خاموش قلم

Call Directions Contact the business

خاموش قلم یہاں خاموشی بھی لکھتی ہے…
اور قلم بھی محسوس کرتا ہے۔
— اطہر

11/09/2026

وقت خاموش تھا، ہوا کے سارے ترانے تھے
دل میں چھپے ہوئے کچھ درد کے فسانے تھے

سُر کوئی چھیڑوں، کوئی دُھن بناؤں میں
تیرے سامنے دل کے راز سنانے تھے

تیری آنکھیں بھی کبھی نم ہو جائیں
ایسے کچھ میرے دل کے افسانے تھے

ہم نے لفظوں میں کہا حالِ دل اپنا
ورنہ آنکھوں میں کئی قصے پرانے تھے

تُو نے پوچھا بھی نہیں دل کی کیفیت
ہم بھی خاموش رہے، غم بھی بہانے تھے

اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا اطہر
کچھ تعلق بھی فقط وقت کے بہانے تھے

10/09/2026

پشیمان اے انسان! تُو راکھ پر مسکراتا ہے
بارِ حشر اپنے ہی کاندھے پہ اٹھاتا ہے

تجھے ہر ایک کو ہدایت کا سبق دینا ہے
مگر ہمسایہ تیرا آگ میں جھلس جاتا ہے

اطہر

07/09/2026
12/08/2026

وقت ہے تو اتنا آسان نہیں،
کوئی بھی کسی کے پاس نہیں۔

جو بولا کچھ، اُسے وہ خاص نہیں،
خاموش رہا تو اُس کے پاس وفا نہیں۔

چل دیا تو منزل نہیں،
رک گیا تو بسیرہ نہیں۔

اب دل کو یہ گماں ہونے لگا ہے،
شاید تُو میرا نہیں۔

اطہر

05/08/2026

شیشہ بولا، آ ذرا اپنی حقیقت دیکھ لے
چھوڑ دعوائے اَنا، پہلے بصیرت دیکھ لے

گر رہا ہے تُو تکبر کے بلند ایوان سے،
اپنے قدموں کی ذرا لرزتی حالت دیکھ لے

مکر کی موجوں پہ کب تک اپنی کشتی چلائے گا؟
ڈوبنے سے پیشتر ساحل کی صورت دیکھ لے

جھولتا ہے غرور کے جھولوں میں بے خبر،
وقت کے ہاتھوں کی ہر الٹی عنایت دیکھ لے

آئینہ دشمن نہیں، سچ کا امیں ہوتا ہے بس،
اپنے چہرے سے ہٹا جھوٹی بناوٹ دیکھ لے

اطہر

03/08/2026

محبت یوں ہی تو محبوب کو بے اختیار نہیں کرتی،
کوئی خوشبو ہوتی ہے، کوئی رنگ ہوتا ہے،
پھر ایک دل نشیں لہجہ ہوتا ہے،
اور اُس پر چہرہ چاند نما ہوتا ہے۔

اطہر

03/08/2026

بدتہذیبی جب نکلی کوچۂ عمر رسیدہ سے،
بے آبرو ہو کر اُن کی روح نکلی محفلِ محبت و اقربا سے۔

اطہر

02/08/2026

تیرا ہاتھ بھی جلے کبھی، تجھے احساس ہو سلگتی یادوں کا
محبوب سنگ دل ہو مگر آشنا نہ ہو۔

— اطہر

24/07/2026

وقت کا اک نازک سا موڑ،
میں اور تُو کوسوں دُور۔

نرالا ہے رنگ دُنیا کا،
کوئی کھینچے میری اور،
اور میں کھنچوں تیری اور۔

اطہر

Address

Once Heaven Always In Heaven
Lahore

Telephone

+923219966277

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خاموش قلم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to خاموش قلم:

Shortcuts

Share