23/06/2026
کیا شوگر ٹانگ کے پٹھوں کو بھی کمزور کر سکتی ہے؟
حال ہی میں ایک 74 سالہ شوگر کے مریض میرے پاس آئے جنہیں ران میں شدید درد، ٹانگ کی کمزوری اور چلنے میں دشواری تھی۔ کئی لوگ اسے کمر کا مسئلہ سمجھ رہے تھے، لیکن علامات کو دیکھ کر مجھے شوگر کی ایک نایاب پیچیدگی Diabetic Amyotrophy کا شبہ ہوا، جس کی بعد میں ٹیسٹوں سے تصدیق ہوئی۔
⚠️ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور:
ران یا کولہے میں شدید درد ہو
ٹانگ کمزور ہونے لگے
سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل ہو
ران کے پٹھے سکڑنے لگیں
تو اسے صرف عمر یا کمزوری سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔
شوگر صرف شوگر نہیں، یہ اعصاب اور پٹھوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر رانا اظہر نواز
کنسلٹنٹ فزیشن، ذیابیطس، معدہ و جگر کے امراض کے ماہر
゚viralシ