Dr. Muhammad Ali Khan Gandapur- Paeds Gastroenterologist & Hepatologist

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • Dr. Muhammad Ali Khan Gandapur- Paeds Gastroenterologist & Hepatologist

Dr. Muhammad Ali Khan Gandapur- Paeds Gastroenterologist & Hepatologist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Muhammad Ali Khan Gandapur- Paeds Gastroenterologist & Hepatologist, Medical and health, Pakistan Kidney and Liver Institute & Research Centre DHA Phase 6, Lahore.

ماہرِامراضِ معدہ، آنت, جگر ولبلبہ برائےاطفال
بچوں کے عمومی امراض مثلاً قے،اسہال، خونی پیچش، پیٹ ومعدہ درد، دائمی قبض، یرقان، ہیپاٹائٹس، جگرو تِلی کابڑھنا، بھوک کا نہ لگنا، وزن وقد کا نہ بڑھنا، خون کی کمی، میعادی بخار کی تشخیص وعلاج
اینڈوسکوپی وکولونوسکوپی

تمام پیج فالوورز کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو ۔
27/05/2026

تمام پیج فالوورز کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو ۔

کن پیڑے (ممپس) ایک متعدی بیماری ہے جو غدود کی سوجن، بخار اور درد کا سبب بنتی ہے۔بچاؤ کا بہترین طریقہ MMR ویکسین ہے۔ 💉اپن...
11/05/2026

کن پیڑے (ممپس) ایک متعدی بیماری ہے جو غدود کی سوجن، بخار اور درد کا سبب بنتی ہے۔
بچاؤ کا بہترین طریقہ MMR ویکسین ہے۔ 💉
اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن کروائیں اور انہیں کن پیڑے، خسرہ اور روبیلا (جرمن خسرہ) کی سنگین پیچیدگیوں سے محفوظ بنائیں۔
ویکسین زندگی بھر کی حفاظت ہے

ڈاکٹر محمد علی خان گنڈاپور
کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرالوجی اینڈ ہیپاٹالوجی
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور

خسرہ ایک خطرناک مگر قابلِ بچاؤ بیماری ہے۔اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن کروائیں اور انہیں خسرہ کی سنگین پیچیدگیوں سے محفوظ...
08/05/2026

خسرہ ایک خطرناک مگر قابلِ بچاؤ بیماری ہے۔
اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن کروائیں اور انہیں خسرہ کی سنگین پیچیدگیوں سے محفوظ بنائیں۔
ویکسین زندگی بھر کی حفاظت ہے

ڈاکٹر محمد علی خان گنڈاپور
کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرالوجی اینڈ ہیپاٹالوجی۔

#خسرہ

ہیپاٹائٹس سی سے آگاہی ہیپاٹائٹس سی ایک وائرل بیماری ہے جو جگر (لیور) کو متاثر کرتی ہے اور اکثر خاموشی سے بڑھتی رہتی ہے۔ ...
03/05/2026

ہیپاٹائٹس سی سے آگاہی
ہیپاٹائٹس سی ایک وائرل بیماری ہے جو جگر (لیور) کو متاثر کرتی ہے اور اکثر خاموشی سے بڑھتی رہتی ہے۔ کئی مریضوں کو برسوں تک کوئی علامت محسوس نہیں ہوتی،
لیکن اندرونی طور پر جگر کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔

🔹 کوئی ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر
ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک لیکن قابلِ بچاؤ بیماری ہے جو زیادہ تر خون کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

🛑 اہم احتیاطیں
غیر ضروری انجیکشن یا استعمال شدہ سرنج سے پرہیز کریں
ہمیشہ نئی اور جراثیم سے پاک سرنج استعمال کریں
حجامت یا سرجری کے آلات مکمل طور پر سٹرلائزڈ ہونے چاہئیں
دانتوں کے علاج کے دوران صاف اور جراثیم سے پاک آلات کا استعمال یقینی بنائیں

🩸 خون سے متعلق احتیاط
خون لگوانے سے پہلے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر اسکریننگ ٹیسٹ ضرور کروائیں
غیر ضروری خون کی منتقلی سے گریز کریں

👨‍👩‍👧 گھریلو احتیاط
ذاتی استعمال کی اشیاء (استرا، ٹوتھ برش، نیل کٹر) کسی سے شیئر نہ کریں

🔹اہم پیغام
اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔
ہیپاٹائٹس سی کی بروقت اسکریننگ کروائیں، اور اگر مثبت ہو تو فوری علاج شروع کریں — کیونکہ اب یہ بیماری قابلِ علاج ہے۔

ڈاکٹر محمد علی خان گنڈاپور
کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجی و ہیپاٹولوجی
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر، لاہور

🦠 ہیپاٹائٹس بی — ایک خاموش مگر خطرناک بیماریہیپاٹائٹس بی جگر کو متاثر کرنے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو اکثر بغیر علامات...
29/04/2026

🦠 ہیپاٹائٹس بی — ایک خاموش مگر خطرناک بیماری
ہیپاٹائٹس بی جگر کو متاثر کرنے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو اکثر بغیر علامات کے رہتی ہے مگر بعد میں سِروسِس (جگر کا سکڑ جانا) اور جگر کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے ⚠️

❤️ بروقت ویکسینیشن اور اسکریننگ سے ہیپاٹائٹس بی سے مکمل بچاؤ ممکن ہے

👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد علی خان گنڈاپور
کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹولوجسٹ
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور


میعادی بخار (ٹائفائیڈ) ایک خطرناک مگر مکمل طور پر قابلِ بچاؤ بیماری ہے۔صاف پانی 💧، اچھی صفائی 🧼 اور بروقت ویکسینیشن 💉 کے...
27/04/2026

میعادی بخار (ٹائفائیڈ) ایک خطرناک مگر مکمل طور پر قابلِ بچاؤ بیماری ہے۔
صاف پانی 💧، اچھی صفائی 🧼 اور بروقت ویکسینیشن 💉 کے ذریعے ہم اپنے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
⚠️ خاص طور پر ٹائفائیڈ کے بڑھتے ہوئے ایکس ڈی آر کیسز (جسمیں تمام عام استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کرتیں) کے پیشِ نظر احتیاط اور ویکسینیشن پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکی ہے۔
❤️ اپنے بچوں اور خاندان کو محفوظ رکھیں — احتیاط اور ویکسینیشن ہی بہترین علاج ہے

👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد علی خان گنڈاپور
کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی
پاکستان کِڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI)

🦠 ہیپاٹائٹس اے — ایک قابلِ بچاؤ مگر خطرناک بیماری❗ اہم پیغام:ہیپاٹائٹس اے سے بچاؤ ممکن ہے — اور اس کا سب سے مؤثر طریقہ و...
26/04/2026

🦠 ہیپاٹائٹس اے — ایک قابلِ بچاؤ مگر خطرناک بیماری

❗ اہم پیغام:
ہیپاٹائٹس اے سے بچاؤ ممکن ہے — اور اس کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن 💉 ہے۔

💉 ہیپاٹائٹس اے ویکسین (Havrix):
✔️ 2 ڈوزز
✔️ دوسری ڈوز 6 ماہ بعد
✔️ بچوں میں 1 سال کی عمر کے بعد لگوانی بہت ضروری ہے

⚠️ اہم بات:
یہ ویکسین پاکستان کے مفت حفاظتی ٹیکوں کے کورس یعنی ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) میں شامل نہیں ہے ❌
لہٰذا والدین خود اس کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد علی خان گنڈاپور
کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹولوجسٹ
پاکستان کِڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور (PKLI)

الحمدللہ رب العالمین!مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے پیڈیاٹرک گیسٹرواین...
06/03/2026

الحمدللہ رب العالمین!
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے پیڈیاٹرک گیسٹرواینٹرولوجی و ہیپاٹولوجی میں پاکستان کی اسپیشلائزیشن کی سب سے بڑی ڈگری ایف سی پی ایس میں ڈاکٹروں کو تربیت دینے کے لیے سپروائزر کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔
یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں خیبر پختونخوا سے اس سپر اسپیشلٹی میں پہلا ایف سی پی ایس سپروائزر بننے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں۔ میری دلی خواہش تھی کہ یہ ذمہ داری خیبر پختونخوا کے کسی سرکاری ادارے میں ادا کر سکوں، مگر یہ موقع مجھے پی کے ایل آئی (پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ)، لاہور میں ملا ہے، جو ملک کے بہترین پیڈیاٹرک ٹرانسپلانٹ سینٹرز میں سے ایک اور واحد سرکاری ادارہ ہے جو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ یعنی جے سی آئی کے معیار پر ایکریڈیٹیڈ ہے۔
میرا عزم ہے کہ خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان سے معدہ، آنت اور جگر کی پیچیدہ بیماریوں اور لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے آنے والے بچوں کی بہترین خدمت کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں نئی نسل کی تربیت میں بھی بھرپور کردار ادا کرتا رہوں۔
اللہ تعالیٰ مجھے اخلاص، دیانت اور محنت کے ساتھ یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Proud to be KMCite
10/02/2026

Proud to be KMCite

Name: Dr. Muhammad Ali Gandapur
Year of Graduation: 2008, Khyber Medical College, Peshawar (2002–2008)
Current Position: Consultant Paediatric Gastroenterology & Transplant Hepatology, Pakistan Kidney and Liver Institute and Research Center (PKLI & RC), Lahore
Former Position: Consultant Paediatric Gastroenterology & Hepatology, Northwest General Hospital & Research Center, Peshawar
Achievements:
FCPS (Pediatrics)
FCPS (Paediatric Gastroenterology & Hepatology)
MRCP Paediatrics (Ireland)
MRCPS (Glasgow)
European Board of Pediatric Examination (EBPE)
Diploma in Child Health (RCPCH, UK)
Executive and Lifetime Member, Pakistan Paediatric Association (PPA), Khyber Pakhtunkhwa Branch.
Member, PPA Liver & GI Group

04/01/2026

Address

Pakistan Kidney And Liver Institute & Research Centre DHA Phase 6
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+92915838800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Muhammad Ali Khan Gandapur- Paeds Gastroenterologist & Hepatologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr. Muhammad Ali Khan Gandapur- Paeds Gastroenterologist & Hepatologist:

Share