30/04/2026
سلینگز اور ہم
ہم منہ میں انگلی دبائے بیٹھے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ زندگی کے معنی کیسے بدلتے جاتے ہیں
۔
ہوا کچھ خاص نہیں، بس ہمیں جوش اٹھا بچے کی 'ریڈنگ اسکلز' (پڑھنے کی مہارت) چیک کرنے کا
۔ اسے کہا کہ بک شیلف سے کوئی کتاب لے کر آؤ۔ کتاب تو وہ لے آیا لیکن ٹائٹل پڑھنے سے گریزاں تھا
۔
پوچھنے پر پتا چلا:
"مما! اس میں ایک برا لفظ ہے، اس لیے میں پورا ٹائٹل اونچی آواز میں نہیں پڑھ سکتا۔"
ہیں؟ ذرا دکھاؤ تو۔
بچوں کی کتاب کا ٹائٹل اور 'برا لفظ'؟
ہممم۔۔۔
یا الٰہی!
ہم سر پیٹ کر رہ گئے۔ اب کہیں تو کیا کہیں۔ کتاب کا ٹائٹل تھا:
"The Table, The Ass and The Stick"
بچہ
"The Ass"
کو اونچی آواز میں پڑھنے سے ہچکچا رہا تھا۔ ہم نے کہا کہ "
Ass"
کا مطلب گدھا
(Donkey)
ہوتا ہے، تو بچہ کچھ ریلیکس ہوا۔
ریلیکس بھی اور حیران بھی
۔
'Ass'
کا مطلب گدھا تو کہیں پیچھے رہ گیا، بس رہ گیا تو
'
'A***ole'۔۔۔ بس ایک گالی!
نوٹ:- کچھ ایسا ہی ہوا جب ہم نے بڑے والے کو
'Pride'
(فخر) کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا کہ
"You are my pride"۔
اس نے کہا: "مما کیا کہہ رہی ہیں، یہ اچھا لفظ نہیں ہے، پلیز اسے چیک کریں۔"
کتنی عجیب بات ہے نہ کہ جو الفاظ کبھی شرافت اور فخر کی علامت تھے، اب وہ نئی نسل کی ڈکشنری میں صرف 'سلینگز' بن کر رہ گئے ہیں۔
ویسے
'Pride'
والے واقعے سے لگتا ہے کہ بچوں پر سوشل میڈیا کے ٹرینڈز کا اثر ہم سے کہیں زیادہ گہرا ہے!
نر گس تسلیم بخت