01/05/2026
**“محنت صرف روزی کمانے کا ذریعہ نہیں… یہ انسان کی پہچان ہوتی ہے۔
وہ ہاتھ جو پسینے سے بھیگے ہوتے ہیں، اصل میں وہی خوابوں کو حقیقت میں بدل رہے ہوتے ہیں۔
دن ہو یا رات، دھوپ ہو یا چھاؤں… جو لوگ خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، وہی اصل ہیروز ہیں۔
کامیابی کسی ایک دن کی محنت سے نہیں ملتی، بلکہ ہر روز کی مسلسل جدوجہد سے بنتی ہے۔
آج جو ہم سکون سے بیٹھے ہیں، اس کے پیچھے کسی نہ کسی محنت کش کی قربانی ضرور ہوتی ہے۔
ہر اینٹ، ہر سڑک، ہر عمارت… سب میں کسی مزدور کا پسینہ شامل ہے۔
اسی لیے یومِ مزدور صرف ایک دن نہیں، بلکہ ہر اس انسان کی عزت کا دن ہے جو حلال کمائی کے لیے محنت کرتا ہے۔
آؤ آج عہد کریں کہ ہم ہر محنت کرنے والے کی قدر کریں گے، کیونکہ یہی لوگ معاشرے کی اصل طاقت ہیں۔
محنت کبھی ضائع نہیں جاتی… بس وقت لگتا ہے، مگر رنگ ضرور لاتی ہے۔ ✊❤️ ”