علاج بلغذا علاج بلدوا

علاج بلغذا علاج بلدوا Homeopathic & Herbalist practitioner dedicated to promoting natural healing and holistic well-being.

02/06/2026

Benefits of Watermelon


شربتِ بادام اجزاءبادام دو سو گرامچینی چھ سو گرامپانی تین کپاِ لائچی کے دانے چھ عدداِ لائچیشربتِ بادام ترکیب۔بادام کو گرم...
02/06/2026

شربتِ بادام
اجزاء
بادام دو سو گرام
چینی چھ سو گرام
پانی تین کپ
اِ لائچی کے دانے چھ عدداِ لائچی
شربتِ بادام ترکیب
۔بادام کو گرم پانی میں دو گھنٹے کے لیے بھگو ئیں اور چھلکے اُتار لیں ۔
۔گرائینڈر میں بادام ، اِ لائچی کے دانے اورپانی(ایک کپ ) ڈال کر گرائینڈ کر یں اور چھان لیں ۔
۔ اب شیرا بنانے کے لیے دوکپ پانی میں چھ سو گرام چینی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔
۔اب گرائینڈ کیاہوا بادام کا مکسچر شیرے میں ڈال کر آٹھ سے دس منٹ گاڑھا ہونے تک پکائیں اور ٹھنڈا کر کے بوتل میں ڈال لیں ۔
۔آپکا مزیدار شربتِ بادام تیار ہے ۔
۔چار سے چھ چمچ فی جگ استعمال کر یں ۔
۔ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔
پکانے کا وقت :- تیس منٹ افراد: تین سے پانچ

نوٹ --شربتِ بادام کو دو سے تین ما ہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے















علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
Male Sexual Specialists
HakeemdrKhurramlatif Ge
Hakeem & Dr Khurram Latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
laj bil ghiza ilaj bil dawa
Dawa Ghiza Aur Shifa

پپیتہ/ پپیتا شناخت :-یہ ایک نرم تنے کا چھوٹا درخت ہے جس میں دودھ جیسا رس ہوتا ہے اور جس کی چھال پتلی ہوتی ہے۔ تنے کے سرے...
01/06/2026

پپیتہ/ پپیتا
شناخت :-
یہ ایک نرم تنے کا چھوٹا درخت ہے جس میں دودھ جیسا رس ہوتا ہے اور جس کی چھال پتلی ہوتی ہے۔ تنے کے سرے پر بڑے چکنے پتوں کا گچھا نکلتا ہے۔ پتوں کی ڈنڈیاں بہت لمبی ہوتی ہیں۔ پھول ہلکے زرد رنگ کے اور خوشبودار ہوتے ہیں۔ پھل میں بیج کافی مقدار میں ہوتے ہیں اور کسی میں کم اور کسی میں زیادہ بھی ہوتے ہیں۔

مزاج :- سرد تر

مقدار خوراک :- 60 سے 80 گرام
فوائد:-
پکا ہوا پپیتہ بطور ایک پھل کے کھایا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی ، سی اور ڈی بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
♦ دل اور معدہ کی سوجن ، گرمی کی بواسیر اور منہ سے خون آنے کو مفید ہے۔
♦ اس کا دودھ داد پر لگانا مفید ہے ۔ زہریلے امراض اور فساد خون کو نافع ہے۔
♦ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہت ہی مفید ہے ۔ پپیتہ کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

♦پپیتے کا رس چہرے کے داغ دھبوں اور پھنسیوں کو دور کرتا ہے۔
♦جلے ہوئے حصوں پر لگانے سے جلن اور درد کو کم کرتا ہے۔
♦امراض دل کے لئے بے حد مفید ہے۔
♦پختہ پھل مصفی خون ، مقوی معدہ اور ہاضم ہوتا ہے۔
♦ پپیتا بواسیر اور جگر بڑھ جانے کے لئے کھایا جائے نہایت مفید ہے ۔
♦ دائمی قبض کو دور کرنے کے لئے پپیتے کا روزانہ استعمال مفید ہوتا ہے۔
♦پتوں کو ابال کر ان کا جو شاندہ گھوڑوں کو بطور جلاب کے لئے دیا جاتا ہے۔
♦ یہ دائمی قبض و بدہضمی کا بھی مجرب علاج ہے۔
♦ جگر کی خرابی اور تلی بڑھنے پر اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔
♦ کچے پپیتے کی سبزی استعمال کرنے سے دودھ پلانے والی ماؤں کے دودھ میں بڑھوتری ہو جاتی ہے۔
♦ سرد بلغمی مزاج والوں کے لئے مضر ہے ۔
داد چنبل:-
پپیتے کے بیجوں کو گلیسرین میں ملا کر داد چنبل پر لیپ کرنے سے مکمل مل آرام آجاتا ہے۔

سوجن :-
پپیتے کے پتوں کی پلٹس بنا کر ورم پر باندھیں تو ورم تحلیل ہو جاتا ہے۔

ایام کی تنگی:-
پپیتہ کا کچا پھل تین چار دن لگاتار عورت کھائے تو ایام کی تنگی کا عارضہ دور ہو جاتا ہے۔
لیکن حاملہ عورت کے لئے اس کا استعمال سخت منع ہے۔ کیونکہ اس سے حمل کر جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

دودھ میں کمی :-
جن عورتوں میں دودھ کی کمی ہو۔ پپیتہ کے پتوں کو گرم کر کے پستانوں پر باندھیں اس سے دودھ میں زیادتی ہو جاتی ہے۔ اور کچے پھل کا شوربا پینے سے بھی عورتوں میں دودھ زیادہ ہو جاتا ہے۔ :

تلی اور پیلیا:-
پکے پپیتے کا لگاتار استعمال ان دونوں امراض کو دور کر دیتا ہے۔ اس کے لگاتار استعمال سے بواسیر کو بھی آرام آجاتا ہے۔

مہاسے:-
پکے ہوئے پپیتے کے گودے کو چہرے کے مہاسوں پر ملیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے دھونے سے کچھ دنوں میں مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔










Follow the Hakeem Dr Khurram Latif channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaD0VEmBKfi10cynFK2n

منقی/ کشمش #نوٹمنقہ یا کشمش دونوں کا مزاج ایک ہے جو چاہیں لےلیں ایک طاقتور میوہ ہے یہ دل ❤️ کو طاقت فراہم کرتاہے اس میں ...
31/05/2026

منقی/ کشمش
#نوٹ
منقہ یا کشمش دونوں کا مزاج ایک ہے جو چاہیں لےلیں

ایک طاقتور میوہ ہے یہ دل ❤️ کو طاقت فراہم کرتاہے اس میں آئرن وٹامن بی1,بی6,بی12 ،فاسفورس،زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ لوبلڈپریشر ،قئے،متلی،اسہال،دل کے ڈوبنے میں خصوصیت سے مفید ہے
یہ حمل کے پہلے دو ماہ میں فولک ایسڈ کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے
نوجوانوں میں مادہ منی کو گاڑھا کرنے کے ساتھ ساتھ سپرمز خوب پیدا کرتی ہے اور انکی حرکات/موٹیلٹی کو بڑھاتی ہے
5سے7دانے دن میں دو بار
کے لیے بہترین مرکب
بھنے چنے 20 عدد
کشمش 5عدد
انجیر 5عدد
صبح شام
#نوٹ
کشمش میں ترش مٹھاس پائی جاتی ہے جو کہ حقیقی شوگر جو کہ الکلائن ہوتی ہے اسے نیوٹرالائز کرتی ہے اس لیے یہ الکلائن شوگر ،دماغی شوگر کا بہترین علاج ہے













HakeemdrKhurramlatif Ge Sehat Aur Zindagi علاج بلغذا علاج بلدوا

07/11/2025

benefits of raisins | benefits of roasted gram | health tips

05/11/2025

cholesterol control food | how to reduce cholesterol |cholesterol kaise kam kare |

04/11/2025

smog solutions | Smog facts | Pollution Causes | natural remedies Cough cold flu

*پھلوں کے فائدے اور نقصانات**🍋آم*آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا ک...
03/11/2025

*پھلوں کے فائدے اور نقصانات*

*🍋آم*

آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے.

*🍎سیب*

سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے
اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔
ذهنی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے
رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے
سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے.

*🍌کیلا*

وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔
نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔
کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے. کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔

*🍊مالٹا*

نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے زود ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے
گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار میں اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔
کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے.

*🍈سنگترہ*

سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا جوس شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں
سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے.

*😋خربوزہ*

گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے. بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے.

*🥕گاجر*

سرد تر کش اور وٹامن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلغم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہترین ہے.

*🍑بیر*

سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا.

*🥝شکر قندی*

گرم تر قابض اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے.

*😋سردا*

معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے.

*🌳جامن*

سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض کرتے ہیں.

*🍑خوبانی*

گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے دور کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے.

*😋شریفہ*

گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے.

*لیچی*

سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں.

*🍅ٹماٹر*

معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں یه سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں.

*🍇انگور*

گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے.

*🍐ناشپاتی*

سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں.

*🎋گنا*

تاثیر سرد تر ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔ اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے.

*🍍انناس*

سرد تر اور فرخت بخش ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ دل اور دماغ کو بہت طاقت دیتا.

*🍐امرود*

سردتر میوہ ہے فرحت اورطاقت بخش ہے دل دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے
لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہوتی هے۔ اور بے شمار فوائد۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علاج بلغذا علاج بلدوا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share