The Real Food Coach by Dr. Sabaina Younas

The Real Food Coach by Dr. Sabaina Younas Dietitian Sabaina Younas
Doctor of Nutrition sciences (UMT Lahore)
worked at FMH & MAYO hospital

02/09/2026
02/09/2026

Weight loss diet

01/09/2026
روزانہ تین کھجوریں کھانے کے فوائدنئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک ہفتے تک 3 کھجوریں کھانے سے کئی طبی فوائد حاصل ...
29/08/2026

روزانہ تین کھجوریں کھانے کے فوائد

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک ہفتے تک 3 کھجوریں کھانے سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں کینسر سے بچاؤ، نظام ہاضمہ کی بہتری،ہڈیوں کی مضبوطی، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت کئی فوائد شامل ہیں۔

آنتوں کے کینسر سے بچاؤ

تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کھجور میں صحت بخش اجزاء بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کی افزائش روک کرمفید بیکٹیریا پیدا کرتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔

توانائی سے بھرپور

کھجور فوری طور پر جسم پر توانائی سے بھرنے والا پھل ہے جو دیگر پھلوں اور مصنوعی غذاؤں سے حاصل نہیں ہوتی، اس میں شامل صحت بخش اجزاء آپ کا انرجی لیول بڑھاتا ہے۔

نظام ہاضمہ کی بہتری

روزانہ کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہےجو جسم کو مطلوبہ 12 گرام فائبر فراہم کرتا ہے، اس سے آنتوں کی صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

کھجور میں موجود فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام مؤثر طریقے سے کرنے دیتا ہے۔

ذہانت میں اضافہ

طبی تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن بی سکس کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، یہ وٹامن کھجور میں بھی موجود ہے جس سے آپ ذہنی دباؤ اور پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی

کھجور میں موجود مینگنیز، کاپر اور میگنیشم ایسے اجزاءہیں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہ بھربھرے پن کے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بواسیر سے بچاؤ

آنتوں کی سوزش بواسیر کہلاتی ہے جو قبض کا باعث بنتی ہے۔ کھجور کا روزانہ استعمال قبض کا خاتمہ کرتا ہے جس کے ذریعے اس تکلیف دہ مرض کو بڑھنے سے روکنے اور سدھار میں مدد ملتی ہے۔

دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول پر قابو

ایک تحقیق میں یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں جبکہ اس کے باعث کولیسٹرول میں بھی کافی حد تک کمی ہوتی ہے۔۔

Address

Lahore

Telephone

+923142472267

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Real Food Coach by Dr. Sabaina Younas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Real Food Coach by Dr. Sabaina Younas:

Shortcuts

Share

Category