21/07/2026
🧕*پوسٹ صرف خواتین کے لیے*
*نسوانی حسن :*
خواتین سوال پوچھنے میں کچھ شرماتی بھی ہیں۔ 2۔3 ریکوئسٹ آئیں تھیں کہ نسوانی حسن کا مکمل علاج تجویز کریں
نسوانی حُسن ہی تو در اصل ایک عورت کے حسین ہونے کا عکاس ہوتا ہے۔ خواتین میں اگر حُسن اور خوبصورتی کی بات کی جائے تو چہرے کے بعد جو دوسری نمایاں رکھی جاتی ہے تو وہ نسوانی حُسن ہی ہے۔حتی کہ اگر یہ کہا جائے کہ خواتین میں حُسن کے معیار کا نَوے فیصد دراَصل نسوانی حُسن ہی ہوتا ہے تو ہرگز بے جا نہ ہوگا۔
نسوانی حُسن کی کمی کئی وجوہات کی بناءپرہوتی ہے جیسے کہ وراثتی طور پر نسوانی حُسن کی کمی ، ہارموُنز کی کمی سے نسوانی حُسن میں کمی ، نظامِ ہاضمہ کی خرابی ، جِنسی اور جِسمانی کمزوری سے نسوانی حُسن میں کمی ، انگشت زنی اور جِنسی بےاِعتدالیوں کے باعث ہونے والی نسوانی حُسن میں کمی وغیرہ ۔
نسوانی حُسن کی کمی سے نہ صِرف کنواری دوشیزائیں دوچار ہیں بلکہ شادی شدہ اور بڑی عمر کی خواتین کو بھی ان مسائل کا سامنا ہوتا ہے
علاج دو طرح سے کیا جاتا ہے بیرونی طور تیل کی مالش سے اور خوراکی طور پر
میں دونوں نسخے لکھتا ہوں ڈیڑھ سے 2 ماہ کے استعمال سے تسلی بخش رزلٹ ملتا ہے۔۔۔
ھوالشافی ھوالحکیم
*سفوف نسوانی:*
اسگند 100 گرام
مغز بادام. 50 گرام
مغز پستہ 50 گرام
موصلی سفید. 20 گرام
موصلی سیاہ 20 گرام
تخم سروالی 20 گرام
سونف. 20 گرام
ستاور 20 گرام
مصری. 100 گرام
ترکیب :
تمام اشیاء سفوف بنا کر بھیڑ کے دودھ میں ڈال کر خشک کریں آدھی چمچ صبح و شام نہار منہ گائے کے نیم گرم دودھ میں ڈال کر پئیں
نسوانی حسن کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزوری پٹھوں کی کمزوری رحم کی کمزوری۔ کمر درد اور لیکوریا کےلیے بھی بہترین ہے ۔۔۔
ھوالشافی ھوالحکیم
*نسوانی روغن :-*
روغن زیتون 100 ملی لیٹر
روغن بیدانجیر 100 ملی لیٹر
روغن پنبہ دانہ 50 ملی لیٹر
روغن کنجد 50 ملی لیٹر
رتن جوت 20 گرام
گوکھرو 20 گرام
رتن جوت اور گوکھرو کو جوکوب روغنیات میں 24 گھنٹے کےلیے بھگو دیں اس کے بعد ہلکی آنچ پہ گرم کر کے جلا لیں
ٹھنڈا ہونے پہ چھان لیں
انٹی کلاک وائز دن میں 2 بار 4۔5 منٹ کی مالش کریں
ناف میں رات کویہی تیل لگا کر سوئیں
قابض ۔کھٹی اور تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں ۔۔۔
دعاؤں کی درخواست
*المعالج ڈاکٹر ریحان اللہ