07/08/2026
49 سالہ مریض بائیں خصیے میں Scrotal Pyocele (خصیے کی جھلی میں پیپ جمع ہونا) کے ساتھ میرے پاس آیا۔ شدید انفیکشن، درد، سوجن اور بڑی مقدار میں پیپ موجود تھی۔
ابتدائی Doppler Ultrasound میں بائیں جانب تقریباً 71.6 ml پیپ رپورٹ ہوئی۔ مریض کو فوری سرجری کا مشورہ دیا گیا۔ اتفاق سے مریض کا بیٹا بھی MBBS, FCPS Specialists ہیں، اور ان کی رائے بھی یہی تھی کہ سرجری جلد از جلد کروا لی جائے۔
لیکن مریض سرجری سے خوفزدہ تھا۔ ایک ڈاکٹر دوست کے ذریعے وہ میرے پاس ریفر ہوا
الحمدللہ، علاج شروع ہونے کے 5 دن بعد واضح بہتری نظر آنا شروع ہوئی۔ زخم کا منہ بننے لگا، اور 8ویں دن کافی مقدار میں پیپ خارج ہونا شروع ہو گئی۔
28 دن علاج جاری رکھنے کے بعد دوبارہ Doppler Ultrasound کروایا گیا۔
پہلی رپورٹ: تقریباً 71.6 ml Pyocele
دوسری رپورٹ: تقریباً 20.6 ml Pyocele
یعنی الٹراساؤنڈ کے مطابق تقریباً 71٪ کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سوجن میں بھی واضح بہتری دیکھی گئی۔
اہم بات:
مریض کا علاج ابھی بھی جاری ہے اور مکمل صحت یابی تک مسلسل فالو اَپ کیا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کا مقصد کسی علاج یا سرجری کی مخالفت کرنا نہیں، بلکہ صرف آگاہی دینا ہے کہ ہر مریض کی کیفیت مختلف ہوتی ہے، اور ہر بار سرجری ہی واحد راستہ نہیں ہوتی۔ بعض مریضوں میں مناسب تشخیص، مسلسل نگرانی اور علاج کے ساتھ ہومیوپیتھی میں بھی ایسے کیسز کامیابی سے مینج کیے جاتے ہیں۔
شفا دینے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، اور ہم سب اسی کے محتاج ہیں۔
🩺 صحت سے جُڑی مفید باتوں کے لیے مُجھے فالو کریں۔
ہومیوپیتھک
ڈاکٹر محمد عرفان
جھنگ، پاکستان