03/06/2026
السلام علیکم!
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کو طلبہ مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہماری اولین اور بنیادی ترجیح AHPC NOC کا حصول ہے۔ جب تک این او سی جاری نہیں کیا جاتا، ہمارا جاری بائیکاٹ بدستور برقرار رہے گا۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ طلبہ کے تمام تحفظات اور خدشات کا واحد حل این او سی کا اجراء ہے۔ زبانی یقین دہانیوں یا عارضی اقدامات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ طلبہ اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید بے چینی کا شکار ہیں، لہٰذا انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
ہم تمام طلبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، کمیٹی کے فیصلوں کا احترام کریں اور مشترکہ مؤقف پر قائم رہیں۔ اگر ہمارے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو طلبہ آئندہ مزید سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
NOC دو، ورنہ بائیکاٹ جاری رہے گا۔
منجانب: الائیڈ ہیلتھ سائنس کمیٹی