24/08/2026
پلمونری ایمبولزم (Pulmonary Embolism) — پھیپھڑوں کی خون کی نالی میں اچانک خون کا لوتھڑا
پلمونری ایمبولزم (PE) ایک خطرناک اور بعض اوقات جان لیوا حالت ہے جس میں عموماً ٹانگ کی گہری رگ میں بننے والا خون کا لوتھڑا (Blood Clot) ٹوٹ کر خون کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے اور وہاں خون کی نالی کو بند کر دیتا ہے۔
یہ ایک Medical Emergency ہو سکتی ہے، اس لیے علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
🚨 پلمونری ایمبولزم کی اہم علامات
🔴 اچانک سانس لینے میں دشواری یا سانس پھولنا
🔴 اچانک سینے میں درد، خاص طور پر سانس لینے پر درد بڑھنا
🔴 دل کی دھڑکن تیز ہونا
🔴 بے چینی یا گھبراہٹ
🔴 چکر آنا یا بے ہوشی
🔴 کھانسی، بعض اوقات خون کی آمیزش کے ساتھ
🔴 آکسیجن کی سطح کم ہونا
🔴 ایک ٹانگ میں اچانک سوجن، درد، گرمی یا سرخی — خاص طور پر پنڈلی میں
⚠️ کن لوگوں میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟
پلمونری ایمبولزم کا خطرہ ان افراد میں زیادہ ہو سکتا ہے جنہیں:
• طویل عرصے تک بستر پر رہنا پڑے
• حال ہی میں بڑا آپریشن ہوا ہو
• ٹانگ یا کولہے کی چوٹ/فریکچر ہوا ہو
• لمبے سفر کے دوران کئی گھنٹوں تک مسلسل بیٹھنا پڑے
• پہلے DVT یا Pulmonary Embolism ہو چکا ہو
• بعض اقسام کا کینسر ہو
• موٹاپا ہو
• حمل یا بچے کی پیدائش کے بعد کا عرصہ ہو
• بعض ہارمونل ادویات استعمال کر رہے ہوں
• خون جمنے کی موروثی بیماری ہو
🫁 تشخیص کیسے ہوتی ہے؟
صرف علامات کی بنیاد پر Pulmonary Embolism کی حتمی تشخیص نہیں کی جا سکتی۔
ڈاکٹر مریض کی علامات اور خطرے کے عوامل دیکھنے کے بعد ضرورت کے مطابق:
🔹 D-dimer
🔹 CT Pulmonary Angiography (CTPA)
🔹 ECG
🔹 Oxygen saturation
🔹 Echocardiography
🔹 ٹانگوں کا Doppler Ultrasound
وغیرہ تجویز کر سکتے ہیں۔
💊 علاج
علاج کا انتخاب مریض کی حالت اور ایمبولزم کی شدت کے مطابق کیا جاتا ہے۔
اکثر مریضوں میں Anticoagulants (خون پتلا کرنے والی ادویات) استعمال کی جاتی ہیں تاکہ مزید خون کے لوتھڑے بننے اور موجودہ clot کے بڑھنے کا خطرہ کم ہو۔
شدید اور جان لیوا Pulmonary Embolism میں بعض مریضوں کو Thrombolysis یا catheter/surgical intervention کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
⚠️ خون پتلا کرنے والی دوا خود سے شروع یا بند نہ کریں۔
🚑 کب فوراً ایمرجنسی جائیں؟
اگر کسی شخص کو اچانک شدید سانس پھولنے، سینے میں درد، بے ہوشی، بہت تیز دھڑکن، یا کھانسی کے ساتھ خون آئے، خاص طور پر اگر حال ہی میں آپریشن، لمبا سفر، ٹانگ میں سوجن یا بستر پر رہنے کی تاریخ ہو، تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔
پلمونری ایمبولزم میں بروقت تشخیص اور علاج زندگی بچا سکتا ہے۔
🫁 اپنے پھیپھڑوں کی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔
#صحت