23/05/2026
🔥 بیف بہاری بوٹی 🔥
لذیذ، نرم اور مصالحے دار بہاری بوٹی جو ہر BBQ نائٹ اور دعوت کی شان بن جائے 🍢
🥩 اجزاء:
▪️ انڈر کٹ گوشت — 1 کلو
▪️ فرائی پیاز — آدھا کپ
▪️ لیموں کا رس — 2 کھانے کے چمچ
▪️ پپیتے کا پیسٹ — 2 کھانے کے چمچ
▪️ تیل — 2 کھانے کے چمچ
▪️ ثابت لال مرچ — 50 گرام
▪️ زیرہ — 50 گرام
▪️ ناریل پاؤڈر — 50 گرام
▪️ پسی ہوئی خشخاش — 50 گرام
▪️ نمک — 1 چائے کا چمچ
▪️ میٹ ٹینڈرائزر — 1 کھانے کا چمچ
▪️ کالی مرچ — 1 کھانے کا چمچ
▪️ اجوائن — 1 کھانے کا چمچ
▪️ گرم مصالحہ — 1 کھانے کا چمچ
▪️ جائفل اور جاوتری — آدھا چائے کا چمچ
👨🍳 ترکیب:
زیرہ، لال مرچ، اجوائن، جائفل اور جاوتری پیس لیں۔ اب اس میں نمک، کالی مرچ، ناریل پاؤڈر، خشخاش، گرم مصالحہ اور میٹ ٹینڈرائزر شامل کریں۔
اس مصالحے میں گوشت، فرائی پیاز، لیموں کا رس، پپیتا پیسٹ اور تیل شامل کرکے اچھی طرح میرینیٹ کریں اور چند گھنٹے رکھ دیں۔
گوشت کو سیخوں میں لگا کر باربی کیو یا اوون میں پکائیں یہاں تک کہ گوشت نرم اور سنہری ہوجائے۔
🍽️ رائتہ، پودینے کی چٹنی اور گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔