10/06/2026
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے بطورِ مہمانِ خصوصی "ریسرچ، پراسیسنگ اینڈ پروڈکشن ڈویلپمنٹ آف ہربل میڈیسنز" کے موضوع پر منعقدہ نمائش و سیمینار میں شرکت کی، جس کا انعقاد وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری (NHSR&C) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے اشتراک سے کیا گیا۔
تقریب کا مقصد ہربل ادویات کے شعبے میں تحقیق، جدت، معیار، ریگولیٹری ہم آہنگی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ سیمینار میں ماہرینِ صحت، محققین، صنعت کاروں، پالیسی سازوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں محفوظ، مؤثر اور معیاری ہربل ادویات کی فراہمی، مقامی صنعت کے فروغ اور قومی معیشت میں اس شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔