Herbalist Zafar Iqbal Naul

Herbalist Zafar Iqbal Naul Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Herbalist Zafar Iqbal Naul, Medical and health, Islamic Tibbi Markaz sehat Jhang Punjab, Jhang Sadar.

🔥 Herbalist Zafar Iqbal Naul 🔥
🌿 قدرتی علاج ہزاروں مریضوں کا بھروسہ
💥مہروں میں گیپ،پٹھوں کی امراض
💥 جلد، بال اور الرجی کا مکمل علاج
💥 بانجھ پن، مردانہ کمزوری
💥 معدے کی بیماریاں
💥 شوگر بلڈ پریشر
خالص جڑی بوٹیاں • فوری رہنمائی • قابلِ بھروسہ نتائج

13/03/2026
22/01/2026

امراضِ مخصوصہ میں بروقت رہنمائی اور مناسب علاج نہایت ضروری ہے
اسلامک طبی مرکزِ صحت میں امراضِ مخصوصہ کے مریضوں کو مستند مشاورت، مناسب رہنمائی اور انفرادی نوعیت کے علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ بروقت تشخیص اور معالج کے مشورے سے علاج میں بہتری ممکن ہوتی ہے۔
مریضوں سے گزارش ہے کہ:
علامات کو نظرانداز نہ کریں
خود علاجی سے پرہیز کریں
آنے سے پہلے فون پر وقت ضرور طے کر لیں
ہربلسٹ ظفر اقبال نول
اسلامک طبی مرکزِ صحت
شہید ملت لنک روڈ، جلال آباد، جھنگ
📞 0300-5058181






موسمِ سرما طبی نقطۂ نظر سےطبی اعتبار سے موسمِ سرما انسانی جسم پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سردی جسم کے نظامِ دورانِ خون،...
26/12/2025

موسمِ سرما
طبی نقطۂ نظر سے

طبی اعتبار سے موسمِ سرما انسانی جسم پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سردی جسم کے نظامِ دورانِ خون، ہاضمہ، جلد اور مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے، اس لیے اس موسم میں چند خاص احتیاطیں اور ضروریات کو مدِنظر رکھنا بے حد اہم ہے۔

1۔ مزاج اور حرارتِ جسم:
طب کے اصولوں کے مطابق موسمِ سرما سرد و تر مزاج رکھتا ہے۔ اس موسم میں جسم کی اندرونی حرارت محفوظ رہتی ہے جس سے بھوک بہتر ہو جاتی ہے اور ہاضمہ نسبتاً مضبوط ہوتا ہے، تاہم سردی کے اثر سے بلغم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

2۔ غذا (Diet):
سردیوں میں قدرے گرم اور مقوی غذا مفید رہتی ہے، مثلاً:

یخنی، شوربے اور سوپ

گوشت (اعتدال کے ساتھ)

دلیہ، چاول، گندم

خشک میوہ جات (بادام، اخروٹ)

شہد اور گڑ
ٹھنڈی اور بلغم پیدا کرنے والی غذاؤں (بہت زیادہ دہی، کولڈ ڈرنکس، آئس کریم) سے پرہیز بہتر ہے۔

3۔ ہاضمہ:
اس موسم میں ہاضمہ نسبتاً قوی ہوتا ہے، مگر زیادہ مرغن غذا سستی اور بلغم کا سبب بن سکتی ہے۔ اعتدال ضروری ہے۔

4۔ جلد اور اعصاب:
سردی کے باعث جلد خشک، پھٹنے والی اور حساس ہو جاتی ہے۔ سرسوں یا زیتون کے تیل سے ہلکی مالش جلد اور اعصاب کے لیے مفید ہے۔

5۔ سانس کی بیماریاں:
نزلہ، زکام، کھانسی، دمہ اور الرجی سردیوں میں بڑھ جاتی ہیں۔ نیم گرم پانی، بھاپ لینا اور گرم مشروبات مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔

6۔ ورزش اور طرزِ زندگی:
ہلکی تا درمیانی ورزش جسم کی حرارت برقرار رکھتی ہے۔ زیادہ دیر تک سرد ماحول میں رہنا جوڑوں کے درد اور اکڑاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

7۔ نیند:
طبی لحاظ سے رات کو جلد سونا اور صبح دیر سے جاگنا جسم کے لیے موافق سمجھا جاتا ہے، مگر فجر کے بعد دوبارہ آرام بھی مفید ہو سکتا ہے۔

نتیجہ:
طبی نقطۂ نظر سے موسمِ سرما میں غذا، لباس اور طرزِ زندگی میں توازن رکھنا صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ مناسب احتیاط کے ساتھ یہ موسم جسمانی قوت اور مدافعت میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔




#ہربلسٹ



#کھانسی















🌸 رحم نہ ہونا عورت کی قدر کم نہیں کرتا! 🌸کچھ لڑکیوں کے جسم میں پیدا ہونے کے وقت ہی بچہ دانی یا رحم مکمل طور پر نہیں بنتے...
18/12/2025

🌸 رحم نہ ہونا عورت کی قدر کم نہیں کرتا! 🌸

کچھ لڑکیوں کے جسم میں پیدا ہونے کے وقت ہی بچہ دانی یا رحم مکمل طور پر نہیں بنتے۔ ماہواری نہ آنا ان کی شخصیت یا عورت ہونے کی پہچان پر کوئی فرق نہیں ڈالتا۔

یہ حالت MRKH Syndrome کہلاتی ہے اور تقریباً 5000 لڑکیوں میں سے ایک کو ہوتی ہے۔ جینیات نارمل ہوتی ہیں، ہارمونز بھی موجود ہوتے ہیں، لیکن جسمانی خرابی کی وجہ سے ماہواری نہیں آتی اور حمل ممکن نہیں ہوتا۔

💖 یاد رکھیں: عورت کا معیار رحم، ماہواری یا حمل کی صلاحیت سے نہیں بلکہ اس کے دل، دماغ اور حوصلے سے ہوتا ہے۔

🌷 معاشرے کو چاہیے کہ ایسی لڑکیوں کو شرمندگی، تنقید یا نفرت کا نشانہ نہ بنائیں بلکہ حوصلہ دیں، قبول کریں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

اگر خواہش ہو تو جدید میڈیکل سائنس سروگیسی یا IVF کے ذریعے ان کے خواب بھی پورے کر سکتی ہے، اور اگر بچہ نہیں چاہیے تو زندگی اسی طرح خوشیوں سے بھرپور گزارا جا سکتا ہے۔

✨ ہر لڑکی مکمل ہے، ہر عورت خوبصورت ہے، اور ہر زندگی قیمتی ہے۔

#ہرعورت مکمل ہے



#ہربلسٹ
#صحت








آجکل کے موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل  ڈرائی فروٹ بہتر ہیں:خشک میوہ جات (Dry Fruits):1. بادام (Almonds) – دما...
15/12/2025

آجکل کے موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل ڈرائی فروٹ بہتر ہیں:

خشک میوہ جات (Dry Fruits):

1. بادام (Almonds) – دماغ اور قوت مدافعت کے لیے بہترین۔

2. اخروٹ (Walnuts) – دل کی صحت اور دماغی فعالیت کے لیے مفید۔

3. کاجو (Cashews) – توانائی اور معدے کے لیے فائدہ مند۔

4. مونگ پھلی (Peanuts) – پروٹین کا اچھا ذریعہ۔

5. خوبانی (Apricots) اور کشمش (Raisins) – ہاضمہ اور توانائی کے لیے۔

💡 ٹپ: فروٹ اور ڈرائی فروٹ کو متوازن مقدار میں کھائیں۔ زیادہ میٹھے یا تیل والے خشک میوہ جات سے پرہیز بہتر ہے۔
HerbalistZafarIqbalNaul

















آجکل کے موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل فروٹ اور ڈرائی فروٹ بہتر ہیں:تازہ فروٹ:1. سیب (Apple) – قوتِ مدافعت بڑھ...
15/12/2025

آجکل کے موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل فروٹ اور ڈرائی فروٹ بہتر ہیں:

تازہ فروٹ:
1. سیب (Apple) – قوتِ مدافعت بڑھانے اور معدے کے لیے مفید۔

2. کیلا (Banana) – توانائی بخش اور معدے کو سکون دینے والا۔

3. سنگترہ / مالٹا (Orange) – وٹامن C کا بہترین ذریعہ، سردی و زکام سے بچاؤ۔

4. انگور (Grapes) – اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور، دل اور خون کی روانی کے لیے مفید۔

5. پپیتا (Papaya) – ہاضمہ مضبوط کرنے والا اور وٹامنز سے بھرپور۔
فروٹ کو مناسب مقدار میں لازمی استعمال کریں
HerbalistZafarIqbalNaul

















بال کالے رکھنے کےلئے کالے چنےتِل (خاص طور پر کالے تل)کھجورکاجومچھلی مونگ پھلیبادامگوشتاخروٹآلوانڈوں کا استعمال          ...
09/12/2025

بال کالے رکھنے کےلئے
کالے چنے
تِل (خاص طور پر کالے تل)
کھجور
کاجو
مچھلی
مونگ پھلی
بادام
گوشت
اخروٹ
آلو
انڈوں کا استعمال
جبکہ
بالوں کا اصل کلَر برقرار رکھنے کےلئے
کالے چنے
دال ماش
تِل،کاجو
کھجورکا استعمال لازمی کریں
























نفسیاتی مریض محسوساتعقل مند لوگ ھمیشہ پروفیشنل ہربلسٹ حکیم یا ڈاکٹر سے ھیلپ لیتے ھیں علاج کرواتے ھیں معالج کو فالو کرتے ...
07/12/2025

نفسیاتی مریض
محسوسات

عقل مند لوگ ھمیشہ پروفیشنل ہربلسٹ حکیم یا ڈاکٹر سے ھیلپ لیتے ھیں علاج کرواتے ھیں معالج کو فالو کرتے ھیں۔ اگر میڈیسن کھاتے ھوے کوٸی مسلہ پریشانی ھو تو دوبارہ معالج سے پوچھ لیتے ھیں۔پھر بھی میڈیسن کھانا ترک نھیں کرتے ۔اگر مسلہ زیادہ ھو تو میڈیسن لکھنے والے معالج کو دوبارہ وزٹ کرتے ھیں متعلقہ معالج ڈوز کم یا زیادہ کر دیتا ھے بعض اوقات میڈیسن تبدیل بھی کر دیتا ھے۔یہ نارمل لوگوں کی علامت ھے ۔جیسے دل ۔گردہ ۔جگر۔شوگر کے مریض وغیرہ

اس کے برعکس نفسیاتی مریض۔ داٸیں باٸیں اتا ئیوں اورایرے غیرے سے میڈیسن لکھواتا ھے۔ دو چار میڈیکل ٹیسٹ کروا کے اپنے موباٸل میں Save رکھتا ھے۔ روزانہ دس بیس گروپوں میں پوسٹ کرتا ھے۔ کوٸی کچھ مشورہ دیتا ھے کوٸی کچھ کہتا ھے ۔اپنی بچی کھچی نفسیات کا بھی بیڑہ غرق کرتا ھے۔لوگوں کی راے سن کر مایوس ھو جاتا ھے کہ اس مسلے کا حل نھیں ھے(حالانکہ اس دنیا میں ھر پیچیدہ سے پیچیدہ مسلے کا بھی حل کسی نہ کسی صورت میں موجود ھے۔صرف پروفیشنل۔ماھر کی ضرورت ھوتی ھے)روزانہ چار پانچ لوگوں کو انباکس کرتا ھے ۔اپنی بیماری کا رونا روتا ھے۔ سیشن یا میڈیسن کی ھیلپ مانگتا ھے ۔شارٹ کٹ اور جگاڑ کے چکر میں ھوتا ھے۔ عملی کام کچھ بھی نھیں کرتا نہ پروفیشنل کو فالو کرتا ھے
نفسیاتی مریضوں کی اکثریت جلدی پن اور جگاڑ کے چکر میں ھوتی ھے ھر ھفتے معالج بدلتی ھے کبھی دم درود اور تعویز ازماتی ھے کبھی اپنے پر جادو ٹونے کا خواب خیال دیکھتی ھے
اکثریت گوگل پر سرچ کرتی رھتی ھے حالانکہ نہ عوام معالج ھے اور نہ ھی گوگل حکیم ہے۔ معالج وہ ھے جس نے اپ کو سنا ۔اپ سے ھسٹری لی اور میڈیسن ریکومینڈ کی ۔

عام مریض معالج سے علاج کراتے ھیں۔ معالج کو فالو کرتے ھیں لیکن نفسیاتی مریض معالج کو فالو نھیں کرتے بلکہ معالج سے کہتے ھیں مجھے سمجھاو۔مجھے معالج بناو۔ ساری ادویات کا علم سیکھاو ۔یہ میڈیسن کیوں لکھی ھے؟۔ کس مقصد کیلیے لکھی ھے؟۔اس کے کیا ساٸیڈیفکٹ ھیں۔؟ بھلا بندہ پوچھے اگر ساٸیڈیفکٹ کا اتنا ھی ڈر ھے تو میڈیسن نہ کھاو۔موج کرو۔ پرابلم کو برداشت کرو۔یا حکمت کا اتنا ھی شوق ھے تو طبیہ کالج یا کسی یونیورسٹی میں داخلہ لو ۔خود حکیم بنو

اللہ رحم فرماے نفسیاتی مریض ایک ایسا انسان ھوتا ھے جو ھر دروازے کو خواہ مخواہ کھٹکھٹاتا ھے۔جس کا ھر گھنٹے دو بعد موڈ اور چینل بدلتا رھتا ھے ۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ھوتا ھے۔ Over Active ھوتا ھے۔ کہتا کچھ ھے کرتا کچھ ھے نفسیاتی مریض میں عام لوگوں کی طرح سوجھ بوجھ نھیں ھوتی ۔اس میں مطمٸن ھونے کی حس صفر ھو جاتی ھے ۔بے جا وھم وسوسوں کو پالتا رھتا ھے ڈر خوف کا شکار ھوتا ھے۔نفسیاتی مریض کی حرکات عام یا نارمل لوگوں کیلیے بہت تکلیف دہ ھوتی ھیں۔اکثریت علاج کرانے کی بجاے پوسٹیں کرنے پر زور لگاے رکھتی ھے۔ پوسٹ پر پوسٹ کرتی ھے عملی قدم صفر۔علاج صفر ۔بھلا پوسٹیں کرنے سے بیماریاں ٹھیک ھوتی ھیں ۔؟

نفسیاتی مریض روز چار چھ لوگوں سے اپنی بیماری ڈسکس کرتا ھے۔ ایڈواٸس لے گا۔لیکن عملی قدم باکل نھیں اٹھاے گا۔ یہ اس کی مجبوری ھوتی ھے۔ اسے بھیجو شہر تو جاے گا وہ قبرستان ۔اس کو سوفٹ ویٸر پرابلم کی وجہ سے بیماری ۔ادویات۔ علامات ڈسکس کرنے کا چسکا یا نشہ لگ جاتا ھے ھر کسی سے اپنی بیماری کے متعلق پوچھتا رھتا ھے نفسیاتی مریض ھر پوسٹ پر پوچھتا پھرتا ھے یہ مسلہ ٹھیک ھو جاتا ھے۔ سوفی صد علاج ممکن ھے وغیرہ
علاج
ھم اکیسویں صدی میں جی رھے ھیں۔ کسی نہ کسی صورت میں ھر بیماری کا علاج موجود ھے ۔ اچھے معاج کا انتخاب کریں ۔اسے چار چھ ماہ ۔ایک سال فالو کریں میڈیسن کھاٸیں ۔اللہ اپ کو ضرور شفا دے گا-انشاء اللہ
HerbalistZafarIqbalNaul

















Address

Islamic Tibbi Markaz Sehat Jhang Punjab
Jhang Sadar
35200

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00
Sunday 16:00 - 20:00

Telephone

+923005058181

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbalist Zafar Iqbal Naul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Herbalist Zafar Iqbal Naul:

Share