23/08/2022
مینی کیور (Mani Cure)
اشیاء(Equipment)
کولڈ کریم+سکرب(Cold Cream, Scrub)
تولیہ (Towel)
مینی کیورکٹ (Mani Cure Kit)
نمک ون ٹی سپون(Salt One Tea Spoon)
پھٹکڑی (A little quantity Phatkri)
(Shampoo one packet)شیمپو کا ساشے
طریقہ (The Rule of Using)
سب سے پہلے ایک نیم گرم پانی کے پیالے میں نمک،پھٹکڑی اور شیمپو ڈالے۔
اب اس پانی کو ٹب میں ڈال لیں ۔ اور دونوں ہاتھوں کو اس میں ڈبوئیں تقریبا 10 منٹ تک اسی طرح رکھے۔پھر ایک ٹوتھ برش کی مدد سے ناخنوں کو اندر اور باہر سے صاف کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو پانی
سے نکال کر تولیے سے خشک کریں۔ اور مینی کیور کٹ میں موجوداسٹک سے ناخنوں کو صاف کریں۔
طریقہ (The Rule of Using)
اب کولڈ کریم سے انگلیوں کا مساج کریں۔ ہر انگلی پر 10 مرتبہ مساج کرنا ہےاور مساج کرنے
کا رخ اوپر کی جانب ہو۔ اگلی کے جوڑ پر گولائی میں مساج کرنا چاہئے ۔ ناخنوں کو بھی اچھی طرح
صاف کریں۔
کولڈ کریم کے بعد سکرب سے مساج کرنا ضروری ہے۔ تا کہ مردہ جلد صاف ہو جاۓ ۔
پھر روئی سے صاف کرلیں۔
چند ہدایات(A Few Instruction)
مینی کیور کرنے سے پہلے نیل پالش ریموور سے ناخنوں کو اچھی طرح صاف کریں۔
ناخنوں کو نیل کٹر کی مدد سے گولائی میں شیپ دیں لیں۔
ہاتھوں کو پانی سے نکالنے کے بعد ٹاول سے صاف کر کے اسٹک سے ناخنوں کی پیچھے جی سکن کو صاف کریں اور اسٹک کو گولائی میں گھمائے تاکہ خراب اور بے کار جلد ناخنوں سے صاف ہو جائے اور ہاتھ خوبصورت لگے۔
اس کے بعد بیس کورٹ(base) لگائیں
اور نیل پالش لگائیں