20/09/2023
ان دنوں لاہور اور گرد و نواح میں اکثر کی آنکھیں سرخ ہو رہی ہیں جسے آشوب چشم کہتے ہیں۔کسی کی آنکھ صرف سرخ ہوتی ہے کسی کی سوج بھی جاتی ہیں۔
یہ بیماری گرمیوں کے جانے پر موسمی تبدیلی کی بنا پر ہورہی ہے۔اس بیماری کا دورانیہ دو سے چار دن ہے صرف سادہ تازہ پانی سے آنکھوں کو دھونے سے بھی آرام آجاتا ہے۔
لہذا احتیاطی تدابیر میں
آنکھوں کو سادہ صاف پانی سے دھوئیں اور آنکھیں کھول کر چھینٹیں ماریں۔ دن میں ایک مرتبہ کافی ہے۔ رات کو سوتے وقت سادہ سرمہ یا اثمد سرمہ لگا کر سوئیں۔
گرم تر اور تر گرم غذائیں لیں۔ کدو ٹینڈے انگور وغیرہ۔
زیادہ خشک غذاؤں سے پرہیز کریں۔بیگن چاول وغیرہ سے پرہیز کریں
1.عرق گلاب اور عرق سونف ملا کر 3،3قطرے دن میں 5 بار ڈالیں۔
2.آنکھوں میں جلن ،خارش کی صورت میں
سونف اچٹکی ۔سبز الائچی 2عدد ،گلاب کی پتیاں اچٹکی اگلاس پانی میں ابال کر شکر سے میٹھا کر کے پئیں۔
3.کپڑا سادہ پانی میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں۔
4۔آنکھوں کو تازہ یا ہلکے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ ان شاءاللہ شفا ہوگی۔
مزید رہنمائی کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم میاں محمد عرفان شہزاد
03214287898