19/08/2026
الحمدللہ! پنجاب فارمیسی کونسل نے پنجاب میں فارمیسی سروسز کے مؤثر نفاذ اور فارماسسٹ کے بطور آزاد پریسکرائبر (Independent Prescriber) کردار کو عملی شکل دینے کے لیے حکمتِ عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ذکاء الرحمن، سیکرٹری پنجاب فارمیسی کونسل کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے PPA کی آواز کو سنا اور اس کے عملی نفاذ کے لیے اقدامات شروع کیے۔
اس سلسلے میں راؤ عالمگیر، صدر PPA کی مسلسل کاوشوں، جدوجہد اور فارماسسٹ کمیونٹی کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
فارمیسی پروفیشن کو مضبوط بنانے اور فارماسسٹس کے کردار کو مؤثر بنانے کی جانب یہ ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام کوششوں میں برکت دے اور انہیں کامیاب فرمائے۔ آمین۔