United Health Federation

United Health Federation Federation of all health employees

لاہور کے ڈینگی ملازمین کی ریگولیشن کا نوٹیفکیشن پنجاب بھر کے ڈینگی ملازمین کو مبارک ہو۔ اب اپ سب کے سب ریگولر ہوں گے۔منج...
10/07/2020

لاہور کے ڈینگی ملازمین کی ریگولیشن کا نوٹیفکیشن پنجاب بھر کے ڈینگی ملازمین کو مبارک ہو۔ اب اپ سب کے سب ریگولر ہوں گے۔
منجانب:
*محمد سلیمان خان،*
سیکرٹری جنرل یو ایچ ایف لاہور۔

10/07/2020

*تمام ڈینگی ملازمین متوجہ ہوں۔*

اج ڈینگی ملازمین کی ریگولیشن کے حوالے سے مزید *1990* ایس پی اور ایل ایس پی کی ریگولیشن کے ارڈر جاری ہو چکے ہیں جن کی مکمل فائل میسج کے ساتھ جاری کی جا رہی ھے ابھی تک ٹوٹل *2381* ایس پی اور ایل ایس پی کے ریگولیشن ارڈر جاری ہو چکے ہیں۔

*علامہ اقبال ٹائون کے ملازمین ابھی تک ریگولر نہیں ہو سکے کیوں کہ ان کی جانب سے کوئی بھی سی ای او افس میں ریکارڈ جمع کروانے نہیں ایا نہ ہی ان کے ٹائون سے باقاعدہ کوئی ڈیٹا وصول ہوا ھے علامہ اقبال ٹائون سمیت تمام ملازم ریگولیشن کی فائل میں اپنا نام چیک کریں اور جن جن ملازمین کا نام ابھی تک ریگولیشن ارڈر میں نہیں ھے وہ کل ہر صورت میں اپنی تعلیمی اسناد سی ای او افس میں جمع کروائیں تا کہ ان کی تنخواہ عید پر بند نہ ہو کیوں کہ اے جی افس سے ڈینگی ملازمین کی تنخواہ کے لئے پیر تک کا اضافی وقت لیا گیا ھے لہزا کل تک لازمی اپنے کاغذات مکمل کر کے سی ای او افس میں جمع کروائیں*

*نوٹ: جن ملازمین کو ابھی بھی ہوش نہیں ھے اور کاغذات جمع نہ کروانے پر جن کے ریگولیشن ارڈر جاری نہ ہوئے یا جن کی تنخواہ کاغذات نہ دینے کی وجہ سے رک گئی نہیں وہ اپنے اس فعل کے خود ذمہ دار ہوں گے یو ایچ ایف یا سی ای او افس اس سلسلے میں ذمہ دار نہ ہو گا*
منجانب:
*محمد سلیمان خان،*
سیکرٹری جنرل یو ایچ ایف لاہور۔

24/03/2020

*تمام ویکسی نیٹرز اور ڈینگی کے فیلڈ ملازمین متوجہ ہوں،*

یو ایچ ایف کی جانب سے محکمہ صحت سے بارہا ڈینگی اور ویکسی نیشن کے ملازمین کے لئے حفاظتی کٹس کی ڈیمانڈ کی گئی لیکن اس پر کسی بھی سطح پر عمل نہیں ہوا۔
ہم تمام ملازمین قومی مفاد کی خاطر ہر قسم کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں لیکن بنا حفاظتی کٹ کے ہم لوگ اپنے علاوہ عوام کے لئے بھی کرونا وائرس کے پھیلانے کا بہترین ذریعہ بن سکتے ہیں۔

*کرونا وائرس کے پیش نظر اپ سب کو یو ایچ ایف کی جانب سے ہدایت کی جاتی ھے کہ*
*1- اپنا تمام تر فیلڈ کا کام مکمل طور پر بند کر کے صرف اپنے اپنے فکس سینٹرز تک محدود رہیں۔*
*2- ڈینگی سرویلنس یا حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے کسی بھی علاقہ، محلہ یا گھروں میں مت جائیں، صرف ان بچوں کو انجیکشن لگائیں جو اپ کے پاس فکس سینٹر یا ڈسپنسری میں ائیں۔*
*3- تمام ڈینگی کا عملہ بھی اپنے اپنے فکس سینٹروں تک محدود رھے اور تمام فیلڈ سرویلنس کو بند کر دیں۔*
*4- لیکن کوئی بھی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہو تا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں مکمل حفاظتی کٹس ملنے پر ہم عوام کے مفاد میں ڈیوٹی سرانجام دے سکیں،*
*5- اگر کسی بھی ملازم کو کھانسی، زکام، بخار کی شکایت ہو تو اس کو درخواست لکھوا کر فورا گھر بھجوا دیں اور الگ رہنے کی تاکید کریں*

*تمام افسران بالا کو یہ پیغام تحریری طور پر بھی دیا جا چکا ھے اور اب بھی دیا جا رہا ھے کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین ہر وقت ہر قسم کی ڈیوٹی سر انجام دینے کو تیار ہیں لیکن بنا حفاظتی کٹس کے ایسی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے جس سے الٹا عوام کی جانیں دائو پر لگ جائیں۔*
منجانب:
*ناظم الدین گجر*، چئیرمینUHFلاہور۔
*مشتاق احمد گجر*، صدرUHFلاہور۔
*محمد سلیمان خان*، سیکرٹری جنرل UHFلاہور۔

Stop out reach kit stations to stop Corona.
20/03/2020

Stop out reach kit stations to stop Corona.

20/03/2020
۔*تمام ڈینگی ملازمین متوجہ ہوں،**گزشتہ 6 سال کی انتھک محنت، بے شمار احتجاج، لاٹھی چارج، شیلنگ، جھوٹے مقدمات اور عدالتی ک...
11/03/2020

۔*تمام ڈینگی ملازمین متوجہ ہوں،*

*گزشتہ 6 سال کی انتھک محنت، بے شمار احتجاج، لاٹھی چارج، شیلنگ، جھوٹے مقدمات اور عدالتی کیسوں کی لمبی سنوائی کے بعد بالاخر اج سب کی دعائیں رنگ لائیں اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عدالتی احکامات کے مطابق اج الحمداللہ ڈینگی ملازمین کی ریگولیشن کا حکم نامہ جاری کر دیا ھے۔،*

اس حکم نامہ کے سلسلہ میں کچھ وضاحتیں سب لوگ نوٹ کر لیں۔

*1۔ اس حکم کے مطابق وہ تمام لوگ جنہوں نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا اور وہ تمام لوگ جو ضلع لاہور کے ملازم ہیں ان سب کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں*

*(نوٹ: لاہور کے تمام ملازمین نوٹ کر لیں کہ اس بار ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو گی بلکہ ڈائریکٹ ان کی ریگولیشن کے بعد ہمیشہ کے لئے کنٹریکٹ توسیع سے جان چھوٹ جائے گی)*

*2۔ چونکہ لاہور کے علاوہ کسی دوسرے ضلع کا کوئی بھی ملازم عدالت میں نہیں گیا تھا لہذا لاہور کے علاوہ دوسرے اضلاع کے بارے تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اس لئے دوسرے اضلاع کے ڈینگی ملازمین فی الحال اس حکم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔*
لہذا
*مورخہ 14 مارچ بروز ہفتہ کو دوپہر 1 بجے اس سلسلے میں سی ای او افس لاہور کے کمیٹی روم میں میٹنگ طلب کی جا رہی ھے جس میں تمام اضلاع سے 4، 4 ڈینگی نمائندگان کی شرکت ضروری ھے لہذا تمام اضلاع کے ڈینگی ملازمین سے گزارش ھے کہ مورخہ 14 مارچ بروز ہفتہ کو وہ اپنے اپنے ضلع کے 4,4 نمائندوں کو لاہور میں شرکت کے لئے بھیجیں جہاں پر دیگر اضلاع کے ملازمین کی رگولیشن کے لئے لائحہ عمل واضح کیا جائے گا اور اس بارے وکلاء سے بھی مشاورت کی جا رہی ھے جس بارے میٹنگ میں تفصیل سے وضاحت کی جائے گی۔*
*دیگر اضلاع کے ڈینگی ملازمین ریگولیشن کے بارے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ لاہور کے ملازمین کا کیس جیت کر ریگولیشن حاصل کرنے کے بعد تمام اضلاع کے ملازمین کا ریگولر ہونا نہایت اسان ہو چکا ھے اور اب ان کو لمبے کیس بھی نہیں لڑنے پڑیں گے بلکہ صرف دو سے تین تاریخوں میں ان کی ریگولیشن کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن اس کے لئے ہر ضلع سے 10, 10 ملازمین کو اسی عدالت میں کیس دائر کرنا ہو گا جس عدالت نے لاہور کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسی لئے لاہور میں ہفتہ کو روز میٹنگ بلائی جا رہی ھے تا کہ تمام اضلاع کی ریگولیشن کے لئے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔*
*(نوٹ: ہفتہ کے روز تمام اضلاع اپنی مکمل مشاورت کے بعد اپنے چنے ہوئے متفقہ نمائندگان کو لاہور بھیجیں۔ لاہور میں انے والے نمائندگان کو متعلقہ ضلع کا نمائندہ سمجھا جائے گا)*
منجانب:
*محمد سلیمان خان،*
سیکرٹری جنرل یو ایچ ایف لاہور۔

22/02/2018
*تمام ملازمین و عہدیداران متوجہ ہوں.*یو ایچ ایف اور ایپکا کی جانب سے حکومت پنجاب کو ریگولیشن اور پرائیویٹائزیشن کے حوالے...
21/02/2018

*تمام ملازمین و عہدیداران متوجہ ہوں.*
یو ایچ ایف اور ایپکا کی جانب سے حکومت پنجاب کو ریگولیشن اور پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے 20 فروری تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوا جب کہ پنجاب بھر کے ڈینگی ملازمین کی لسٹیں ریگولیشن کے لئے حکومت پنجاب کو ارسال کی جا چکی ہیں.

*لہذا یو ایچ ایف اور ایپکا کی جانب سے متفقہ طور پر 6 مارچ کو احتجاج کی کال جاری کی جارہی ھے*

اس سلسلے میں کل مورخہ *22 فروری بروز جمعرات کو دوپہر 2 بجے ڈی جی ہیلتھ آفس پنجاب* میں تمام عہدیداران کی میٹنگ طلب کی جا رہی ھے جس میں درج ذیل تمام عہدیداران کی موجودگی نہایت ضروری ھے.
*تمام مرکزی عہدیداران,*
*تمام ٹائونز کے چئیرمین, صدر اور جنرل سیکرٹریز,*
*تمام ٹائونز سے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے دو سی ڈی سی سپروائزرز,*
*تمام ٹائونز سے ایک انوائرمنٹ انسپکٹر اور ایک انٹامالوجسٹ.*

*ایجنڈا*
1. *ڈینگی ملازمین کی ریگولیشن,*
2. *محکمہ صحت کی پرائویٹائزیشن*
تمام افراد دوپہر ٹھیک 2 بجے میٹنگ میں پہنچ جائیں کسی بھی عہدیدار کی غیر حاضری قابل قبول نہ ہو گی. *کل کے اجلاس میں آئندہ احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی.*
منجانب:
*محمد سلیمان خان*
سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن لاہور.

Address

EDO Health Office 24 Cooper Road Lahore
Lahore
54000

Telephone

923134073644

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when United Health Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to United Health Federation:

Share