Beauty Tycoon

Beauty Tycoon High quality cosmetics in less prices

آپ کے بالوں کی اصل ضرورت کے مطابق ان کی دیکھ بھال ریشم جیسے نرم و ملائم اور چمکدار بالوں کا خواب دنیا کی ہر عورت دیکھتی ...
04/02/2022

آپ کے بالوں کی اصل ضرورت کے مطابق ان کی دیکھ بھال

ریشم جیسے نرم و ملائم اور چمکدار بالوں کا خواب دنیا کی ہر عورت دیکھتی ہے۔ مگر خوابوں کی دنیا الگ اور حقیقت کی دنیا ہمیشہ الگ ہوتی ہے۔ بدلتے موسم آپ کے بالوں کو پیھکے، الجھے اور کمزور کرتے ہیں۔ جس کا حل نکالنا کچھ اتنا مشکل بھی نہیں ہوتا جتنا آپ سمجھتی ہیں۔

اگر آپ ہمیشہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال اور مؤثر طریقے کار کے انتخاب میں شش و پنج کا شکار رہتی ہیں تو وقت آگیا ہے کہ آپ بھی لمبے گھنے اور چمکدار بالوں والی خواتین کی طرح Gliss Hair Repair کا انتخاب کرکے اپنے بال صحت مند اور جڑوں سے مظبوط بنائے۔

یاد رہے بالوں کی حفاظت اگر بروقت نہ شروع کی جائے تو بالوں کے مسائل بھی بالوں کی طرح الجھتے چلے جاتے ہیں۔

معیاری پروڈکٹس کے لیئے ہم سے ابھی رابطہ کریں۔

WhatsApp: 03173575083

Using a face mask helps to purify your skin and refines its complexion. Peel off masks remove all the dirt from your ski...
02/02/2022

Using a face mask helps to purify your skin and refines its complexion. Peel off masks remove all the dirt from your skin in one go. These masks are formulated to improve your general skin health and also combat the recurrence of acne and pimples.
For a refined skin texture and brighter skin tone contact us NOW!!

Happy are those who take life day by day, complain very little and are thankful for the little things in life.Good Morni...
17/01/2022

Happy are those who take life day by day, complain very little and are thankful for the little things in life.

Good Morning Friends!

خوبصورت بالوں کی وجہ سے آپ کی شخصیت دوسروں پر وہ اثر ڈالتی جسے وہ سالوں تک یاد رکھتے ہیں۔خاتون ہو یا مرد حضرات، بال ہر ا...
15/01/2022

خوبصورت بالوں کی وجہ سے آپ کی شخصیت دوسروں پر وہ اثر ڈالتی جسے وہ سالوں تک یاد رکھتے ہیں۔

خاتون ہو یا مرد حضرات، بال ہر ایک کی ظاہری شخصیت کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ اس کے بال گھنے، چمکدار، ریشم جیسے ملائم اور صحت مند ہوں۔

خواتین کی خوبصورتی کا سارا دار و مدار اچھے اور خوبصورت بالوں پر ہوتا ہے۔ اگر بال خوبصورت نہیں تو پھر خوبصورت نین و نقش بھی شخصیت کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے میں ناکام ہی رہتے ہیں۔

Herbal SkinCare | Ayurvedic SoapVetiver grass also known as Chrysopogon Zizanioides, is grown for many different purpose...
02/01/2022

Herbal SkinCare | Ayurvedic Soap

Vetiver grass also known as Chrysopogon Zizanioides, is grown for many different purposes. The plant helps to stabilise soil and protects it against erosion, but it can also protect fields against pests and weeds. Vetiver has favourable qualities for animal feed. From the roots, oil is extracted and used for cosmetics, aromatherapy, herbal skincare and ayurvedic soap. Due to its fibrous properties, the plant can also be used for handicrafts, ropes and more.

This grass has a very pleasant, mild, earthy, and musky smell which has a cooling effect on the body and the mind. The dried grass and its roots are used to thatch the side panels of water based room and window coolers, since it cools and adds fragrance to moist air.

Health Benefits:

• Speeds up eradication of scars and other marks from skin.
• Provides relief from all types of inflammation.
• Rejuvenates body and boost immune system.
Provides relief to patients suffering from insomnia.
• Rich in antiseptic properties.
• Improves and maintains good health of nerves.
• Helps heal wounds by promoting growth of new tissues.

لپ سٹک کا استعمال ایک آرٹ ہے۔ماہرین حسن کی رائے میں لپ سٹک لگانا ایک فن کی حیثیت رکھتا ہے جس میں وہی خواتین ماہر ہو سکتی...
31/12/2021

لپ سٹک کا استعمال ایک آرٹ ہے۔

ماہرین حسن کی رائے میں لپ سٹک لگانا ایک فن کی حیثیت رکھتا ہے جس میں وہی خواتین ماہر ہو سکتی ہیں جو اپنے ہونٹوں کی ساخت یا بناوٹ سے درست طور پر واقف ہوں۔

ماضی میں خواتین محض لپ سٹک کے استعمال کو ہی عام حالات میں کیا گیا سنگھار تصور کرتی تھیں تاہم اب لپ سٹک سنگھار کا اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔

لپ سٹک کا استعمال آئی میک اپ اور بلش آن کے بعد کیا جاتا ہے، اس کے لیئے آپ نیم شفاف پاؤڈر کی ہلکی سی تہہ اپنے ہونٹوں پر لگائیں، اس سے لپ سٹک آپ کے ہونٹوں پر طویل عرصے تک قائم رہے گی۔ اس کے بعد پنسل یا لائنر کو اوپری ہونٹ پر لگائیں، پھر نچلے ہونٹ کے مرکزی حصے سے آغاز کرتے ہوئے ہونٹ کے بیرونی کنارے تک لائن بنا کر اسے اوپر کے کناروں سے ملائیں۔ اگر آپ کی لپ سٹک لائنز کی نسبت گہری ہے تو پھر اندرونی کنارے کے رنگ کو اپنے ہونٹوں کے رنگ سے ہم آہنگ کریں، اس کے لیئے صاف برش کی مدد سے اس کو آہستہ آہستہ پھیلائیں یوں شیڈ ہلکا ہوتا ہوا ہونٹوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے گا۔

Last Day Of 2021Finally, today is the last day of the year as well as the last day of FREE HOME DELIVERY for the best or...
31/12/2021

Last Day Of 2021
Finally, today is the last day of the year as well as the last day of FREE HOME DELIVERY for the best organic herbal hair oil through out the country.

Thank you all so very much for appreciating our HOME MADE Organic Herbal Hair Oil.

Special gratitude gestures to those who have recommended our products to their friends and relatives all over Pakistan.

Stay blessed!

Beauty Products Under One Virtual Roof.
29/12/2021

Beauty Products Under One Virtual Roof.

چار انوکھے ملزموں کی عجیب و غریب سزائیں∆1∆ > 'مجھے زبردستی کارٹون دکھائے‘:غلط کام کرنے پر والدین طرح طرح کی سزائیں دیتے ...
28/12/2021

چار انوکھے ملزموں کی عجیب و غریب سزائیں

∆1∆ > 'مجھے زبردستی کارٹون دکھائے‘:
غلط کام کرنے پر والدین طرح طرح کی سزائیں دیتے ہیں۔ کوئی کمرے میں بند کر دیا جاتا ہے تو کسی کو مرغا بنا دیا جاتا ہے۔ سکول اور کالج میں بھی اساتذہ کان کھینچ کر یا ہاتھ پر چھڑی مار کر سزا دیتے ہیں۔

لیکن کبھی آپ کو کوئی ایسی سزا ملی ہے جس میں آپ کو کارٹون دیکھنے پر مجبور کیا گیا ہو؟

امریکہ کی ریاست میزوری کے رہائشی ڈیوڈ بیری جونیئر کو بڑی تعداد میں ہرنوں کے غیرقانونی شکار کرنے کے جرم میں عدالت نے ایسی ہی سزا سنائی۔ عدالتی حکم کے مطابق ڈیوڈ کو ایک سال قید اور مہینے میں کم از کم ایک بار ڈزنی کی معروف فلم ’بیمبی' دیکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ فلم جنگل میں بسنے والے ایک معصوم ہرن کی کہانی ہے۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس کارٹون دیکھنے سے ڈیوڈ کے اعصاب پر مطلوبہ اثر پڑے گا یا نہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی کو اتنی انوکھی سزا سنائی گئی ہو۔

∆2∆ > گدھے کے ساتھ مارچ
سنہ 2003 میں شکاگو کے دو نوجوانوں کو 45 دن قید کی سزا سنائی گئی اور شہر کے مرکز میں گدھے کے ساتھ مارچ کرنے کا حکم دیا۔

19 سالہ جسیکا لینج اور برائن پیٹرک کو چلتے ہوئے ہاتھ میں ’احمقانہ حرکت کے لیے معافی‘ کا سائن بورڈ پکڑنے کا بھی حکم ملا۔

∆3∆ > ملازمت حاصل کرو!
سپین کے جنوب میں واقع اندلس کا رہائشی جیب خرچ بند ہونے پر والدین کو عدالت میں لے گیا۔

25 سالہ نوجوان ماں باپ سے ماہانہ 355 یورو جیب خرچ مانگ رہا تھا۔

اس نوجوان کو جیب خرچ تو نہ ملا لیکن اس کے برعکس مالاگا کے فیملی کورٹ کے جج نے انھیں 30 دن میں گھر خالی کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا حکم دیا۔

∆4∆ > کلاسیکی موسیقی سننے کا حکم
سنہ 2008 میں اینڈریو وکٹر کو گاڑی میں بےحد اونچی آواز میں گانے سننے پر 120 یورو کا جرمانہ ہوا۔ وہ اس وقت ریپ میوزک سن رہے تھے۔

جج نے جرمانہ 30 یورو کرنے کی پیشکش کی لیکن شرط یہ تھی کہ اینڈریو 20 گھنٹے تک بیتھ اوون، باخ اور شوپین کی کمپوز شدہ کلاسیکی موسیقی سنیں۔

جج چاہتی تھیں کہ وکٹر کو پتہ چلے کہ ناپسندیدہ موسیقی سن کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔ لیکن ویکٹر صرف 15 منٹ تک ہی کلاسیکی موسیقی برداشت کر پائے!

The most incredible beauty and the most satisfying way of life come from affirming your own uniqueness۔
27/12/2021

The most incredible beauty and the most satisfying way of life come from affirming your own uniqueness۔









ویتنام سے تعلق رکھنے والی، ہاسپٹیلیٹی مینیجمینٹ کی طالبہ، 23 سالہ ٹین ٹھک تھوئے نگویین نے 4 دیسمبر کو بینکاک، تھائی لینڈ...
23/12/2021

ویتنام سے تعلق رکھنے والی، ہاسپٹیلیٹی مینیجمینٹ کی طالبہ، 23 سالہ ٹین ٹھک تھوئے نگویین نے 4 دیسمبر کو بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے "مس گرانڈ انٹرنیشنل 2022" کا تاج اپنے سر کر لیا ہے۔

تاج پوشی کے موقع پر اپنی محنت اور یہاں تک پہنچنے کے لیئے کی گئی مشقت کا ذکر کرتے ہوئے ٹین جذبات سے مغلوب ہو کر آبدیدہ ہو گئیں۔

اس سے پہلے مس نگویین "مس انٹرنیشنل ویتنام 2018" کا خطاب بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

2021 کے اختتام پر ہم اپنے کسٹمرز کو دے رہے ہیں فری ہوم ڈیلیوری۔اگر آپ اپنے کمزور اور کثرت سے گرتے بالوں، سر میں خشکی اور...
23/12/2021

2021 کے اختتام پر ہم اپنے کسٹمرز کو دے رہے ہیں فری ہوم ڈیلیوری۔

اگر آپ اپنے کمزور اور کثرت سے گرتے بالوں، سر میں خشکی اور دو منہ والے بالوں جیسے مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کے بالوں کو ضرورت ہے ایک مکمل غذا کی، جسے آپ کے بالوں کو سو فیصد قدرتی اجزا ء سے تیار کردہ ہربل ہیئر آئل ہی فراہم کر سکتا ہے۔

ہربل ہیئر آئل ایک قدرتی آئل ہے جس میں سو فیصد ان خالص جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا گیا ہے جو زمانہ دراز سے بالوں کی افزائش اور نشوونما کے لیئے جانی مانی جاتی ہیں۔

ہربل ہیئر آئل کے چند فوائد:

√ ہربل ہیئر آئل کا استعمال بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔
√ سرد موسم میں سر میں پریشان کن حد تک بڑھی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے۔
√ دو منہ والے بالوں کو صحت مند بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
√ سرد اور خشک موسم کے باوجود بالوں کی نشوونما کرتا ہے۔
√ بالوں کی ساخت کو مضبوط بنانے کے لیئے ہربل ہیئر آئل بالوں کی جڑوں کو مکمل غذا فراہم کرتا ہے۔

طریقہ استعمال آسان ہے:
• ہاتھ کی ہتھیلی میں تھوڑا سا ہربل ہیئر آئل لے کر دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں سے اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں مساج کرکے تین سے چار گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ (اگر آپ کے بال کثرت سے گرتے ہیں تو مساج کا عمل آہستگی اور نرمی سے کریں)
• تین سے چار گھنٹے لگا رہنے کے بعد بالوں کو روزمرہ استعمال کے شیمپو سے ایک بار اچھی طرح دھو لیں۔ دوسری بار شیمپو بالوں میں لگا کر گھڑی کے حساب سے پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ تاکید رہے کہ شیمپو آپ کے بالوں کی جڑوں تک اچھی پہنچ جائے۔ مقررہ پانچ منٹ گزرنے کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور تولیہ کے ساتھ نرمی سے خشک کر لیں۔

ہربل ہیئر آئل کے پہلے ہی استعمال سے واضح فرق محسوس کریں۔ بالوں میں ہربل ہیئر آئل لگانے، اور انہیں ٹھنڈے پانی سے دھونے کا عمل ہفتے میں کم از کم تین بار دہرائیں۔

اضافی نوٹ:
بالوں کو گرم یا نیم گرم پانی سے ہرگز نہ دھوئیں۔ گرم پانی بالوں کی جڑوں میں خشکی پیدا کرکے انہیں کمزور کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کے بال گرنے اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔

ایک اور اضافی نوٹ:
فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت اور خدمت محدود مدت کے لیئے کراچی کے مخصوص علاقوں میں دی جا رہی ہے۔

آخری نوٹ:
قدرتی اجزا ء سے تیار کردہ ہربل ہیئر آئل کی فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت محض نئے کسٹمرز کو دی جا رہی ہے۔ پرانے کسٹمرز پروڈکٹ پروموشن کی فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ہم چاہتے ہیں کہ پرانے کسٹمرز کی طرح ہمارے نئے کسٹمرز بھی اس بہترین اور سو فیصد خالص ہربل آئل سے مستفید ہوں۔ ہم سے ابھی رابطہ کرکے ہمارے پروموشنل قیمت سے فایدہ اٹھائیں۔

اپنا آرڈر بک کرانے اور فری ہوم ڈیلیوری کے لیئے ابھی وٹساپ نمبر 03173575083 پر ہم سے رابطہ کریں۔

* فری ہوم ڈیلیوری ہفتے اور اتوار والے دن ہی کی جائے گی۔


Address

Karachi Lines
75950

Telephone

+923173575083

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty Tycoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share