Shama Homeo Clinic

Shama Homeo Clinic Shama Homeo Clinic is providing health care services to you since 1995. With over 30 years of experience, we treat you with passion, care and professionalism

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS03037578803چودھویں قسطایکلیزیا کارڈیا Achalasia Cardia خوراک کی...
27/08/2026

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
چودھویں قسط
ایکلیزیا کارڈیا
Achalasia Cardia خوراک کی نالی
کا اعصابی اور عضلاتی مرض
اس مرض میں خوراک کی نالی کی خودکار لہراتی حرکت (Peristalsis) متاثر ہوتی ہے اور نالی کے نچلے حصے کا والو (Lower Esophageal Sphincter - LES) ٹھیک سے کھل نہیں پاتا، جس کی وجہ سے خوراک اور مائع معدے میں جانے کے بجائے نالی میں اٹک جاتے ہیں۔
علامات:
نگلنے میں دشواری (Dysphagia):
ٹھوس اور مائع دونوں قسم کی غذا نگلنے میں تکلیف یا رکاوٹ کا احساس۔
خوراک کا لوٹنا (Regurgitation):
کھایا ہوا کھانا یا پانی معدے میں پہنچے بغیر واپس منہ میں آنا۔
سینے میں درد:
سینے کے درمیان میں دباؤ یا شدید جلن کا احساس۔
وزن میں کمی:
بار بار نگلنے کی تکلیف کی وجہ سے خوراک کم ہونا اور وزن گھٹنا۔
رات کے وقت کھانسی:
لیٹنے پر نالی سے خوراک کا سانس کی نالی میں جانا اور دم گھٹنا یا کھانسی ہونا۔
وجوہات:
خوراک کی نالی کی دیواروں میں موجود اعصابی جال (Auerbach's Plexus) کے خلیات کا تباہ ہونا۔
جسم کا اپنا مدافعتی نظام
(Autoimmune Response)
غلطی سے ان اعصاب پر حملہ کر دیتا ہے۔
کچھ حالات میں پرانے وائرل انفیکشنز اس اعصابی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔
تشخیص:
ایسوفیجل مینومیٹری (Esophageal Manometry):
یہ سب سے حتمی ٹیسٹ ہے جو خوراک کی نالی کے دباؤ اور پٹھوں کی حرکت کو ناپتا ہے۔
بیریم سویلؤ (Barium Swallow X-ray):
ایکس رے میں نالی کا نچلا حصہ پرندے کی چونچ کی طرح تنگ (Bird’s beak appearance) نظر آتا ہے۔
انڈوسکوپی (Endoscopy):
نالی کے اندرونی حصے کا معائنہ تاکہ کسی اور قسم کی ساخت کی رکاوٹ کو مسترد کیا جا سکے-
علاج:
Baryta Carb:
نالی میں لقمہ اٹکنے کا احساس، نگلنے کی شدید دشواری، بالخصوص بڑھاپے میں۔
Ignatia Amara:
اعصابی تناؤ اور غم کے بعد نالی میں گولا سا اٹکنے (Globus Hystericus) کا احساس۔ |
Lachesis Mutus:
مائع چیزیں نگلنے میں زیادہ تکلیف ہونا جبکہ ٹھوس غذا نسبتاً آسان لگے۔
Plumbum Met:
خوراک کی نالی کے پٹھوں کا فالج، شدید تنگی اور کھانا نگلتے ہی قے ہونا۔
Alumina:
نالی میں خشکی اور مفلوج پن کا احساس، غذا کا نالی میں آہستہ آہستہ نیچے جانا۔
Nux Vomica:
کھانے کے فوراً بعد نالی کے نچلے حصے میں شدید اینٹھن اور الٹی کی خواہش۔
Asafoetida:
نالی میں نیچے سے اوپر کی طرف الٹی لہریں اور گیس کا دباؤ۔
Phosphorus:
کھانا نالی میں رک کر فوراً واپس منہ میں آ جانا، ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش۔
Cactus Grandiflorus:
نالی میں تار سے کسے جانے کا احساس اور اینٹھن۔
Zincum: Met:
نگلنے کے دوران نالی میں اینٹھن اور سینے کی ہڈی کے پیچھے درد۔
Gelsemium:
اعصابی کمزوری کے باعث پٹھوں کا کام نہ کرنا اور نگلنے میں ہچکچاہٹ۔
Cicuta Virosa:
نالی کا شدید کھنچاؤ (Spasm)، کھانا نگلتے وقت پٹھوں کا اکڑ جانا۔
Cuprum Met:
نالی میں شدید دردناک اینٹھن اور پانی پیتے وقت گڑگڑاہٹ کی آواز۔
Baptisia Tinctoria: مریض صرف مائع اشیاء نگل سکتا ہو، ٹھوس غذا پر قے آ جائے۔
Condurango:
نالی کی تنگی، غذا کا اٹکنا اور درد کے ساتھ قے ہونا۔
Veratrum Viride:
نالی میں شدید سوزش اور کھانے کا جھٹکے کے ساتھ واپس آنا۔
Arsenicum Album:
نالی میں جلن، کھانا نیچے نہ جانا اور تھوڑا تھوڑا پانی پینا۔
Lycopodium:
گرم مشروبات سے نگلنے میں آسانی جبکہ ٹھنڈی چیزوں سے تنگی۔
Natrum Mur:
نالی کی خشکی اور اعصابی تنگی کے ساتھ غذا کا اٹکنا۔
Causticum:
نالی کے پٹھوں کی کمزوری اور فالجی کیفیت۔
Hyoscyamus Niger:
گلے اور نالی کے پٹھوں کی اینٹھن جس سے مائع نگلنا دشوار ہو۔
Crotalus Horridus: نالی میں شدید درد اور ٹھوس چیزیں نگلنے میں رکاوٹ۔
Belladonna:
اچانک نالی میں شدید اینٹھن، گلا خشک اور سرخ ہونا۔
Platina:
نالی میں اینٹھن اور دباؤ، خاص طور پر جذباتی تناؤ کے دوران۔
Kali Carbonicum:
کھانا نگلتے وقت سینے میں چبھن کا درد اور کھانا نالی میں رکنا۔
حفاظتی تدابیر :
نرم، دلیہ نما اور باریک پسی ہوئی غذا استعمال کریں۔ ہر لقمے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
کھانے کے ساتھ یا بعد میں نیم گرم پانی گھونٹ گھونٹ پییں تاکہ غذا نیچے سرک سکے۔ ایک ساتھ زیادہ کھانے کے بجائے دن میں 5 سے 6 بار تھوڑا تھوڑا کر کے کھائیں۔ کھانے کے فوراً بعد ہرگز نہ لیٹیں (کم از کم 3 گھنٹے کا وقفہ رکھیں) اور سوتے وقت سرہانہ 6 سے 8 انچ اونچا رکھیں۔
زیادہ گرم، زیادہ ٹھنڈی، مرچ مصالحے دار اور تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔
نوٹ:
علامات کی شدت اور مریض کی انفرادی حالت کے مطابق دوا کی صحیح پوٹینسی کےانتخاب کے لیے ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ سیلف میڈیکیشن کسی صورت بھی درست نہیں،
یہ نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھک علاج کی چودھویں قسط ہے اور یہ مضمون ابھی جاری ہے، اگلی قسط انشاءاللہ جلد شیئر کر دی جائے گی،
میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، اس مضمون میں آپ جو کمی بیشی محسوس کریں مجھے ضرور آگاہ کریں اور اگر آپ کے تجربے میں کوئی ایسی میڈیسن ہے جو اس مرض میں بہت اچھا رزلٹ دیتی ہے تو وہ بھی میرے نمبر 03037578803 پر ضرور شیئر کر دیں، میں آپ کا احسان مند ہوں گاـ
شکریہ

27/08/2026

What Is IBS? | آئی بی ایس کیا ہے؟

وہ دانائے سبل، ختمُ الرسل، مولائے کل جس نےغبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا
26/08/2026

وہ دانائے سبل، ختمُ الرسل، مولائے کل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا

25/08/2026

What Causes Arse Pain? || Is IT Piles? || By Dr. Rizwan Saqib

24/08/2026

مہاسے (Acne Pimples) — وجوہات، علامات اور علاج

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS03037578803تیرھویں قسطخوراک کی نالی کا تنگ ہونا :Esophageal Str...
20/08/2026

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
تیرھویں قسط
خوراک کی نالی کا تنگ ہونا :
Esophageal Stricture
یہ ایک ایسی طبی حالت ہے جس میں حلق سے معدے تک خوراک لے جانے والی نالی کی اندرونی چوڑائی گھٹ جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مریض کو کھانا نگلنے، پانی پینے یا خوراک کو معدے تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علامات :
نگلنے میں دشواری (Dysphagia):
ابتداء میں سخت غذا نگلنے میں دشواری اور بعد میں مائع (پانی وغیرہ) نگلنے میں بھی تکلیف۔
خوراک نگلتے وقت سینے میں یا نگلنے کی جگہ پر شدید درد Odynophagia یا جلن۔
خوراک کا واپس آنا: Regurgitation کھایا ہوا کھانا یا پانی معدے میں پہنچے بغیر واپس منہ میں آنا۔
سینے میں جکڑن یا بوجھ: سینے کے درمیانی حصے (Sternum کے پیچھے) میں غذا کے اٹکنے کا احساس۔
وزن میں کمی: صحیح طور پر نہ کھا سکنے کی وجہ سے وزن کا مسلسل گھٹنا۔ بار بار کھانسی یا دم گھٹنا
خوراک کا سانس کی نالی میں چلے جانا ۔
وجوہات:
تیزابیت کا ردّ عمل (GERD / Reflux Esophagitis)
معدے کے تیزاب کا بار بار خوراک کی نالی میں اوپر آنا، جو سوزش اور خراش پیدا کر کے نالی کو سخت اور تنگ کر دیتا ہے
کیمیکل یا تیزابی مادوں کا نگلنا:
تیزاب، کاسٹک سوڈا یا کیمیائی مادوں کا حادثاتی طور پر پی جانا۔
ریڈیو تھراپی :
گردن یا سینے کے کینسر کی صورت میں ریڈی ایشن کے اثرات۔
طویل مدتی اینڈوسکوپی یا ٹیوب کا استعمال: طویل عرصے تک Nasogastric (NG) ٹیوب کا لگا رہنا۔
رسولی یا کینسر (Esophageal Cancer):
نالی میں غیر معمولی گلٹی یا ٹیومر کا بننا۔
سکلیروڈرما (Scleroderma):
جلدی اور بافتوں کا ایک آٹو امیون مرض۔
تشخیص:
بیریئم سویلو ایکس رے (Barium Swallow X-ray):
مریض کو بیریئم کا محلول پلا کر ایکس رے لیا جاتا ہے جس سے نالی کی تنگی کا مقام اور شدت واضح ہوتی ہے۔
اینڈوسکوپی :
کیمرے والی باریک نالی کے ذریعے خوراک کی نالی کا براہِ راست معائنہ اور بائیوپسی۔
ایسوفیجل مینومیٹری : نالی کے پٹھوں کی حرکت اور دباؤ کی پیمائش۔
علاج:
Condurango:
خوراک کی نالی کی تنگی، زخم اور کینسر کی علامات میں سب سے اہم دوا۔ نگلتے وقت شدید درد۔
Baryta Carbonica: نالی میں تنگی، خاص خاص طور پر عمر رسیدہ افراد میں
Baptisia Tinctoria: مریض صرف مائع پی سکتا ہو، سخت غذا نگلتے ہی نالی میں اٹک جائے یا قے ہو جائے۔
Alumina:
نالی میں شدید خشکی اور فالج، نگلنے کے پٹھے کام نہ کر رہے ہوں۔
Plumbum Met:
نالی کے پٹھوں کا شدید انٹھن، تشنج اور تنگی، پیٹ میں شدید مروڑ۔
Nux Vomica:
معدے کی تیزابیت (GERD) کی وجہ سے ہونے والی تنگی، الٹی اور بدہضمی۔
Arsenicum Album:
نالی میں شدید جلن، گرم پانی سے آفاقہ، بار بار تھوڑا تھوڑا پانی پینے کی پیاس۔
Phosphorus:
کھانا کھاتے ہی واپس آ جانا، نالی میں زخم اور جلن، ٹھنڈی چیزوں کی خواہش۔
Lachesis:
گردن یا حلق پر کسی قسم کا دباؤ برداشت نہ ہونا، مائع چیزیں نگلنا زیادہ تکلیف دہ۔
Crotalus Horridus: نالی کی تنگی کے ساتھ خون کا اخراج یا گہرے رنگ کی قے، شدید سوزش۔
Ignatia Amara:
نروس یا جذباتی دباؤ (Hysterical Stricture) کی وجہ سے نالی میں گولے کا احساس
Asafoetida:
نالی میں الٹی سمت میں حرکت (Reverse Peristalsis)، خوراک کا اوپر کو آنا۔
Gelsemium:
نالی کے پٹھوں کی کمزوری اور فالجی کیفیت، نگلنے کے نظام میں عدم ہم آہنگی ۔
Cicuta Virosa:
نالی میں شدید انٹھن ، تشنج، جس کی وجہ سے کھانا نگلنا ناممکن ہو۔
Natrum Muriaticum:
نالی میں خشکی کا احساس، غذا نگلتے وقت خراش اور درد۔
Silicea:
پرانے زخموں، فائبروسس (Fibrosis) اور سکار ٹشو (Scarring) کو حل کرنے کے لیے۔
Thiosinaminum:
نالی کے اندرونی داغوں اور سخت بافتوں (Fibrotic Stricture) کو نرم کرنے میں مفید۔
Carbo Vegetabilis: معدے میں شدید گیس، اپھارہ اور تیزابیت کی وجہ سے نالی پر دباؤ۔
Sulphur:
پرانی سوزش، جلن، اور معدے کی تیزابیت کا پرانا مرض۔
Hydrastis Canadensis:
نالی کی بلغم بنانے والی جھلی کی سوزش اور شدید کمزوری۔
Belladonna:
اچانک تنگی اور درد، گلا سرخ اور خشک، نگلتے وقت شدید سوجن۔
Cactus Grandiflorus:
سینے اور خوراک کی نالی میں لوہے کے پٹھے یا بینڈ کی طرح جکڑن کا احساس۔
Kali Bichromicum: نالی میں گاڑھا، لیس دار بلغم اور زخم، نگلنے میں دشواری۔
Merc Cor:
شدید سوزش، تیزابی سوجن اور نالی میں چھالے یا زخم۔
Nitric Acid:
نالی میں سوئی چبھنے جیسا درد، زخموں کی وجہ سے تنگی۔
حفاظتی تدابیر :
خوراک کو اچھی طرح بلینڈ کر کے یا پتلی دلیا، سوپ، اور کسٹرڈ کی صورت میں استعمال کریں۔
خوراک کو خوب چبا کر کھائیں، کھانا بہت چھوٹے لقمے بنا کر اور مکمل چبا کر نگلیں۔
کم مقدار میں بار بار کھائیں، دن میں 3 بڑے کھانوں کے بجائے 5-6 مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھائیں۔
تیزابیت بڑھانے والی اشیاء سے پرہیز کریں جیسے مرچ مصالحے، تلی ہوئی اشیاء، لیموں/ٹماٹر، چائے، کافی اور کولڈ ڈرنکس ۔
کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں، کھانے کے بعد کم از کم 2 سے 3 گھنٹے تک سیدھے بیٹھیں یا ہلکی چہل قدمی کریں۔
سرہانا اونچا رکھیں، سوتے وقت اپنے سر اور سینے کے حصے کو 6-8 انچ اونچا رکھیں تاکہ تیزاب اوپر نہ آئے۔
وزن پر قابو پائیں، زیادہ وزن معدے پر دباؤ ڈالتا ہے جس سے تیزابیت اوپر آتی ہے۔
تمباکو نوشی اور الکحل سے پرہیز کریں۔
نوٹ:
علامات کی شدت اور مریض کی انفرادی حالت کے مطابق دوا کی صحیح پوٹینسی کےانتخاب کے لیے ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ سیلف میڈیکیشن کسی صورت بھی درست نہیں،
یہ نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھک علاج کی
تیرھویں قسط ہے اور یہ مضمون ابھی جاری ہے، اگلی قسط انشاءاللہ جلد شیئر کر دی جائے گی،
میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، اس مضمون میں آپ جو کمی بیشی محسوس کریں مجھے ضرور آگاہ کریں اور اگر آپ کے تجربے میں کوئی ایسی میڈیسن ہے جو اس مرض میں بہت اچھا رزلٹ دیتی ہے تو وہ بھی میرے نمبر 03037578803 پر ضرور شیئر کر دیں، میں آپ کا احسان مند ہوں گاـ
شکریہ

20/08/2026

Incontinence Urination پیشاب کا بہنا_ اس کی وجوہات اور علاج کے طریقے

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS03037578803بارہویں قسطاسوفیگیٹس Esophagitis خوراک کی نالی کی سو...
16/08/2026

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
بارہویں قسط
اسوفیگیٹس Esophagitis
خوراک کی نالی کی سوزش:
اسوفیگیٹس اس حالت کو کہتے ہیں جس میں منہ سے معدے تک خوراک پہنچانے والی نالی Esophagus کی اندرونی جھلی میں ورم، سوزش یا زخم بن جاتے ہیں۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ نالی تنگ ہو سکتی ہے جسے سٹکچر Stricture کہتے ہیں یا دیگر پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔
علامات:
نگلنے میں دشواری Dysphagia ، خوراک یا پانی نگلتے وقت نالی میں رکاوٹ کا احساس۔
نگلنے کے دوران درد Odynophagia ، خوراک کا لقمہ نیچے جاتے وقت شدید جلن یا درد۔
سینے میں جلن Heartburn خوراک کا واپس منہ میں آنا، Regurgitation یعنی تیزابی مادہ یا کھانا حلق میں واپس آنا۔
سینے کا درد جو اکثر دل کے دورے جیسا محسوس ہو سکتا ہے۔ متلی، قے اور ڈکاریں، منہ کا ذائقہ کڑوا یا ترش ہونا۔
وجوہات:
تیزابیت کی واپسی (GERD):
معدے کے تیزاب کا بار بار نالی میں اوپر آنا۔
ادویات کا اثر (Pill-induced):
پین کلرز، اینٹی بائیوٹکس یا آئرن کی گولیاں بغیر پانی کے نگلنا۔
انفیکشن:
امیونٹی کمزور ہونے پر کینڈیڈا (فنگس) یا وائرس (HSV, CMV) کا حملہ۔
اسوفیگیٹس (Eosinophilic):
خوراک یا ماحولیاتی الرجی کے باعث سفید خلیوں کا جمع ہونا۔
ریڈی ایشن یا کیمیائی سوزش: کینسر کی تھراپی یا تیزابی اشیاء کا غلطی سے پی جانا۔
تشخیص:
اینڈوسکوپی
باریک کیمرے کے ذریعے نالی کے اندرونی حصے کا معائنہ۔
بایوپسی
سوزش کی قسم (فنگل، الرجی یا سوزش) جانچنے کے لیے چھوٹا ٹکڑا لینا۔
بیریئم نگل کر ایکسرے
جس میں نالی کی تنگی کا پتا چلتا ہے۔
پی ایچ مانیٹرنگ یعنی 24 گھنٹے میں تیزابیت کے بہاؤ کی پیمائش
علاج:
Nux Vomica
بدہضمی، چٹپٹی غذاؤں کے بعد سینے میں جلن، تیزابیت اور معدے میں وزنی پن۔
Arsenicum Album
شدید جلن جو گرم پانی پینے سے بہتر ہو، بے چینی اور پیاس چھوٹے گھونٹ پینے کی
Iris Versicolor
پورے ہضم کے نظام میں شدید جلن، ترش ڈکاریں اور منہ میں کڑوا پانی آنا۔
Robinia
رات کو سوتے وقت ترش تیزابیت کا منہ میں آنا، کھٹی ڈکاریں۔
Carbo Veg
نالی کے نچلے حصے میں گیس، پیٹ پھولنا، ٹھنڈے پسینے اور تازہ ہوا کی خواہش۔
Phosphorus
ٹھنڈا پانی پینے کی شدید خواہش لیکن پانی معدے میں گرم ہوتے ہی قے ہو جانا۔
Cantharis
نالی میں شدید چبھن، جلن اور ایسا احساس جیسے نالی چھل گئی ہو۔
Lachesis
گلے اور نالی میں کچھ اٹکے ہونے کا احساس، تنگ کپڑے برداشت نہ ہونا۔
Pulsatilla
چربی دار غذا کے بعد تکلیف، پیاس کا نہ ہونا، خوراک کا نالی میں اٹکنا۔
Natrum Phosphoricum
زرد زبان، کھٹی قے، گلے میں تیزابی احساس اور معدے کی ترشی۔
Asafoetida
خوراک کی نالی میں الٹی سمت (اوپر کی طرف) ہوا کا دباؤ اور ہسٹریکل گولہ کا احساس۔
Lycopodium
شام 4 سے 8 بجے تک تکلیف میں اضافہ، تھوڑا کھانے پر پیٹ بھر جانا، گرم مشروب کی خواہش۔
Sulphur
صبح کے وقت معدے میں خالی پن، سینے اور حلق میں شدید میٹھی یا کڑوی جلن۔
Condurango
نالی کے زخم، تنگی اور نگلنے میں شدید درد
Baptisia
صرف مائع اشیاء نگل سکنا، ٹھوس غذا کا نالی سے نہ گزرنا۔
Argentum Nitricum
تیز ہوائی ڈکاریں، میٹھا کھانے سے تکلیف بڑھنا اور سینے میں دباؤ۔
Hydrastis
گلے میں گاڑھا بلغم، معدے میں شدید کمزوری کا احساس اور دائمی بدہضمی۔
Capsicum
نالی اور حلق میں سرخ مرچ جیسی شدید جلن جو ٹھنڈے پانی سے بھی نہ جائے۔
Abies Nigra
ایسا احساس جیسے خوراک کی نالی کے نچلے حصے یا معدے کے منہ پر سخت انڈا اٹکا ہو۔
China Officinalis
پیٹ میں گیس سے تلاطم، ڈکاریں آنے سے آفاقہ نہ ہونا اور نقاہت۔
Merc Cor
نالی میں شدید سوزش، زخم، لعاب کا زیادہ بننا اور نگلتے وقت شدید دقت
Calcarea Carb
ترش قے، کھٹی ڈکاریں، ہلکی مشقت سے سانس پھولنا اور ٹھنڈے مشروبات کی خواہش۔
Bismuth
کھانے کے فوراً بعد پانی یا غذا کی قے، معدے کے مقام پر شدید درد۔
Anacardium
کھانا کھانے سے جلن اور درد عارضی طور پر ختم ہو جانا۔
Kali Bichromicum
گلے اور نالی میں لیس دار بلغم، مخصوص نقطے پر درد کا احساس۔
گھریلو ٹوٹکے:
ایلوویرا جوس:
کھانے سے 20 منٹ پہلے دو چمچ ایلوویرا جوس نالی کی سوزش کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔
ملٹھی : ملٹھی کا قہوہ نالی کی اندرونی جھلی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ٹھنڈا دودھ ،بغیر بالائی :
تیزابیت کی شدید لہر میں چند گھونٹ ٹھنڈا دودھ عارضی راحت دیتا ہے۔
سونف اور الائچی کا قہوہ:
کھانے کے بعد سونف کا استعمال تیزابیت اور گیس کو کم کرتا ہے۔
سیب کا سرکہ :
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ آرگینک سیب کا سرکہ ملا کر پینا اس وقت مفید ثابت ہوتا ہے جب معدہ تیزاب کم بنا رہا ہو۔
غذائی ہدایات اور حفاظتی تدابیر:
ابلی ہوئی سبزیاں، دلیہ، کیلا، سیب اور ناریل کا پانی , نرم اور ہلکی غذا جیسے کھچڑی یا دال کا پانی اس مرض میں مفید ثابت ہوتے ہیں
جبکہ زیادہ مرچ مصالحے، تلی ہوئی اشیاء، فاسٹ فوڈ اور چربی دار کھانا۔ ترش پھل (لیمو، مالٹا)، ٹماٹر، چاکلیٹ، کافی، چائے اور سوفٹ ڈرنکس سے پرہیز کرنا چاہیے
سگریٹ نوشی اور الکوحل سے مکمل پرہیز بھی ضروری ہے
حفاظتی تدابیر:
چھوٹے نوالے اور چبا کر کھانا کھائیں ، کھانا جلدی میں نہ کھائیں، ہمیشہ اچھی طرح چبا کر نگلیں کھانے کے فوراً بعد ہرگز نہ لیٹیں۔ کھانے اور سونے کے درمیان کم از کم 3 گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔ سوتے وقت سرہانے کو 6 سے 8 انچ اونچا رکھیں تاکہ تیزاب اوپر نہ آئے۔
کوئی بھی دوا کھاتے وقت پورا ایک گلاس پانی پیئیں اور کم از کم 30 منٹ تک نہ لیٹیں۔
پیٹ اور کمر پر سخت بیلٹ یا تنگ کپڑے پہننے سے معدے پر دباؤ بڑھتا ہے اس سے پرہیز کریں
نوٹ:
علامات کی شدت اور مریض کی انفرادی حالت کے مطابق دوا کی صحیح پوٹینسی کےانتخاب کے لیے ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
یہ نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھک علاج کی بارہویں قسط ہے اور یہ مضمون ابھی جاری ہے، اگلی قسط انشاءاللہ جلد شیئر کر دی جائے گی،
میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، اس مضمون میں آپ جو کمی بیشی محسوس کریں مجھے ضرور آگاہ کریں اور اگر آپ کے تجربے میں کوئی ایسی میڈیسن ہے جو اس مرض میں بہت اچھا رزلٹ دیتی ہے تو وہ بھی میرے نمبر 03037578803 پر ضرور شیئر کر دیں، میں آپ کا احسان مند ہوں گاـ
شکریہ


شمع ہومیو سکلز ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS کا خصوصی لیکچرامراض معدہ ،علامات، وجوہات، علاج18 اگست بروز ...
14/08/2026

شمع ہومیو سکلز ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام
ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS
کا خصوصی لیکچر
امراض معدہ ،علامات، وجوہات، علاج

18 اگست بروز منگل
دوپہر 4:00 بجے
شمع ہومیو کلینک، شمع میٹرو بس اسٹاپ، لاہور
فری شرکت ، نشستیں محدود ، پیشگی رجسٹریشن لازمی۔
برائے رجسٹریشن:
0303 7578803

14/08/2026

Child Teeth Pain بچوں کے دانت کا درد کیسے کم کریں؟

Address

Shama Homeo Clinic, Shama Plaza, Shama Metrobus Station, 72-Ferozpur Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 17:00 - 21:00
Thursday 17:00 - 21:00
Friday 17:00 - 21:00

Telephone

+923037578803

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shama Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shama Homeo Clinic:

Shortcuts

Share