09/08/2026
ہومیوپیتھک دوا للئیم ٹگرینم (Lilium Tigrinum) کے فوائد :
السلام علیکم
میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ریاض احمد
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے
ہومیوپیتھک دوا للئیم ٹگرینم (Lilium Tigrinum) خواتین کے امراض، دل کی دھڑکن کے مسائل اور اعصابی و ذہنی دباؤ کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
زنانہ امراض اور pelvic کے مسائل :
رحم (uterus) میں نیچے کی طرف شدید بوجھ اور کھچاؤ کا احساس ہونا۔ایسا محسوس ہونا جیسے تمام اندرونی اعضاء باہر نکل آئیں گے۔بیضہ دانی (ovaries) بالخصوص بائیں طرف درد کا ہونا۔ماہواری کے دوران درد جو رانوں تک پھیلے کے لیے بہترین ہے۔
دل کے عوارض:
دل کی دھڑکن تیز یا بے قاعدہ ہونا۔دل پر دباؤ یا گرفت محسوس ہونا جیسے کسی نے ہاتھ سے جکڑ رکھا ہو۔گھبراہٹ کے ساتھ دل ڈوبنے کا احساس کے لیے مفید ہے۔
ذہنی علامات :
نجات اور آخرت کے بارے میں شدید فکرمندی اور وہم۔تسلی دینے سے طبیعت کا مزید خراب ہونا۔کسی خطرناک اور لاعلاج بیماری کا خوف۔بے چینی اور جلدی جلدی کام کرنے کی عادت کے لئے موثر ہے.
استعمال و خوراک :
Lilium Tigrinum 30
5 قطرے 2گھونٹ پانی میں دن میں 2 سے 3 دفعہ استعمال کریں معالج کے مشورے سے .
نوٹ:
علامات اور مرض کی شدت کے مطابق معالج پوٹینسی میں کمی بیشی کرسکتا ہے.
زہنی علامات میں 200 یا اس سے ہائی پوٹنیسی معالج کے مشورے سے استعمال کریں .
کوئی بھی میڈیسن ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر استعمال مت کریں.
آن لائن چیک اپ کے لیے رابطہ کریں
ڈاکٹر ریاض احمد
ڈی ایچ ایم ایس ارایچ ایم پی ایم فل
رجسٹرڈ کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک فزیشن
واٹس ایپ 03367660904