02/09/2026
ایک مشکل کیس، ایک کامیاب سفر! 🧠✨
یہ مریض برین ٹیومر کے ساتھ ہمارے پاس لایا گیا، جہاں ہوش کی حالت متاثر تھی اور جسم کے ایک حصے میں کمزوری بھی موجود تھی۔
مکمل معائنے اور ضروری تحقیقات کے بعد مریض کی برین سرجری کی گئی۔
الحمدللہ، آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا اور پوسٹ آپریٹو دور میں مریض کی حالت میں نمایاں بہتری آئی، ہوش بہتر ہوا اور کمزوری میں بھی واضح افاقہ ہوا۔
یہ کامیابی صرف ایک سرجری نہیں، بلکہ ایک زندگی کو دوبارہ امید دینے کی کوشش ہے۔ ❤️