PMA Mirpur

Directions

PMA Mirpur Official page of Pakistan Medical Association Mirpur (PMA ) Mirpur AJK.

09/09/2026

میرپور(کورٹ رپورٹر)ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کی عہدے پر تعیناتی سے متعلق معاملے میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز احمد کو بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بدستور فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ضروری ڈائریکشنز جاری کیے گئے ہیں، جس کے بعد ڈاکٹر اعجاز احمد کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ذمہ داریاں برقرار رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق سروس ٹربیونل کے فیصلے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں زیرِ سماعت آیا، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کیا۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے انتظامی معاملات میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال بھی ختم ہوگئی ہے، جبکہ ڈاکٹر اعجاز احمد بدستور ایم ایس کی حیثیت سے ہسپتال کے انتظامی و طبی امور کی نگرانی جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کو ہسپتال کے انتظامی امور میں ایک فعال اور بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ ان کی سربراہی میں ہسپتال میں انتظامی و طبی نظام میں بہتری، نظم و ضبط کے فروغ اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اصلاحاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث ہسپتال کے نظام میں بہتری اور کارکردگی میں اضافے کی توقعات بھی وابستہ کی جاتی رہی ہیں۔عدالتِ عظمیٰ کے آئندہ احکامات تک پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری حکم کو میرپور کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال کے انتظامی معاملات کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

31/08/2026
31/08/2026
🇵🇰 Jashn-e-Azadi Mubarak! 🇵🇰On this historic 14th of August, as we celebrate the 79th Independence Day of our beloved co...
14/08/2026

🇵🇰 Jashn-e-Azadi Mubarak! 🇵🇰
On this historic 14th of August, as we celebrate the 79th Independence Day of our beloved country , the Pakistan Medical Association (PMA) Mirpur extends its warmest greetings to the medical community and all citizens.

05/08/2026

We respectfully appeal to the Pakistan Medical & Dental Council(PMDC) to reconsider the current MDCAT 2026 schedule in light of the exceptional circumstances in Azad Jammu & Kashmir. Ongoing internet disruptions, restrictions on movement, and mobile/internet blackout conditions have prevented many deserving students from completing their registration and preparing for the examination.

We request PMDC to postpone the MDCAT 2026 examination scheduled for 16 August and reopen the registration process so that all eligible students from Azad Jammu & Kashmir have an equal and fair opportunity to participate.

26/05/2026


10/05/2026
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور8/5/2026‎آج آزاد جموں و کشمیر کی ڈاکٹرز برادری کے لیے ایک اہم اور تاریخی موقع اُس...
08/05/2026

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور
8/5/2026
‎آج آزاد جموں و کشمیر کی ڈاکٹرز برادری کے لیے ایک اہم اور تاریخی موقع اُس وقت سامنے آیا جب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر واجد علی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر وقار اشرف بٹ نے اپنی مرکزی ٹیم کے ہمراہ میرپور ڈویژن کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر میرپور میں ایک عظیم الشان ڈاکٹرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
‎اس ڈاکٹرز کنونشن کا بنیادی مقصد ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور صحت کے نظام میں درکار بہتری کے لیے مرکزی اور ڈویژنل قیادت کے درمیان مؤثر روابط، یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کے حقوق، فلاح و بہبود اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام نمائندہ تنظیمیں متحد ہو کر اپنا فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔
‎مرکزی قائدین ڈاکٹر واجد علی اور ڈاکٹر وقار اشرف بٹ نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرز برادری کے مسائل کے حل، ادارہ جاتی بہتری اور نوجوان ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء نے ان کی قیادت، مسلسل جدوجہد اور ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے کامیاب انعقاد میں پروفیسر اشفاق احمد راجہ ، ڈاکٹر اویس زاہد سرجن میڈیکولیگل کا کردار انتہائی قابلِ ستائش رہا، جنہوں نے انتظامی اور تنظیمی سطح پر بھرپور تعاون فراہم کیا۔ اسی طرح پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز محمود نے مہمانوں کی میزبانی، تنظیمی امور اور پروگرام کی کامیاب تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
تقریب میں میرپور کے تمام اسپیشلسٹس، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس، میڈیکل آفیسرز، ہاؤس آفیسرز اور ڈاکٹرز برادری کے دیگر معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی شرکت اور تعاون سے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا اور ڈاکٹرز کے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
‎تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
ڈاکٹر اعجاز محمود چوھدری �جنرل سیکرٹری�پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپور

Address

Secretariat: MMC. Main Kotli Road Mirpur . , , Https://www. Facebook. Com/profile. Php?id=100087391433553&mibextid=LQQJ4d
Mirpur
10008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMA Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share