Pakistani Dawakhana

Pakistani Dawakhana Pakistani Dawakhana is working for human health and promote Natural Cures with Normal foods.
(1)

بچوں کی مسکراہٹ شرارتیں ماں باپ کا دلی سکون ہوتا اگر بچے میں چڑچڑاپن ضد اور کھانے پینے میں ضد ہو تو ماں باپ کا زیادہ وقت...
22/05/2026

بچوں کی مسکراہٹ شرارتیں ماں باپ کا دلی سکون ہوتا اگر بچے میں چڑچڑاپن ضد اور کھانے پینے میں ضد ہو تو ماں باپ کا زیادہ وقت ٹینشن میں گزرتا بچوں میں بھوک کی کمی خون کی کمی کو احسن طریقے سے پورا کرنے والا بہترین فارمولا جو بچے کو موٹا بھی کرے گا اور پھرتیلا پن بھی پیدا کرے گا اور اچھی گروتھ بھی کرے گا دونوں میں سے 1+1 چمچ صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کروائیں ۔6 ماہ سے اوپر عمر کے بچوں کو دیں ۔

بہت سے لوگ پیٹ کی چربی یا وزن کم کرنے کے خواب تو دیکھتے ہیں مگر سارا انحصار صرف سفوف، پھکی، معجون یا کسی دیسی نسخے پر کر...
19/05/2026

بہت سے لوگ پیٹ کی چربی یا وزن کم کرنے کے خواب تو دیکھتے ہیں مگر سارا انحصار صرف سفوف، پھکی، معجون یا کسی دیسی نسخے پر کر لیتے ہیں۔ کچھ لوگ اس کے ساتھ ہلکی پھلکی واک بھی شروع کر دیتے ہیں، لیکن کھانے پینے کی عادتیں وہی پرانی رہتی ہیں — روٹیاں، چاول، بریانی، میٹھا، بیکری آئٹمز، چینی اور گڑ پہلے سے بھی زیادہ۔ پھر حیران ہوتے ہیں کہ وزن کم کیوں نہیں ہو رہا۔

ایک جاننے والے کا وزن تقریباً 110 کلو تھا۔ بڑے فخر سے کہنے لگے کہ روزانہ پانچ کلومیٹر واک کر رہا ہوں۔ دو مہینے بعد وزن چیک کیا تو 120 کلو نکلا۔ وجہ پوچھی تو پتا چلا کہ واک کے بعد بھوک زیادہ لگتی تھی، اس لیے کھانا بھی پہلے سے زیادہ شروع کر دیا تھا۔ ایک دن تو اکیلے بیٹھ کر پوری جلیبی صاف کر گئے۔ اب ایسی صورتحال میں وزن کم نہیں بلکہ بڑھنا ہی تھا۔

حقیقت یہ ہے کہ جب تک روزانہ لی جانے والی کیلوریز کم نہیں ہوں گی، تب تک وزن گھٹنے کی امید رکھنا خود کو دھوکا دینے کے برابر ہے۔ صرف ورزش کافی نہیں، کھانے پر کنٹرول اصل کھیل ہے۔

اگر واقعی وزن اور پیٹ کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو خوراک میں فائبر زیادہ رکھیں، پروٹین مناسب مقدار میں لیں، جبکہ کاربوہائیڈریٹس کم سے کم کریں۔ سبزیاں، سلاد، دالیں، انڈے اور پروٹین والی غذائیں فائدہ دیتی ہیں، جبکہ میٹھا، بیکری آئٹمز اور ضرورت سے زیادہ چاول یا روٹی وزن کم ہونے کی رفتار تباہ کر دیتے ہیں۔

ہاں، اگر کوئی مناسب سفوف یا مہزل چیز احتیاط کے ساتھ استعمال کی جائے تو رفتار کچھ بہتر ہو سکتی ہے، مگر اصل فرق پھر بھی ڈائٹ کنٹرول ہی پیدا کرتا ہے۔

جگر، معدے اور مثانے کی حدت کا آزمودہ دیسی حلجسم میں گرمی کا بڑھ جانا، پیشاب کی رنگت کا زرد ہونا، گھبراہٹ اور سوئیوں جیسی...
01/05/2026

جگر، معدے اور مثانے کی حدت کا آزمودہ دیسی حل
جسم میں گرمی کا بڑھ جانا، پیشاب کی رنگت کا زرد ہونا، گھبراہٹ اور سوئیوں جیسی چبھن محسوس ہونا وہ علامات ہیں جو مرد و خواتین دونوں میں یکساں پائی جاتی ہیں۔ جب ہاتھ پاؤں کے تلوے جلنے لگیں اور طبیعت میں مسلسل چڑچڑا پن رہنے لگے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے خون میں "صفرا" (Bile) کی مقدار بڑھ چکی ہے۔
طبی نقطہ نظر سے جب جگر کی نالیوں میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو صفرا ضرورت سے زیادہ خون میں شامل ہو جاتا ہے، جس سے پورے بدن میں حدت (گرمی) بڑھ جاتی ہے۔ اس کیفیت میں سر پر بوجھ محسوس ہوتا ہے اور معدے سے لے کر مثانے تک جلن کا احساس رہتا ہے۔
قدرتی نسخہ: املی اور آلوبخارا کا شربت
خون سے اضافی صفراوی مادوں کے اخراج اور جگر کی اصلاح کے لیے قدرت نے آلوبخارا کی صورت میں ایک بیش قیمت تحفہ عطا کیا ہے۔ یہ سستا مگر انتہائی موثر علاج صدیوں سے مستعمل ہے۔
اجزاء:
خشک آلوبخارا: 7 دانے
املی: 5 دانے
تیار کرنے اور استعمال کا طریقہ
برتن کا انتخاب: اس نسخے کے لیے مٹی کا برتن بہترین ہے (مٹی کے برتن میں تاثیر 10 گنا بڑھ جاتی ہے)۔ اگر میسر نہ ہو تو شیشے کا گلاس استعمال کریں۔ دھاتی برتن ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ دھات کے ساتھ تعامل (Reaction) سے نقصان ہو سکتا ہے۔
بھگونا: رات کے وقت املی اور آلوبخارا کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
تیاری: صبح ان دانوں کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر گودا نکال لیں اور گٹھلیاں الگ کر دیں۔
ذائقہ: حسبِ ضرورت چینی، شکر یا کالا نمک شامل کر لیں۔
استعمال: روزانہ صبح نہار منہ یہ شربت پئیں۔
اس نسخے کے حیرت انگیز فوائد
اس مشروب کا مسلسل 7 دن استعمال آپ کے جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کر دے گا۔ اس کے چند نمایاں فوائد درج ذیل ہیں:
نظامِ ہضم: معدے کی جلن اور تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے۔
جگر و مثانہ: جگر کی گرمی دور کرتا ہے اور مثانے کی سوزش میں راحت دیتا ہے۔
خون کی کمی: آلوبخارا قدرتی طور پر خون پیدا کرنے میں مددگار ہے۔
بلڈ پریشر: ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے یہ ایک بہترین ٹانک ہے۔
دماغی صحت: نیند کی کمی، سر درد اور ذہنی تناؤ کو کم کر کے چڑچڑا پن ختم کرتا ہے۔
گردہ و مثانہ: پتھری کے مسائل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
یہ ایک سادہ اور بے ضرر نسخہ ہے، لیکن اگر آپ کسی دائمی مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

ایک آزمودہ نسخہ جو دانتوں، زبان، گلے اور منہ کے انفیکشنز میںنہایت مفید ھے ۔اویسیہ دواخانہ ہربل ادوايات کا بہترین ادارہ ک...
29/04/2026

ایک آزمودہ نسخہ جو دانتوں، زبان، گلے اور منہ کے انفیکشنز میں
نہایت مفید ھے ۔
اویسیہ دواخانہ ہربل ادوايات کا بہترین ادارہ کی طرف سے پیش نظر ہے 🌱
۔۔۔۔
ریٹھہ آپ کو پنساری سے بآسانی میسر ھو گا

ایک عدد ریٹھا لیں، ایک سائیڈ سے ہلکا سا کٹ لگا کر تھوڑا گیلا کریں۔
اب اس پر ٹوتھ برش رگڑیں تو جھاگ بن جائے گا۔
یہ جھاگ برش یا انگلی پر لگا کر دانتوں کے اندر اور باہر اچھی طرح لگا دیں۔
ایک دو منٹ کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں، پھر برش یا انگلی سے ہلکا مساج کریں۔
آخر میں منہ دھو لیں۔
اور دانہ کو دھو کر کسی پیکٹ میں رکھ دیں دوبارہ وہی استعمال کر لیں۔
یہ عمل کر کے کچھ کھائے پئے بغیر سو جائیں تو زیادہ بہتر ھے ۔
۔۔۔۔
دانتوں کا کیڑا ختم،ٹارٹر اور پیلاہٹ کا خاتمہ، مسوڑھوں کی سوجن اور پیچھے ہٹنے کا علاج،گوشت خورہ (ماسخورہ) میں,
پان،سگریٹ،گٹکہ،کے
داغ ھوں یا ویسے دانتوں کی حفاظت کا معاملہ۔سب میں کمال دکھاتا ھے ،گلے کی رگوں
(فیرنکس، لیرنکس) میں جمی بلغم، سوجن اور بیکٹیریاز کا خاتمہ،سائنوسائٹس اور فیرنجائیٹس میں مسکن اثرات، تھائرائیڈ اور سیلیوری گلینڈز کی سوزش میں مفید ھے
دانت سفید اور چمکدار بناتا ھے،منہ پک جانے میں مفید ھے۔
یہ مصفی،لین، اثرات رکھتا ھے۔۔
زخم صاف کر کے گوشت پیدا کرتا ھے ۔
والسلام ۔

گرمیوں کا خاص مشروب جو دل دماغ جگر ہاتھ پاؤں کی جلن گرمی کی شدت لو لگنا میں صدیوں سے استعمال ہوتا ا رہا ہے جس کی افادیت ...
28/04/2026

گرمیوں کا خاص مشروب جو دل دماغ جگر ہاتھ پاؤں کی جلن گرمی کی شدت لو لگنا میں صدیوں سے استعمال ہوتا ا رہا ہے جس کی افادیت ہر کوئی بچہ بوڑھا جانتا ہے مگر اس جدت کے دور میں اس چیز کو بہت بھلا دیا گیا ہے اس کی جگہ رنگ برنگے شربت اور سوڈا کی بوتلوں نے لے لی ہے اور فیشن کے نام پر ہم اپنے ہی ہاتھوں سے خود کو برباد کیا جا رہا ہے حق سچ کہنا ہمارا فرض ہے مانے یا کوئی نامانے وہ ان کی مرضی ۔ دوستو زیادہ پرانی بات نہیں اج سے تقریبا کوئی 20 سال پہلے تقریبا ہر دیہات اور شہر میں ستو بنائے جاتے تھے بچے بوڑھے ہر کوئی گرمیوں کے موسم میں خوب پیتے تھے پیٹ کے امراض بھی نہیں رہتے تھے اور جسم بھی ٹھنڈا رہتا تھا اور بطور سوغات شہروں میں بھی بھیجی جاتے تھے مگر اج کل کے دور میں اتنی مشقت کون کرے اگر کہیں سے یہ بنا دیا جائیں یہ ا جائیں تو گھر کے افراد اسے ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں کیونکہ شروع بچپن میں یہ چیزیں بچوں اس کو دکھائی ہی نہیں گئی تو ان کو کیا پتہ ان کی افادیت کے بارے میں تو اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اسان سا طریقہ اپ کو بتایا جا رہا ہے جو اس گرمی میں اپ بنا کر استعمال کریں اور پورے گھر کو گرمی کی لو کی اور پیٹ کے امراض کی شدت سے بچا لیں اور انشاءاللہ اس ستو سے کسی طرح کا کوئی موٹاپہ بھی نہیں ائے گا اور جگر پر دباؤ بھی نہیں پڑے گا دل دماغ اور اعضائے رائیسہ بھی تندرست اور چست رہیں گے نسخہ نوٹ فرما لیں اور ازمائش کر کے بتائیں

نسخہ برائے جام ٹھنڈک

چنے بھنے ہوئے ادھا کلو

مرچ سیاہ 10 گرام

سونف 60 گرام

الائچی سبز 20 گرام

زیرہ سفید 20 گرام

گلاب کے خشک پھول 50 گرام

بادام 100 گرام

کوزہ مصری 600 گرام

ترکیب تیاری

تمام اجزاء کو الگ الگ پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور اپس میں ملا کر ایک بڑے شیشے کے مرتبان میں رکھ لیں دوپہر کی سخت گرمی میں دو چمچ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں مکس کریں اور نوش فرمائیں اور مہمانوں کو بھی پیش کریں انشاءاللہ اپ کے معدے کے مسائل جگر کے مسائل بہت سے ایسی چیزیں جن سے اپ لاعلم ہیں اپ کو تبدیل ہوتی نظر ائیں گی پیٹ معدہ انتیں بالکل نرم ہو جائیں گی قبض گیس ختم ہوگی اور یہ ایک سادہ سا نسخہ ہزار ہا رنگ برنگی بوتلیں اور سوڈے کی بوتلوں سے بہترین ہے صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ لوگوں تک اس پیغام کو شیئر کر دیں جزاک اللہ خیر

چاسکو (جسے چاکسو بھی کہا جاتا ہے) ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو اپنے طبی فوائد کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ اس کے اہم فوائد درج ذی...
27/04/2026

چاسکو (جسے چاکسو بھی کہا جاتا ہے) ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو اپنے طبی فوائد کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ اس کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:
آنکھوں کی صحت: یہ روایتی طور پر آنکھوں کی کمزوری، خارش، اور مسلسل آنسو بہنے جیسے مسائل میں مفید مانا جاتا ہے۔
خون کی صفائی: چاسکو مصفی خون (Blood Purifier) کے طور پر کام کرتا ہے، جو جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نظامِ ہاضمہ: یہ آنتوں کو نرم کر کے قبض کشا کے طور پر کام کرتا ہے اور بدہضمی و گیس کے مسائل میں آرام پہنچاتا ہے۔
شوگر اور کولیسٹرول: یہ خون میں گلوکوز (شوگر) کی سطح کو منظم کرنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
جلدی امراض: خون کی صفائی کی وجہ سے یہ جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور مختلف جلدی امراض میں فائدہ مند ہے۔

موصلی سفیدمزاج ترگرم مقدار خوراک تین تا 6 گرام خالی پیٹ ہمراہ دودھ استعمالات ۔۔۔۔مردانہ امراض کے لیے مشہور جڑی بوٹی ہے ا...
25/02/2026

موصلی سفید

مزاج ترگرم

مقدار خوراک تین تا 6 گرام خالی پیٹ ہمراہ دودھ

استعمالات ۔۔۔۔

مردانہ امراض کے لیے مشہور جڑی بوٹی ہے ایسے مردانہ امراض جو۔ خشکی اور گرمی کی زیادتی سے ہوتے ہیں

یہ حرارت اور تیزابیت کو کم کرکے

مادہ منی کو وافر مقدار میں پیدا کرتی ہے

سپرمز کو مرنے سے بچاتی ہے اور ان کی تعداد میں بےپناہ اضافہ کرتی ہے

پس سیل کم کرتی ہے اور آر بی سی کو بھی کم کرتی ہے

#نوٹ

یہ بلغمی اور سرد مزاج والوں کے لیے شدید نقصان دہ ہے

لوبلڈپریشر اور شوگر والے مریض بھی استعمال نہ کریں



جب مردانہ ٹائمنگ 3 منٹ ہو جاے تو اس کا استعمال روک دیں



جنسی مسائل کے علاوہ بھی اس کے بےپناہ فوائد درج ذیل ہیں

یہ

خونی بواسیر

السرمعدہ

پیشاب کے راستے خون آنا جیسے عوارضات دور کرتی ہے

بدن کو موٹا کرتی ہے

دودھ کی پیداوار بڑھاتی ہے بچوں کو ڈبے والا دودھ پلانے کی بجاے ان کی ماؤں کو موصلی سفید دودھ کے ساتھ دیں

یہ پیشاب کی جلن ورم رحم اور نیند کی کمی کو دور کرتی ہے

ق

🌿✨ قدرتی علاج – دیسی جڑی بوٹیوں کی دنیا ✨🌿

کیا آپ صحت مند زندگی کے خواہشمند ہیں؟

کیا آپ دیسی جڑی بوٹیوں اور گھریلو نسخوں کے بارے میں سچّی اور مفید معلومات چاہتے ہیں؟

📌 تو پھر ہمارے واٹس ایپ چینل سے جُڑیں، جہاں آپ کو ملیں گے:

✅ دیسی جڑی بوٹیوں کے فوائد

✅ گھریلو ٹوٹکے اور علاج

✅ طبِ یونانی کی قیمتی معلومات

✅ صحت مند زندگی کے سن

17/02/2026

دماغ افروز سپیشل۔
اگر آپ بھی رات بھر مطالعہ کرتے ہیں، کتابیں کھولتے ہی دماغ بوجھل ہو جاتا ہے، یادداشت کمزور پڑ گئی ہے، چیزیں جلدی بھول جاتے ہیں، توجہ نہیں ٹھہرتی، ذہنی تھکن رہتی ہے یا سر میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے… تو یہ پوسٹ آپ کے نام!
آج ایک بہت مجرب، قدرتی اور یونانی طب کا آزمودہ نسخہ شیئر کر رہا ہوں جو دماغ کو تیز کرتا ہے، یادداشت کو مضبوط بناتا ہے، ذہنی طاقت بڑھاتا ہے اور اعصابی کمزوری دور کرتا ہے۔
یہ نسخہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو:
زیادہ پڑھائی کرتے ہیں
دفتری کام یا ذہنی محنت زیادہ کرتے ہیں
نیند کم ہوتی ہے یا تناؤ رہتا ہے
ھوالشافی!
مغز بادام (چھلکا اتار کر) — 100 گرام
روغن بادام شیرین — 30 گرام
مغز چہارمغز (چاروں مغز: کدو، خربوزہ، تربوز، کھیرا/خیارین) — ہر ایک 10 گرام (کل 40 گرام)
کشتہ مروارید — 3 گرام
دار چینی — 10 گرام
زعفران۔ 3گرام
اطریفل کشنیز — 100 گرام
شہد خالص — -250 گرام، حسب ضرورت قوام کے لیے)
تیاری کا طریقہ :-
تمام خشک اجزاء (بادام کا مغز، چہار مغز، دار چینی، اطریفل کشنیز، کشتہ مروارید) کو الگ الگ گرائنڈر میں پیس کر سفوف بنا لیں۔
سب سفوف کو ایک بڑے برتن میں اچھی طرح مکس کر لیں۔
روغن بادام بھی شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں (یہ چکنائی دے گا اور اجزاء کو بہتر جذب کرائے گا)۔
اب شہد کو ہلکا گرم کر کے (بہت گرم نہیں، صرف بہاؤ دار) اس میں تمام مکسچر ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں جیسے معجون بنتا ہے۔
ٹھنڈا ہونے پر صاف خشک شیشی میں بھر کر فریج یا ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔ (یہ 1-2 ماہ آسانی سے چل جاتا ہے)
خوراک اور استعمال:
ایک چھوٹا چمچ صبح نہار منہ اور شام کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔
بہتر نتیجہ کے لیے کم از کم -60 دن مسلسل استعمال کریں۔
فوائد:
مغز بادام + روغن بادام :- دماغ کا بہترین ٹانک، وٹامن E اور صحت مند فیٹس سے یادداشت اور توجہ بڑھتی ہے۔
چہار مغز :- دماغی حرارت کم کرتے ہیں، نیند بہتر کرتے ہیں، ٹھنڈک دیتے ہیں۔
کشتہ مروارید :- اعصاب کو سکون، دل و دماغ کو طاقت، تناؤ کم کرتا ہے۔
دار چینی :- خون کی گردش بہتر، دماغ تک غذائیت پہنچاتی ہے۔
اطریفل کشنیز :- دماغ اور نگاہ کو تیز کرتا ہے، سر درد، کان کا درد، نزلہ، آنکھوں کی کمزوری دور کرتا ہے، دماغ سے فضلہ (سودا وغیرہ) صاف کرتا ہے۔
شہد :- قدرتی توانائی، اینٹی آکسیڈنٹ، سب کو خوشگوار اور جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔
ان شاء اللہ استعمال کرنے والوں کا دماغ تیز، یادداشت شاندار اور ذہنی تھکن ختم ہو جائے گی۔ دوائی تیار بھی مل سکتی ہے
خود تیار کروائیں

کیکر کی گوند (Acacia Gum)کیکر کی گوند کو ہندی گوند، عربی گوند، عقاقیہ گوند جبکہ اردو میں گوند خدر یا گوند ببول بھی کہا ج...
31/01/2026

کیکر کی گوند (Acacia Gum)
کیکر کی گوند کو ہندی گوند، عربی گوند، عقاقیہ گوند جبکہ اردو میں گوند خدر یا گوند ببول بھی کہا جاتا ہے۔ حکمت شناسی کے مطابق یہ ایک قدیم اور کثیر المقاصد قدرتی مادہ ہے جس کا استعمال صدیوں سے جاری ہے۔
تاریخی طور پر یہ گوند عرب خطے، مغربی ایشیا، سوڈان اور افریقہ کے ساحلی علاقوں میں سینیگال سے صومالیہ تک پائی جاتی ہے۔ تجارتی ضرورت کے لیے آج بھی زیادہ تر یہ گوند جنگلی درختوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وسطی و مغربی افریقہ اور شمال مغربی ہندوستان کے علاقوں خصوصاً ہریانہ، گجرات اور راجستھان کی پہاڑیوں میں بھی پائی جاتی ہے۔
عقاقیہ کا درخت تقریباً 6 میٹر تک بلند اور کانٹوں والا ہوتا ہے۔ مناسب افزائشی حالات میں اس کے فلیم (Phloem) خلیات سے گوند بنتی ہے۔ جب تنے پر گوند کے قطرے آنسوؤں کی صورت ظاہر ہوتے ہیں تو انہیں احتیاط سے جمع کر لیا جاتا ہے۔ بعد ازاں گوند کو ریت اور دیگر آلائشوں سے صاف کیا جاتا ہے اور قدرتی چمک کے لیے کئی ماہ دھوپ میں رکھا جاتا ہے۔
یہ گوند چھوٹے بڑے شفاف یا نیم شفاف کرسٹل نما ذرات کی شکل میں ہوتی ہے، جس کا رنگ ہلکا بھورا اور چمکیلا ہوتا ہے۔ اس میں کوئی خاص خوشبو نہیں پائی جاتی، البتہ ذائقہ قدرے ترش ہوتا ہے۔ یہ پانی میں آسانی سے حل ہو جاتی ہے، مگر الکوحل اور دیگر محللات میں حل نہیں ہوتی۔
کیمیائی طور پر اس میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کے نمکیات شامل ہوتے ہیں، جو عربی تیزاب کے اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔
ادویاتی استعمال کے ساتھ ساتھ یہ گوند صنعتوں میں بھی بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ پرنٹنگ، پینٹ، میک اپ مصنوعات، جوتوں کی پالش، ڈاک ٹکٹ، لفافے، سگریٹ پیپر، سریش اور مختلف چپکنے والی اشیاء میں اس کا استعمال عام ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں رنگوں کے ساتھ شامل کر کے کپڑوں کے رنگ کو دیرپا بنایا جاتا ہے۔
اب تک اس کے مقابلے کی کوئی متبادل چیز دریافت نہیں ہو سکی۔ پرنٹنگ پریس میں استعمال ہونے والی ایلومینیم پلیٹس کی آکسیڈیشن میں بھی یہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چیونگم، مٹھائیوں، ٹائلوں کی چمک اور آتش بازی کے مواد میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ گوند غذائی فائبر اور حل پذیر پیچیدہ پولی سیکرائیڈز پر مشتمل ہوتی ہے، اگرچہ اس کی کیلوریز کے حوالے سے واضح سائنسی تحقیق دستیاب نہیں۔

✦ Sanasi Hikmat House
#کیکر
Acacia Gum
Acacia gum is also known as Hindi gound, Arabic gound, अकाकीया गोंड and in Urdu as gound khadr or gound babol. According to philology, it is an ancient and multipurpose natural substance that has been used for centuries.
Historically, this gum is found in the Arabian region, West Asia, Sudan and the coastal areas of Africa from Senegal to Somalia. Even today, this gum is mostly obtained from wild trees for commercial purposes. It is also found in the hills of Central and West Africa and Northwestern India, especially Haryana, Gujarat and Rajasthan.
The acacia tree is about 6 meters tall and thorny. Under suitable growing conditions, its phloem cells produce gum. When drops of gum appear on the stem in the form of tears, they are carefully collected. Later, the glue is cleaned of sand and other impurities and kept in the sun for several months for natural shine.
This glue is in the form of small transparent or translucent crystal-like particles, which are light brown and shiny in color. It has no special odor, but the taste is slightly sour. It is easily soluble in water, but insoluble in alcohol and other solvents.
Chemically, it contains salts of calcium, magnesium and potassium, which are components of arabic acid.
Along with medicinal uses, this glue is also of great importance in industries. It is commonly used in printing, paints, makeup products, shoe polish, stamps, envelopes, cigarette paper, adhesives and various adhesives. In the textile industry, the color of clothes is made long-lasting by adding it to dyes.
So far, no alternative has been discovered to compare to it. It also helps in the oxidation of aluminum plates used in printing presses. It is also used in chewing gum, sweets, tile glitter, and fireworks.
This gum contains dietary fiber and soluble complex polysaccharides, although there is no clear scientific research available regarding its calories.

✦ Sanasi Hikmat House
​​
#کیکر









English /







Address

Chandani Choke Main Bazaar Kharian
Kharian

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923338415760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistani Dawakhana:

Share