22/10/2023
مثلاً کہتے ہیں کہ,,
: ہمیں اللہ سے محبت ہے ،، یعنی " دین سے محبت " ہے۔
تو آپ " دین سے محبت کریں " گے۔
: تو یہ جو دین ہے'اسلام کا دین ہے'
: آپ کا " اسلام مکمل نہیں ہوتا " جب تک آپ کا کلمہ مکمل نہیں ہوتا۔ " اور کلمہ دو نام کا ہے۔ "
: یہ فرق کرنا بڑا مشکل ہے
: کہ اللہ کی محبت کہاں ہے
: اور حضور پاکﷺکی محبت کہاں ہے۔
اس لئے کہتے ہیں کہ ،،،
: تو ذکر ہی نہ کر اور چلتا جا'
: کبھی اللہ کے نام کی محبت آجائے گی'
: کبھی حضور پاکﷺکے نام کی محبت غالب آ جائے گی
______ اصل میں دونوں ایک ہی ہیں ۔ ______
: پھر لوگوں نے کہا کہ " میم کا پردہ اُٹھاؤ " کہ یہ پردہ کیا ہے۔
: مگر یہ پردہ ہے اور پردہ ہی رہنے دو'
: یہ پردہ ہی رہنے دو
: کہ ایک ہیں کہ دو ہیں'
: کہ اللہ ہے ،،،،، کہ ،،،،،،، حبیب ﷺہیں'
: یہ کلام کون بول رہا ہے'
: قرآن کس کا کلام ہے'محبت کس کی ہوتی ہے ۔۔۔۔
: بس چھوڑو۔ " ذکر کرنا منع ہے ۔ "
: اللہ وہی ہے جو اللہ ہے'
: حضورﷺوہی ہیں جو حضور پاکﷺہیں ۔
: اور محبت میں یہ تقسیم کرنا
: کہ یہاں تک اللہ کی محبت ہونی چاہئے
: اور یہاں تک حضور پاکﷺکی محبت ہونی چاہئے'
: یہ ناممکنات میں سے ہیں ۔
: انسانی زندگی میں یہ ممکن ہی نہیں ہے'
: آپ لوگ سمجھدار ہیں'
: یہ دیکھیں کہ جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو اس کی "باقی چیزوں سے بھی محبت" ہو جاتی ہے۔
: یعنی اگر باپ سے محبت ہو تو پھر " بیٹے سے بھی ہو سکتی ہے۔ "
: آپ یہ بتائیں کہ
آپ کو امام عالی مقام علیہ السلام سے محبت کیوں ہے؟
: کیا شہید ہونے کی وجہ سے؟
: ان کا رسول پاکﷺسے تعلق ہے
: اور نسبت ہونے کی وجہ تعلق ہے۔
: تو یہ جو محبتیں ہیں " محبوبوں کی نسبتوں سے محبت ہے۔ "
: تو یہاں پر تمیز نہیں ہوتی اور کہتے ہیں کہ حضور پاکﷺسے ہم جو محبت کرتے ہیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، " وہی اِدھر بھی ہے۔ "
: ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہےجو وہاں نہیں تو یہیں سہی
_______ بات ایک ہی ہے ۔ ______
: تو اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے آپ لوگوں کو تقسیم کر کے " کنفیوز CONFUSE کر دیا ہے۔ "
یہ سب ایک ہی محبت ہے۔
اقبالؒ نے ایک جگہ کہا تھا کہ
"تیرے نقشِ پا کی تلاش تھی
جو جھکا رہا میں نماز میں"
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
گفتگو۲۱صفحہ۲۲۹