DG Health Media

DG Health Media Health Education

🌍 ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے 2026🍎 محفوظ غذا، بہتر صحت کی ضمانتخوراک کی حفاظت ہر فرد کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہ...
07/06/2026

🌍 ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے 2026
🍎 محفوظ غذا، بہتر صحت کی ضمانت

خوراک کی حفاظت ہر فرد کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہے۔ غیر محفوظ اور آلودہ خوراک مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ محفوظ غذا صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔

ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر عزم کریں کہ:
✅ صاف ستھری اور معیاری خوراک کا استعمال کریں
✅ خوراک کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں
✅ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں
✅ خوراک کی میعادِ استعمال (Expiry Date) ضرور چیک کریں

آئیں مل کر محفوظ غذا کے فروغ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

📢 مریضوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان ڈاکٹروں کے لیے سنہری موقع! محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے فیز 1، 2 اور 3 کے کلینکس ...
06/06/2026

📢 مریضوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان ڈاکٹروں کے لیے سنہری موقع!

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے فیز 1، 2 اور 3 کے کلینکس میں خدمات انجام دینے کے لیے نوجوان ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

✅ اگر آپ پہلے میرٹ لسٹ میں شامل نہیں ہو سکے یا کسی وجہ سے منتخب نہ ہوئے، تو اب دوبارہ درخواست دینے کا موقع موجود ہے۔

📅 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 09 جون 2026 (دوپہر 12 بجے تک)

🌐 آن لائن درخواست کے لیے: jobs.pshealthpunjab.gov.pk/hpd/account

📞 مزید معلومات کے لیے: 1033

🦟 ڈینگی کے خلاف جنگ میں کوئی غفلت برداشت نہیں!صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت و آبا...
02/06/2026

🦟 ڈینگی کے خلاف جنگ میں کوئی غفلت برداشت نہیں!

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈینگی کی افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ، ہائی رسک علاقوں میں فوری کارروائیوں، مؤثر سرویلنس، لاروا کے خاتمے اور تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈینگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ شہریوں، طلبہ، تعلیمی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صاف ماحول، مؤثر نگرانی اور اجتماعی ذمہ داری ہی ڈینگی سے محفوظ پنجاب کی ضمانت ہے۔

🏥 Career Opportunity in Punjab Health DepartmentThe Health & Population Department, Government of Punjab, is inviting ap...
01/06/2026

🏥 Career Opportunity in Punjab Health Department

The Health & Population Department, Government of Punjab, is inviting applications from eligible healthcare professionals for key administrative and management positions across the province.

📌 Available Positions:
✅ Chief Executive Officer (DHA)
✅ Medical Superintendent (DHQ Hospitals)
✅ Medical Superintendent (THQ Hospitals)
✅ District Officer Health / Deputy District Officer Health

🎓 Preference will be given to candidates holding MPH or related qualifications with relevant experience.

🌟 This initiative aims to strengthen healthcare management, improve service delivery, and ensure the best talent leads Punjab’s health sector.

📅 Last Date to Apply: 15 June 2026 (Till 12:00 Midnight)

💻 Apply online through the HISDU Portal.
🔗 https://jobs.pshealthpunjab.gov.pk

31/05/2026
On this blessed occasion of Eid ul Adha, the Health Department extends heartfelt wishes to all citizens. May this Eid br...
27/05/2026

On this blessed occasion of Eid ul Adha, the Health Department extends heartfelt wishes to all citizens. May this Eid bring peace, harmony, and prosperity to everyone. Let us continue to serve humanity with dedication, compassion, and commitment to public health and well-being.

Wishing you and your loved ones a joyful and healthy Eid.

حج صرف ایک عبادت نہیں، بلکہ صبر، قربانی، اتحاد اور انسانیت کا عظیم درس ہے۔اس مقدس سفر پر روانہ ہونے والے تمام عازمینِ حج...
26/05/2026

حج صرف ایک عبادت نہیں، بلکہ صبر، قربانی، اتحاد اور انسانیت کا عظیم درس ہے۔
اس مقدس سفر پر روانہ ہونے والے تمام عازمینِ حج کو دل کی گہرائیوں سے حج مبارک۔

محکمۂ صحت و آبادی پنجاب عازمینِ حج کی بہترین صحت اور محفوظ سفر کے لیے دعاگو ہے۔ 🤍🕋

📢 Career Opportunity in School of Midwifery PunjabThe Health & Population Department Punjab invites applications from el...
20/05/2026

📢 Career Opportunity in School of Midwifery Punjab

The Health & Population Department Punjab invites applications from eligible regular employees for faculty positions in the School of Midwifery across Punjab.

✨ Available Positions:
✔ Principal
✔ Vice Principal
✔ Nursing Instructor

Qualified nursing professionals with relevant teaching and clinical experience are encouraged to apply online before 25 May 2026.

📌 Apply now through:
Official Application Portal
www.jobs.pshealthpunjab.gov.pk

پنجاب بھر میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن Midwifery کے لیے داخلے جاری ہیں۔محکمہ صحت و آبادی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرک...
18/05/2026

پنجاب بھر میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن Midwifery کے لیے داخلے جاری ہیں۔
محکمہ صحت و آبادی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (DHQ) اور تحصیل ہیڈکوارٹرز (THQ) ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ اسکولز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ صحت کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانا چاہتی ہیں تو یہ ایک بہترین موقع ہے۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

📌 اہلیت:
• ایف ایس سی (پری میڈیکل) میں کم از کم 45 فیصد نمبر
• پنجاب کا ڈومیسائل
• عمر 35 سال سے زائد نہ ہو

📌 درخواست صرف آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔
📌 کوئی فیس اور کوئی داخلہ فارم فیس نہیں۔

مزید معلومات اور اپلائی کرنے کے لیے:
🌐 admissions.pshealthpunjab.gov.pk

☎️ ہیلپ لائن: 1033

ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر محسن وٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں “چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپس / ہیلتھ ویک” ...
16/05/2026

ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر محسن وٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں “چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپس / ہیلتھ ویک” کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 14، 15 اور 16 مئی 2026 تک جاری رہنے والے اس خصوصی ہیلتھ ویک کے دوران صوبہ بھر کے منتخب ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز، ایم این سی ایچ سینٹرز اور مریم نواز ہسپتالوں میں شہریوں کو مفت اسکریننگ، طبی معائنہ اور آگاہی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہیلتھ ویک کے دوران مریضوں کی اسکریننگ کے لیے 9 اہم مراحل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جن میں بلڈ پریشر چیک، شوگر ٹیسٹ، وزن و قد کا معائنہ، غذائی کیفیت کا جائزہ، ماں اور بچے کی صحت کی اسکریننگ، ویکسینیشن اسٹیٹس چیک، ہیپاٹائٹس و دیگر بیماریوں کی ابتدائی تشخیص، صحت سے متعلق آگاہی و مشاورت، اور ضرورت پڑنے پر مریضوں کو مزید علاج کے لیے ریفر کرنا شامل ہے۔

Address

24/Cooper Road Lahore, Punjab
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DG Health Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DG Health Media:

Share