08/09/2026
میرا نام ڈاکٹر مجتبی ہے اور آج جعلی حکیموں اور بیوقوف نیچروپیتھوں کے ایک بھونڈے دعوے کا جڑ سے خاتمہ کرنے جا رہا ہوں۔ اکثر اپنے سنا ہو گا کہ ایلوپیتھی میں کوئی ایک دوائی کا نام بتائیں جو کسی بھی بیماری کا مکلمل علاج کرتی ہو۔ تو پیشے خدمت ہیں ایسی بیماریاں جن کا الیوپیتھک دواؤں سے مکمل علاج ممکن ہے
1۔ مخصوص پھیلنے والی خارش (سکیبیز )
یہ سارکوپٹس اسکیبیائی نامی ایک انتہائی چھوٹے کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں شدید خارش اور جلد پر دانے پیدا ہوتے ہیں۔
💊 دوا: پرمیتھرین 5 فیصد کریم
📚 حوالہ: 2016 کی بے ترتیب طبی آزمائشوں کے منظم جائزے میں پرمیتھرین کو سکیبیز کے مؤثر علاج میں شامل کیا گیا ہے۔
حوالہ: The Treatment of Scabies: Systematic Review of Randomized Controlled Trials, 2016
2۔ آنتوں کے گول کیڑے (اسکاریاسس)
یہ ایسکاریس لمبرائیکوئیڈس نامی کیڑے کا انفیکشن ہے جو آنتوں میں رہتا ہے اور پیٹ کی تکلیف، غذائی کمی اور بعض اوقات آنتوں میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔
💊 دوا: البینڈازول
📚 حوالہ: کوچرین کے منظم جائزے کے مطابق البینڈازول سمیت کیڑوں کے خلاف ادویات سے اسکاریاسس کا مؤثر علاج ممکن ہے۔
حوالہ: Cochrane Review: Anthelmintic Drugs for Treating Ascariasis, 2020
3۔ سٹرونگائیلوئیڈیاسس
یہ سٹرونگائیلوئیڈز سٹرکورالِس نامی طفیلی کیڑے کا انفیکشن ہے، جو زیادہ تر آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔
💊 دوا: آئیورمیکٹن
📚 حوالہ: طبی آزمائشوں میں آئیورمیکٹن کو سٹرونگائیلوئیڈیاسس کے مؤثر علاج کے طور پر ثابت کیا گیا ہے اور یہ اس بیماری کے غیر پیچیدہ کیسز میں پہلی ترجیح ہے۔
حوالہ: Randomized Clinical Trial: Ivermectin vs Thiabendazole for Strongyloidiasis, 2011
4۔ جیارڈیاسس
یہ جیارڈیا ڈوڈینالس نامی طفیلی جرثومے سے ہونے والا آنتوں کا انفیکشن ہے۔ اس میں دست، پیٹ میں مروڑ اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔
💊 دوا: ٹینیڈازول
📚 حوالہ: ایک طبی مطالعے میں ٹینیڈازول کی ایک خوراک کے بعد 94 فیصد مریض چار ہفتوں کے دوران جیارڈیا سے پاک پائے گئے۔
حوالہ: Single-dose Tinidazole for the Treatment of Giardiasis, Antimicrobial Agents and Chemotherapy, 1985
5۔ رِنگ ورم / ٹینیا
یہ کسی کیڑے کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈرماٹوفائٹ فنگس کی وجہ سے ہونے والا جلد کا فنگل انفیکشن ہے۔ اس میں عموماً گول، خارش والے دھبے بن سکتے ہیں۔
💊 دوا: ٹربی نافائن
📚 حوالہ: امریکی مرکز برائے انسدادِ امراض کے مطابق مناسب اینٹی فنگل علاج، بشمول ٹربی نافائن، رِنگ ورم کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
حوالہ: CDC, Treatment of Ringworm, 9 February 2026
6۔ ہیپاٹائٹس سی
یہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کی وجہ سے ہونے والی جگر کی بیماری ہے، جو طویل عرصے میں جگر کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
💊 دوا: براہِ راست اثر کرنے والی اینٹی وائرل ادویات
مثلاً: سوفوسبوویر + ویلپیٹاسوویر
مناسب علاج سے ہیپاٹائٹس سی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔
📚 حوالہ: ایک بڑے طبی مطالعے میں 12 ہفتوں کے سوفوسبوویر + ویلپیٹاسوویر علاج سے 99 فیصد مریضوں میں مستقل وائرولوجیکل کامیابی حاصل ہوئی۔ عالمی ادارۂ صحت بھی براہِ راست اثر کرنے والی اینٹی وائرل ادویات کو ہیپاٹائٹس سی کے مؤثر اور عموماً مختصر مدتی علاج کے طور پر بیان کرتا ہے۔
حوالہ: New England Journal of Medicine, Sofosbuvir and Velpatasvir for HCV, 2015
حوالہ: WHO, Hepatitis C Treatment Guidelines
7۔ ملیریا
یہ پلازموڈیم نامی طفیلی جرثومے کی وجہ سے ہونے والی بیماری ہے، جو متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہوتی ہے۔ بخار، کپکپی اور پسینہ اس کی عام علامات ہیں۔
💊 دوا: آرٹیمیسینن پر مبنی مرکب علاج
📚 حوالہ: عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ملیریا کے علاج کا بنیادی مقصد خون میں موجود پلازموڈیم کے جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
حوالہ: WHO Global Malaria Programme, Treatment, 13 August 2025
حوالہ: CDC Malaria Treatment Guidelines, 8 July 2026
8۔ آتشک (سفلس)
یہ ٹریپونیما پیلیڈم نامی بیکٹیریا سے ہونے والی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری ہے۔ علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ جسم کے مختلف اعضاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
💊 دوا: بینزاتھین پینسلین جی
📚 حوالہ: امریکی مرکز برائے انسدادِ امراض کے مطابق ابتدائی اور ثانوی آتشک میں بینزاتھین پینسلین جی ایک ترجیحی علاج ہے، اور بعض کیسز میں ایک ہی خوراک کافی ہوتی ہے۔
حوالہ: CDC Sexually Transmitted Infections Treatment Guidelines, 2021
9۔ بِلْہارزیا / شِسٹوسومیاسس
یہ شِسٹوسوما نامی طفیلی کیڑے سے ہونے والی بیماری ہے، جو عموماً آلودہ میٹھے پانی کے ساتھ جلد کے رابطے سے منتقل ہوتی ہے۔
💊 دوا: پرازیکوانٹل
📚 حوالہ: عالمی ادارۂ صحت پرازیکوانٹل کو شِسٹوسومیاسس کے علاج کے لیے تجویز کرتا ہے۔ علاج کا مقصد انفیکشن ختم کرنا یا جسم میں موجود کیڑوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔
حوالہ: WHO Guideline for the Control and Elimination of Human Schistosomiasis, 2022
حوالہ: Cochrane Review: Praziquantel for Schistosomiasis
10۔ غذائی کمی کی وجہ سے وٹامن بی 12 کی کمی
وٹامن بی 12 کی کمی سے خون کی کمی، کمزوری، زبان کی سوزش اور بعض اوقات اعصابی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اگر اس کی وجہ صرف خوراک میں بی 12 کی کمی ہو تو مناسب بی 12 دے کر اس کمی کو درست کیا جا سکتا ہے۔
💊 دوا: وٹامن بی 12 (کوبالامن)
📚 حوالہ: کوچرین کے جائزے کے مطابق مناسب مقدار میں منہ کے ذریعے یا انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی بی 12 سے بی 12 کی سطح کو معمول پر لایا جا سکتا ہے۔
حوالہ: Cochrane Review: Oral Vitamin B12 versus Intramuscular Vitamin B12, 2018
میں آپ لوگوں یہ بھی کو بتا دیتا ہوں کہ یہ حکیم - نیچروپیتیں - دیسی علاج کرنے والے جاہل کبھی اس بات کو نہیں مانے گئے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ 99 پرسنٹ کو تو ان بیماریوں کا پتا ہی نہیں ہو گا۔ اور جنہوں نے کبھی ان کا سنا بھی ہو گا تو ان کو بھی پتا نہیں ہو گا کہ یہ بیماری کیا ہے اور کیا علاج ہے اس کا حالانکہ یہ بہت عام سے بیماریاں ہیں۔ اب آپ کمنٹس میں فیصلہ کیجئے۔