Pakistan People's Para Medical Staff

Call Directions Contact the business

Pakistan People's Para Medical Staff Asadullah Samtio President
Pakistan People's Paramedical Staff Sindh

25/10/2026
21/10/2026
16/09/2026

بدر پکوڑے والے کا سپوت۔۔
‎‏جہانگیر بدر 25اکتوبر 1944کو پیدا ھوے اندرون لاھور کے اس باسی کو انکے دوست بادشاہ کہ کر پکارتے کیونکہ وہ ھر موقع پر سب سے کئی قدم آگے ھوتے پاکستان بلخصوص لاھور کی سیاست مین انکا کردار ناقابل فراموش ھوتا جہانگیر بدر کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا طلبہ سیاست کے بعد پیپلز پارٹی کی سیاست مین انکا جینا مرنا لکھا تھا 1977کے ملتوی ھونے والے انتخابات مین انہیں اندرون شہر سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ ملی جنرل ضیا نے وہ الکیشن نھی کرواے ،جہانگیر بدر 1977 میں گرفتاری کے بعد فوجی عدالت میں جیے بھٹو کے نعر ے لگا تے رھے جیالے کا لفظ ہی یہاں سے شروع ھوا اور پھر جب کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ذوالفقار علی بھٹو کی سامنے والی بیرک میں قید جہانگیر بدر کو کوٹھری سے نکال کر ذوالفقار علی بھٹو کی بیرک کے سامنے کوڑے مارے گئے تو وہ ھر کوڑے پر جئے بھٹو کی صدا بلند کرتے. جہانگیر بدر نے جیل میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا رھائی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے جن مین ایک کتاب جمہوریت کا ارتقا مشہور ھے 1988 کے انتخابات میں لاھور اندرون شہر سے رکن قومی اسمبلی بنے وفاقی وزیر رھے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رھے پنجاب مین پیپلز پارٹی کو دو بڑے بہادر اور وفادار لیڈر ملے رفیق احمد شیخ اور جہانگیر بدر اور انہوں نے مرتے دم تک اپنی سیاسی وفاداری تبدیل نہ کی.بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت مین محترمہ بے نظیر بھٹو نے جہانگیر بدرکو بھی ذمہ داری دی تھی جہانگیر بدر بلا کے متحریک انسان تھے ھزاروں باتیں ان سے وابستہ ھین مین ایک قصہ سے بات مکمل کرتا ھوں 1990مین پیپلز پارٹی نے لاھور مین 23مارچ کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقام منارہ پاکستان رکھا گیا پہلے مسلم لیگ نے اپنا لچ تلا کہ 23مارچ کو ھم نے منارہ پاکستان پر جلسہ کرنا ھے محترمہ کے مشورہ سے پارٹی نے اپنا جلسہ 20مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا اور خواجہ طارق رحیم کو اس جلسہ کا انچارج بنایا گیا مگر خواجہ صاحب نے چند روز بعد حساب لگا کر غالبان اسوقت چار کروڑ روپے مانگ لیے میٹنگ مین جب یہ بات رکھی گئی تو جہانگیر بدر نے کہا کہ سیاسی جلسے کے لیے پارٹی لیڈر اور کارکن خرچ کرتے ھین ناکہ پارٹی چندہ اکھٹا کرتی پھرے 20مارچ کو جلسہ ھوا اور خوب ھوا یہ 10اپریل 1986کے بعد پاکستان کی تاریخ کا دوسرا بڑا جلسہ تھا اسی کے انتظامات کے بعد اسٹیج کی تیاری کے دوران بدر اسٹیج سے نیچے گرے اور اپنی دونوں ٹانگیں کرچی کرچی کروا بیٹھے سیاست مین کئی لوگ ان سے اختلاف کرتے ھونگے مگر ان جیسا متحریک سیاسی کارکن اب پارٹی اور ملکی سیاست کو مئیسر نہیں ۔

05/09/2026

Address

Karachi
75510

Telephone

+923219206602

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan People's Para Medical Staff posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan People's Para Medical Staff:

Shortcuts

Share