Dr. Ghulam Mustafa - Gastroenterologist

Dr. Ghulam Mustafa - Gastroenterologist Dr. Ghulam Mustafa Abid
Consultant Gastroenterologist & Hepatologist
Interventional Endoscopist

26/08/2026

جشن عید میلاد النبی

بعض اوقات غلطی سے دانستہ طور پر کچھ لوگ تیزاب پی لیتے ہیں جو غذائی نالی اور معدہ کو شدید طور پر متاثر کر سکتا ہے تیزاب، ...
23/08/2026

بعض اوقات غلطی سے دانستہ طور پر کچھ لوگ تیزاب پی لیتے ہیں جو غذائی نالی اور معدہ کو شدید طور پر متاثر کر سکتا ہے تیزاب، واش روم کلینر یا کوئی تیز کیمیکل پی لینے کے بعد گھبراہٹ میں کیے گئے بعض اقدامات نقصان کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

❌ قے ہرگز نہ کروائیں
قے کے دوران کیمیکل دوبارہ غذائی نالی اور سانس کی نالی کو جلا سکتا ہے۔

❌ کچھ سائینس دان طبیعت کے لوگ تیزاب کو نیوٹرل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
لیموں، سرکہ، بیکنگ سوڈا یا کسی الکلی/تیزاب کے استعمال سے خطرناک کیمیائی ردِعمل اور حرارت پیدا ہوسکتی ہے۔

❌ گھریلو علاج نہ دیں
ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر دودھ، تیل، اینٹ ایسڈ، جڑی بوٹیاں، پانی یا کوئی دوسرا محلول زبردستی نہ پلائیں۔

❌ معدہ دھلوانے کی کوشش نہ کریں
گھر یا غیر تربیت یافتہ جگہ پر Gastric Lavage، ٹیوب یا نالی ڈالنے سے قے، خون بہنے اور غذائی نالی یا معدے میں سوراخ ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

❌ علامات ظاہر ہونے کا انتظار نہ کریں
منہ یا چہرے پر جلنے کے واضح نشانات نہ ہوں تب بھی غذائی نالی اور معدے کو شدید اندرونی نقصان ہوسکتا ہے۔

🚑 صحیح اقدام کیا ہے؟

✅ فوراً قریبی ایمرجنسی جائیں
✅ کیمیکل کی اصل بوتل یا واضح تصویر/لیبل ساتھ لے جائیں۔
✅ اگر معلوم ہو تو کیمیکل پینے کا وقت اور اندازاً مقدار ڈاکٹر کو بتائیں۔
✅ طبی معائنے تک ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کچھ نہ کھلائیں پلائیں۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
MBBS, MCPS, FCPS Gastroenterology
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ و ہیپاٹولوجسٹ
انٹروینشنل اینڈوسکوپسٹ

رضیہ مجید ہسپتال اینڈ ایڈوانسڈ گیسٹرو لیور سنٹر
منڈی بہاؤالدین
📞 0344-4880808 | 0325-4880808

#تیزاب

تیزاب، واش روم کلینر یا کوئی تیز کیمیکل پینے سے ہونے والا نقصان صرف اسی وقت تک محدود نہیں رہتا؛ بعض پیچیدگیاں گھنٹوں، ہف...
22/08/2026

تیزاب، واش روم کلینر یا کوئی تیز کیمیکل پینے سے ہونے والا نقصان صرف اسی وقت تک محدود نہیں رہتا؛ بعض پیچیدگیاں گھنٹوں، ہفتوں، مہینوں حتیٰ کہ کئی سال بعد بھی سامنے آسکتی ہیں۔

🚨 فوری خطرات

• منہ، گلے اور سانس کی نالی میں شدید جلن اور سوجن
• سانس لینے میں دشواری یا سانس کی نالی بند ہونا
• غذائی نالی یا معدے سے خون بہنا
• غذائی نالی یا معدے میں سوراخ ہونا
• سینے یا پیٹ میں شدید انفیکشن، Sepsis اور شاک
• شدید صورت میں جان کو خطرہ

⏳ ہفتوں یا مہینوں بعد ہونے والے مسائل

زخم ٹھیک ہونے کے دوران بننے والا سخت Scar Tissue غذائی نالی کو تنگ کرسکتا ہے، جسے Esophageal Stricture کہتے ہیں۔

اس کی علامات میں شامل ہیں:

• خوراک نگلنے میں دشواری
• خوراک کا غذائی نالی میں اٹکنا
• پہلے ٹھوس اور بعد میں مائع غذا نگلنے میں مشکل
• وزن میں کمی اور غذائی کمزوری
• بار بار Endoscopic Dilatation کی ضرورت
• بعض شدید مریضوں میں آپریشن کی ضرورت

📅 طویل مدتی خطرات

شدید corrosive injury، خصوصاً غذائی نالی کی تنگی بننے والے مریضوں میں برسوں بعد غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایسے مریضوں کے لیے باقاعدہ Gastroenterology follow-up اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق نگرانی ضروری ہے۔

🚑 اگر کسی نے تیزاب یا واش روم کلینر پی لیا ہو:

✅ علامات کا انتظار کیے بغیر فوراً ایمرجنسی جائیں
✅ کیمیکل کی اصل بوتل یا لیبل ساتھ لے جائیں۔
❌ مریض کو قے ہرگز نہ کروائیں۔
❌ سرکہ، لیموں یا بیکنگ سوڈا سے کیمیکل کو نیوٹرل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
❌ ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر کوئی گھریلو علاج نہ دیں۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
MBBS, MCPS, FCPS Gastroenterology
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ و ہیپاٹولوجسٹ
انٹروینشنل اینڈوسکوپسٹ

رضیہ مجید ہسپتال اینڈ ایڈوانسڈ گیسٹرو لیور سنٹر
منڈی بہاؤالدین
📞 0344-4880808 | 0325-4880808

#تیزاب

گھر میں استعمال ہونے والا تیزاب، بلیچ، ڈرین کلینر، ٹوائلٹ کلینر یا زنگ صاف کرنے والا محلول معمولی سی لاپروائی سے سنگین ح...
21/08/2026

گھر میں استعمال ہونے والا تیزاب، بلیچ، ڈرین کلینر، ٹوائلٹ کلینر یا زنگ صاف کرنے والا محلول معمولی سی لاپروائی سے سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے—خصوصاً بچوں کے لیے۔

اپنے گھر میں موجود کیمیکلز کو آج ہی چیک کریں:

✅ ہمیشہ اصل اور واضح لیبل والی بوتل میں رکھیں۔
✅ بچوں کی پہنچ اور نظر سے دور، بند الماری میں محفوظ کریں۔
✅ استعمال کے فوراً بعد بوتل کا ڈھکن مضبوطی سے بند کریں۔
✅ استعمال سے پہلے لیبل اور حفاظتی ہدایات ضرور پڑھیں۔
❌ کیمیکل کو کبھی پانی، جوس، کوک یا سپرائٹ کی بوتل میں نہ ڈالیں۔
❌ بوتل کو فرش، واش روم یا کچن میں کھلا نہ چھوڑیں۔

⚠️ اگر کوئی بچہ یا بڑا غلطی سے تیزاب یا کیمیکل پی لے تو علامات کا انتظار نہ کریں۔

🚑 فوراً قریبی ایمرجنسی جائیں
❌ قے ہرگز نہ کروائیں۔
❌ لیموں، سرکہ یا بیکنگ سوڈا سے اسے نیوٹرل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
✅ کیمیکل کی اصل بوتل یا اس کا لیبل ساتھ لے جائیں۔

محفوظ جگہ • اصل بوتل • بچوں سے دور • احتیاط سے استعمال

آپ کی چند منٹ کی احتیاط کسی بچے اور پورے خاندان کو عمر بھر کی تکلیف سے بچا سکتی ہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
MBBS, MCPS, FCPS Gastroenterology
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ و ہیپاٹولوجسٹ
انٹروینشنل اینڈوسکوپسٹ

رضیہ مجید ہسپتال اینڈ ایڈوانسڈ گیسٹرو لیور سنٹر
منڈی بہاؤالدین
📞 0344-4880808 | 0325-4880808

#تیزاب

⚠️ کیا آپ کے گھر میں استعمال ہونے والا تیزاب محفوظ ہے؟کیا آپ اسے بچوں کی پہنچ سے دور اور بند الماری میں رکھتے ہیں؟کیا وہ...
21/08/2026

⚠️ کیا آپ کے گھر میں استعمال ہونے والا تیزاب محفوظ ہے؟

کیا آپ اسے بچوں کی پہنچ سے دور اور بند الماری میں رکھتے ہیں؟
کیا وہ اپنی اصل اور واضح لیبل والی بوتل میں موجود ہے؟
یا کہیں آپ نے اسے کوک، سپرائٹ، پانی یا جوس کی بوتل میں تو نہیں ڈال رکھا؟

ہسپتال میں ایسے مریض بھی آتے ہیں جو تیزاب یا کسی تیز کیمیکل کو مشروب سمجھ کر غلطی سے پی لیتے ہیں۔ چند لمحوں کی یہ غلطی منہ، گلے، غذائی نالی اور معدے کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تیزاب یا تیز کیمیکل پینے کے ممکنہ نقصانات:

• منہ اور گلے میں شدید جلن
• نگلنے میں دشواری
• سینے یا پیٹ میں شدید درد
• الٹی یا خون آنا
• سانس کی نالی میں سوجن اور سانس لینے میں مشکل
• غذائی نالی یا معدے میں سوراخ، شدید انفیکشن اور شاک
• بعد میں غذائی نالی کا سکڑ جانا، خوراک اٹکنا اور وزن کم ہونا
• بار بار اینڈوسکوپی، غذائی نالی کی ڈائلیٹیشن یا آپریشن کی ضرورت

یاد رکھیں: منہ پر جلنے کے واضح نشانات نہ ہوں تب بھی اندرونی نقصان شدید ہوسکتا ہے۔

🚑 اگر کسی نے تیزاب یا کیمیکل پی لیا ہو:

✅ فوراً قریبی ایمرجنسی جائیں
✅ کیمیکل کی اصل بوتل یا اس کا لیبل ساتھ لے جائیں۔
❌ مریض کو قے ہرگز نہ کروائیں۔
❌ لیموں، سرکہ یا بیکنگ سوڈا سے کیمیکل کو نیوٹرل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
❌ ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر دودھ، تیل، پانی یا کوئی گھریلو علاج نہ دیں۔

حادثے سے بچاؤ کے لیے:

🔒 تیزاب اور تمام کیمیکل بند الماری میں رکھیں۔
🏷️ انہیں ہمیشہ اپنی اصل اور لیبل والی بوتل میں محفوظ کریں۔
🥤 کبھی بھی کیمیکل کو کولڈ ڈرنک، جوس یا پانی کی بوتل میں نہ ڈالیں۔
👶 انہیں بچوں کی نظر اور پہنچ سے مکمل طور پر دور رکھیں۔

آج ہی اپنے گھر میں موجود کیمیکل چیک کریں—آپ کی معمولی سی احتیاط کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
FCPS Gastroenterology
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ و ہیپاٹولوجسٹ
انٹروینشنل اینڈوسکوپسٹ

رضیہ مجید ہسپتال — ایڈوانسڈ گیسٹرو لیور سنٹر
منڈی بہاؤالدین
📞 0344-4880808 | 0325-4880808

#تیزاب

معدہ یا آنت سے ضائع ہونے والا چھپا ہوا خون — Occult GI Bleedingکبھی معدہ یا آنت سے خون اتنی کم مقدار میں مسلسل ضائع ہو ر...
21/08/2026

معدہ یا آنت سے ضائع ہونے والا چھپا ہوا خون — Occult GI Bleeding

کبھی معدہ یا آنت سے خون اتنی کم مقدار میں مسلسل ضائع ہو رہا ہوتا ہے کہ نہ خون کی الٹی ہوتی ہے اور نہ ہی پاخانے میں خون نظر آتا ہے۔ اسے چھپا ہوا خون (Occult Blood) کہا جاتا ہے۔

وقت کے ساتھ یہ معمولی خون بہنا جسم میں آئرن کی کمی اور خون کی کمی (Iron Deficiency Anemia) کا باعث بن سکتا ہے۔

🔍 کن علامات پر توجہ دیں؟
• مسلسل کمزوری یا تھکاوٹ
• چکر آنا
• سانس جلد پھولنا
• رنگ پیلا پڑنا
• بغیر واضح وجہ کے آئرن یا ہیموگلوبن کی کمی

🧪 پاخانے کا ٹیسٹ (FOBT/FIT) بعض صورتوں میں پاخانے میں موجود چھپے ہوئے خون کا پتا لگانے میں مدد دیتا ہے۔

⚠️ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب لازماً کینسر نہیں ہوتا۔ خون آنے کی وجہ السر، آنتوں کے پولپس، سوزش، بواسیر یا بعض اوقات معدہ/آنت کے کینسر سمیت مختلف بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

اگر Iron Deficiency Anemia ہو یا پاخانے میں چھپا ہوا خون مثبت آئے تو صرف آئرن لینے پر اکتفا نہ کریں؛ ڈاکٹر کے مشورے سے خون بہنے کی اصل وجہ تلاش کرنا ضروری ہے اور ضرورت کے مطابق Endoscopy یا Colonoscopy کی جا سکتی ہے۔

خون کی کمی یا مثبت Stool Occult Blood Test کو نظر انداز نہ کریں۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
FCPS Gastroenterology
Consultant Gastroenterologist & Hepatologist
Interventional Endoscopist

Razia Majeed Hospital & Advanced Gastro Liver Center
Mandi Bahauddin

📞 Appointment: 0344-4880808 | 0325-4880808

غذائی نالی یا معدے کا کینسر بعض اوقات خون بہنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ خون واضح طور پر الٹی یا کالے پاخانے کی صورت میں آ سکتا...
21/08/2026

غذائی نالی یا معدے کا کینسر بعض اوقات خون بہنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ خون واضح طور پر الٹی یا کالے پاخانے کی صورت میں آ سکتا ہے، جبکہ کبھی معمولی اور مسلسل خون بہنے سے آہستہ آہستہ خون کی کمی (Anemia) پیدا ہو جاتی ہے۔

⚠️ ان علامات کو نظر انداز نہ کریں:

- نگلنے میں مسلسل یا بڑھتی ہوئی دشواری
- بلاوجہ وزن میں کمی
- بھوک میں واضح کمی یا جلد پیٹ بھر جانا
- مسلسل کمزوری یا خون کی کمی
- خون کی الٹی
- کالے تارکول جیسے پاخانے

ایسی علامات، خصوصاً خون کی الٹی یا کالے پاخانے کی صورت میں فوری طبی معائنہ ضروری ہے۔ Upper GI Endoscopy کے ذریعے غذائی نالی اور معدے کا معائنہ کیا جا سکتا ہے اور مشکوک جگہ سے Biopsy لے کر کینسر کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

ہر خون کی الٹی یا خون کی کمی کینسر کی وجہ سے نہیں ہوتی، لیکن وجہ معلوم کرنا ضروری ہے۔ بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر امکانات پیدا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
FCPS Gastroenterology
Consultant Gastroenterologist & Hepatologist
Interventional Endoscopist

Razia Majeed Hospital & Advanced Gastro Liver Center
Mandi Bahauddin

📞 Appointment: 0344-4880808 | 0325-4880808

معدہ یا آنت کا السر — Peptic Ulcerمعدہ یا آنت میں بننے والا السر بعض اوقات خون بہنے کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔🔹 السر کی عام ...
21/08/2026

معدہ یا آنت کا السر — Peptic Ulcer
معدہ یا آنت میں بننے والا السر بعض اوقات خون بہنے کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔

🔹 السر کی عام وجوہات:
• معدے میں H. pylori جراثیم
• درد کی بعض ادویات خصوصاً NSAIDs کا استعمال
• پہلے سے موجود السر کا مناسب علاج نہ کروانا
• سگریٹ نوشی السر کے ٹھیک ہونے میں رکاوٹ بن سکتی ہے

🔹 السر کی علامات:
• معدے کے اوپری حصے میں درد یا جلن
• متلی یا بدہضمی
• کھانے کے بعد درد یا بعض اوقات خالی پیٹ درد
• کالا پاخانہ
• خون کی الٹی یا کافی کے رنگ جیسی الٹی
• مسلسل خون ضائع ہونے کی صورت میں خون کی کمی، کمزوری یا چکر

⚠️ خون کی الٹی یا کالا پاخانہ خطرے کی علامت ہے۔
ایسی صورت میں فوری طبی معائنہ ضروری ہے اور اکثر Upper GI Endoscopy کے ذریعے خون بہنے کی جگہ اور وجہ معلوم کی جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اینڈوسکوپی کے دوران خون روکنے کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

✅ مناسب علاج سے زیادہ تر السر مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ علاج میں وجہ کے مطابق ایچ پائلوری H. pylori کا خاتمہ، تیزابیت کم کرنے والی ادویات اور نقصان دہ درد کی ادویات سے اجتناب شامل ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
FCPS Gastroenterology
Consultant Gastroenterologist & Hepatologist
Interventional Endoscopist

Razia Majeed Hospital & Advanced Gastro Liver Center
منڈی بہاؤالدین

📞 اپوائنٹمنٹ:
0344-4880808 | 0325-4880808

بار بار یا بہت زور سے الٹی آنے کے باعث غذائی نالی اور معدے کے جوڑ پر موجود اندرونی جھلی میں شگاف پڑ سکتا ہے، جسے ملوری و...
19/08/2026

بار بار یا بہت زور سے الٹی آنے کے باعث غذائی نالی اور معدے کے جوڑ پر موجود اندرونی جھلی میں شگاف پڑ سکتا ہے، جسے ملوری ویس ٹیئر کہتے ہیں۔ اور یہ خون کی الٹی کا باعث بن سکتا ہے

اس کی علامات میں:

▪️ خون کی الٹی
▪️ کالا پاخانہ
▪️ چکر، شدید کمزوری یا بلڈ پریشر کم ہونا

اینڈوسکوپی سے نہ صرف اس کی تشخیص کی جاتی ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر اسی دوران خون بھی روکا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
MBBS, MCPS, FCPS Gastroenterology
Consultant Gastroenterologist & Hepatologist
Interventional Endoscopist

رضیہ مجید ہسپتال و ایڈوانسڈ گیسٹرو لیور سنٹر
منڈی بہاؤالدین

📞 اپوائنٹمنٹ:
0344-4880808 | 0325-4880808

جگر کے سکڑاو کے مریضوں میں غذائی نالی کی پھولی ہوئی رگوں (Esophageal Varices) کی طرح معدے کے اوپری حصے میں بھی رگیں پھول...
19/08/2026

جگر کے سکڑاو کے مریضوں میں غذائی نالی کی پھولی ہوئی رگوں (Esophageal Varices) کی طرح معدے کے اوپری حصے میں بھی رگیں پھول سکتی ہیں، جنہیں Fundal/Gastric Varices کہا جاتا ہے۔

⚠️ ۔Fundal Varices نسبتاً زیادہ خطرناک کیوں ہیں؟

ان رگوں میں خون کا بہاؤ زیادہ اور رگیں نسبتاً بڑی ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ پھٹ جائیں تو:

🔴 خون بہت زیادہ اور تیزی سے بہہ سکتا ہے
🔴 شدید خون کی کمی کا خطرہ ہو سکتا ہے
🔴 خون روکنا بعض اوقات زیادہ مشکل ہوتا ہے
🔴 دوبارہ خون بہنے (Rebleeding) کا خطرہ بھی اہم رہتا ہے

علاج میں کیا فرق ہے؟

غذائی نالی میں پھولی رگیں Esophageal Varice سے خون آنے پر اینڈوسکوپی کے ذریعے عموماً بینڈ (ٹانکے) Band Ligation بنیادی علاج ہوتا ہے۔

لیکن معدے میں پھولی رگیں Fundal Varices میں عام Banding اکثر مناسب یا مؤثر طریقہ نہیں ہوتی۔

ان میں خون روکنے کے لیے بزریعہ اینڈوسکوپی انجیکشن:
Endoscopic Glue Injection (Cyanoacrylate)
استعمال کیا جاتا ہے

اگر اینڈوسکوپی سے خون قابو میں نہ آئے یا دوبارہ شدید بلیڈنگ Bleeding ہو تو منتخب مریضوں میں TIPS یا BRTO جیسے Interventional Radiology procedures کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

اہم بات:
معدے سے پھولی رگ Fundal Varices سے خون آنا ایک ہائی رسک ایمرجنسی High-Risk Emergency ہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ عابد
FCPS Gastroenterology
Consultant Gastroenterologist & Hepatologist
Interventional Endoscopist

رضیہ مجید ہسپتال & ایڈوانسڈ معدہ جگر سنٹر
منڈی بہاؤالدین

📞 0344-4880808 | 0325-4880808

Address

Razia Majeed Hospital & Advanced Gastro Liver Center
Mandi Bahauddin

Telephone

+923344880808

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Ghulam Mustafa - Gastroenterologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr. Ghulam Mustafa - Gastroenterologist:

Shortcuts

Share