12/07/2026
لیوکوڈرما کو اردو میں برص (جلد پر سفید دھبے پڑ جانا) کہا جاتا ہے۔
تعریف: لیوکوڈرما ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد کے کچھ حصے اپنا قدرتی رنگ (میلانن) کھو دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں سفید دھبے نمودار ہو جاتے ہیں
خودکار مدافعتی بیماری (Autoimmune disease)
موروثی (خاندانی) رجحان
بعض اوقات جلد پر چوٹ، جلنے یا کیمیکل کے اثر سے
علامات:
جلد پر واضح سفید دھبے
دھبوں کا آہستہ آہستہ بڑھنا
بعض مریضوں میں بال بھی سفید ہو سکتے ہیں
اہم بات:
لیوکوڈرما ایک غیر متعدی (Non-contagious) بیماری ہے، یعنی یہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں نہیں پھیلتی۔ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے بہت سے مریضوں میں سفید دھبوں کی بہتری ممکن ہوتی ہے۔
میلانن ان پگمنٹس کو کہا جاتا ہے جن کی وجہ سے جلد میں رنگت پائی جاتی ہے۔ یہ رنگت، سفید، سیاہ، یا سانولی بھی ہو سکتی ہے۔اس مرض کی وجہ سے پگمنٹس کی پیدائش اور افزائش رک جاتی ہے جس کی وجہ سے برص یا پھلبہری شدت اختیار کرنا شروع ہو جاتی ہے۔ عمومی طور پر اس مرض کی ابتداء ایک چھوٹے سے سفید دھبے سے ہوتی ہے، لیکن بعد میں یہ دھبے آہستہ آہستہ جسم کے کسی خاص حصے یا سارے جسم پر پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں انسان شدید ذہنی تناؤ یا الجھاؤ اور حتّی کہ ڈپریشن کا بھی شکار ہو جاتا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے خوبصورتی پر بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔پھلبہری کا مرض جسم کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم یہ زیادہ تر جسم کے ان حصوں کو نشانہ بناتا ہے جن پر براہِ راست سورج کی شعائیں پڑتی ہیں، جیسا کہ ہاتھ، پاؤں، کہنی، چہرہ، ہونٹ اور گردن وغیرہ۔ پھلبہری کا مرض کسی بھی عمر کے افراد کو لاحق ہو سکتا ہے اور مرد و خواتین دونوں کو نشانہ بنا سکتا ہے-
ہومیوپیتھک طریقہ علاج برص(پھلبہری)اور تمام جلدی امراض کے لیے انتہائی مفید طریقہ علاج ہے
مذید رہنمائی کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
Dr.Ahmad raza
03071501092