ESAR Health Centre

ESAR Health Centre ESAR Health Centre is a charity hospital. It is located in a remote area of KP, Kotli Pain, Mansehra

ہم آئے روز سنتے ہیں کہ فلاں شخص ٹھیک تھاک تھا اور اچانک ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا۔ ہارٹ اٹیک یا دل کی شریانوں کی بندش کے و...
08/06/2026

ہم آئے روز سنتے ہیں کہ فلاں شخص ٹھیک تھاک تھا اور اچانک ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا۔ ہارٹ اٹیک یا دل کی شریانوں کی بندش کے وقت ایک طبی عمل کیا جاتا ہے، جسے سی پی آر کہتے ہیں۔۔

سی پی آر جیسا کہ اس تصویر میں نظر آ رہا ہے ایک ایسا عمل ہے جو اگر بروقت کیا جائے تو مریض کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکتا ہے۔۔

اسی طرح فرسٹ ایڈ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ زخم لگ جائے تو کیا کرنا ہے۔ کسی کو مرگی کا دورہ پڑ گیا ہے تو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔ کسی کو چکر آ گیا ہے تو ابتدائی مدد کیا ہو سکتی ہے وغیرہ

ایثار ہیلتھ سنٹر میں رواں ہفتے پہلا گروپ سی پی آر اور فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرے گا۔ یہ ٹریننگ سیشن دو روزہ ہو گا۔ کچھ سکولز، کالجز اور مدارس کے بچے اور بچیاں آئندہ دنوں یہاں آئیں گے اور تربیت حاصل کریں گے۔۔

ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف اداروں اور محکموں کے پاس بھی جائیں اور انہیں تربیت دیں۔ ان شاءاللہ

اگر آپ بھی سی پی آر اور فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ٹریننگ بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔۔

Phone and WhatsApp: 03458698978 - 03136192227

30/05/2026

عید کا پہلا دن جہاں لوگ قربانی کی مصروفیات اور نجی محافل میں سرگرمِ رہے، وہیں ایثار ہیلتھ سنٹر کے لئے یہ انسانیت کی خدمت کا ایک اور مصروف ترین دن تھا۔ عید کے ان بابرکات لمحات میں بھی ایثار ٹیم کے ارکان نے اپنی خوشیوں پر فرض کو ترجیح دی. ایک جانب مستحقین میں گوشت کی تقسیم کے لئے اجتماعی قربانی کے ذریعے دستِ تعاون بڑھایا تو دوسری جانب حادثات اور دیگر امراض سے نبردآزما مریضوں کے لئے شفا کا وسیلہ بنے رہے۔
خداوندِ کریم ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے.

ایثار ہیلتھ سنٹر کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ عید کا دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔ ناراضگی ختم کری...
21/03/2026

ایثار ہیلتھ سنٹر کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ عید کا دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔ ناراضگی ختم کریں اور گلے ملیں تاکہ دل کی کدورتیں ختم ہوں۔۔
EID MUBARAK

رمضان کریم کے ان بابرکت لمحات میں ایثار ہیلتھ سنٹر کی ٹیم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔
07/03/2026

رمضان کریم کے ان بابرکت لمحات میں ایثار ہیلتھ سنٹر کی ٹیم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

چند روز سے میرا معمول ہے کہ میں دور ایک دشوار گزار پہاڑی کی چوٹی پر مقیم اس بوڑھے مریض کی پٹی کرنے کے لئے جاتا ہوں جس کا...
28/02/2026

چند روز سے میرا معمول ہے کہ میں دور ایک دشوار گزار پہاڑی کی چوٹی پر مقیم اس بوڑھے مریض کی پٹی کرنے کے لئے جاتا ہوں جس کا جسم ذیابطیس (Diabetes) کی بے رحمی کا شکار ہے۔ مرض اس قدر جڑ پکڑ چکا تھا کہ زخم کے گینگرین بن جانے کے باعث ناچار ان کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔ کٹی ہوئی ٹانگ کے اسی زخم کی مرہم پٹی کرنے کے لئے مجھے روز جانا پڑتا ہے۔
گزشتہ روز حسبِ معمول میں پٹی کرکے لوٹ چکا تھا کہ عصر کے وقت بابا جی کے پوتے سراسیمگی کی حالت میں آئے اور بابا جی کو کینولا لگانے کی درخواست کی۔ معلوم ہوا کہ بابا جی کو ڈرپ لگانی ہے۔ میں نے احتیاطاً ان کے بڑے صاحبزادے سے فون پر رابطہ کیا اور مشورہ دیا کہ اگر ناگزیر نہیں تو یہ عمل صبح تک ٹالا جا سکتا ہے تاکہ میں پٹی اور ڈرپ دونوں کام ایک ساتھ کر لوں۔ ورنہ مجھے بے سبب ہی روزے کی حالت میں اتنی مشقت کرنی پڑے گی۔ لیکن وہاں سے اصرار کیا گیا کہ ڈاکٹر کے بقول ڈرپ ابھی لگانا لازم ہے۔

یوں روزے کی حالت میں سنگلاخ راستوں اور دشوار گزار چڑھائیوں کو عبور کرتے ہوئے میں جب وہاں پہنچا تو دیکھا کہ باباجی کو لگوانے کے لئے جو بوتل لائی گئی ہے وہ 5% Dextrose اور Ringer's Lactate کا ایک لیٹر پر مشتمل آمیزہ ہے۔ ذیابطیس کے مریض کے لئے اس قدر شکر (Glucose) کا براہِ راست رگوں میں جانا کسی خطرے سے کم نہ تھا مگر لواحقین کے ڈاکٹر کے مشورے والے پختہ بیان کے سامنے میں نے خاموشی سے ڈرپ لگائی اور واپس آ گیا۔

اگلی صبح جب میں دوبارہ پٹی کے لئے پہنچا تو منظر ہی بدلا ہوا تھا۔ بابا جی نقاہت سے نڈھال اور نیم بے ہوشی کے عالم میں تھے۔ جب ان کا شوگر لیول چیک کیا تو وہ 570 mg/dL کی خطرناک حد کو چھو رہا تھا۔ استفسار پر معلوم ہوا کہ ابھی تک انسولین بھی نہیں دی گئی۔ جب میں نے سختی سے پوچھا کہ کیا واقعی یہ ڈرپ انہی کے ڈاکٹر نے لکھی تھی؟ تو پتہ چلا کہ یہ مشورہ ان کے اپنے ڈاکٹر کا نہیں بلکہ ان صاحب کا تھا جنہیں ڈاکٹر سمجھا جا رہا تھا وہ اچھڑیاں میں کلینک چلانے والے ایک ٹیکنیشن ہیں جو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔ طاقت کے نام پر لگائی جانے والی وہ ڈرپ دراصل بابا جی کے لئے زہرِ قاتل ثابت ہوئی۔

فوری طور پر ایثار ہسپتال کے ڈاکٹر حمزہ خان سے مشورہ کر کے انہیں صبح والی انسولین کی خوراک دے دی۔ مگر بابا جی کی حالت اس قدر ابتر تھی کہ وہ پٹی بدلنے کے صبر آزما عمل کی تاب لانے کے قابل نہیں تھے۔ سو میں بوجھل دل کے ساتھ واپس آ گیا۔

سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہم کب تک نیم حکیم خطرۂ جان کے مصداق ان عطائیوں کو مسیحا مانتے رہیں گے؟ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک میڈیکل ٹیکنیشن محض طبی معاون ہوتا ہے، اسے تشخیص یا خود سے علاج تجویز کرنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق حاصل نہیں۔ کسی ایرے غیرے نتھو خیرے کی رائے پر عمل کرنا محض جہالت نہیں بلکہ اپنے پیاروں کو خود اپنے ہاتھوں موت کے کنویں میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

باقی ہمارے ڈاکٹر صاحبان بہتر سمجھا سکتے ہیں کہ اس ساری صورتحال کا آخر نچوڑ کیا ہے اور ایسی پریشانی سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟؟

آپ کی صحت، ہماری ترجیح
27/02/2026

آپ کی صحت، ہماری ترجیح

Address

Silk Highway, Kotli Paain
Mansehra
21300

Telephone

+923458698978

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ESAR Health Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ESAR Health Centre:

Share