14/06/2026
اج میرا ایک ہسپتال میں جانا ہوا
وہاں پہ بہت زیادہ رش تھا
جس ڈیپارٹمنٹ میں
میں نے چیک کروانا تھا وہاں پہ دو ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود تھیں اور دونوں ہی چیک کر رہی تھیں لیکن مریض بہت زیادہ تھیں
ایک بجے ڈاکٹرز نے 15 منٹ کی بریک لی ان کے لیے چائے ائی اور کھانا تھا
اب کمرے کے باہر موجود سب خواتین نے بولنا شروع کر دیا جی اندر بیٹھی ارام سے کھانا کھا رہی ہیں ہم باہر تنگ ہو رہے ہیں
ٹانگیں اوپر چیئر پہ رکھ کے بیٹھی ہوئی ہے اور چائے پی رہی ہے فلاں کھانا کھا رہی ہے پارٹیاں کر رہے ہیں ہم باہر تنگ ہو رہے ہیں
میں نے کہا کہ وہ بھی انسان ہیں انہیں بھی بھوک لگتی ہے اور کھانا تو انہوں نے کھانا ہے اس میں کون سی اتنی بڑی بات ہو گئی ہے
میں تو حیران رہ گئی مطلب ڈاکٹر کو انسان کیوں نہیں یہ لوگ سمجھتے وہ بھی عورتیں ہی ہیں ہماری طرح کی وہ اپنی ڈبل ڈبل ذمہ داریاں کر رہی ہیں
وہ بھی ہماری طرح بچے بھی پیدا کرتی ہیں گھر بھی دیکھتی ہیں اپنی نوکری بھی دیکھتی ہیں تو ان کو انسان ہم کیوں نہیں سمجھتے
ہسپتال جا کے ہم کیوں سمجھتے ہیں کہ جتنے بھی ڈاکٹر ہیں وہ ہمارے غلام ہیں