27/05/2026
🌙✨ Eid-ul-Azha Mubarak ✨🌙🌙✨
اللہ آپ کی قربانی، عبادت، نیت اور ہر دعا کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 🤍
لیکن…
اس خوشی کے دن
ایک لمحہ اُن لوگوں کے لیے بھی ضرور نکالیے
جو قربانی کی خواہش رکھتے تھے،
مگر اُن کے حالات اُن کے خوابوں سے زیادہ کمزور تھے۔ 🥀
کسی باپ نے آج بھی بچوں سے نظریں چرا لی ہوں گی…
کسی ماں نے دل پر پتھر رکھ کر کہا ہوگا:
“بیٹا… شاید اگلے سال۔” 💔
اور کہیں کچھ بچے
صرف دوسروں کے گھروں سے اٹھتی خوشبو محسوس کر کے
خاموشی سے واپس لوٹ گئے ہوں گے۔ 🕊️
عید صرف اپنے گھر بھر لینے کا نام نہیں…
عید تو کسی خالی گھر میں خوشی پہنچانے کا نام ہے۔ ✨
اگر اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے
تو اپنے حصے کی خوشیوں میں
اُن لوگوں کا حصہ بھی شامل کیجیے
جن کے چولہے آج بھی آپ کے انتظار میں ہیں۔ 🤲🏻
یقین مانیں…
کسی غریب کے گھر خاموشی سے پہنچائی گئی ایک تھیلی
اللہ کے نزدیک شاید
آپ کی سب سے خوبصورت قربانی بن جائے۔ ❤️
🌸
کیونکہ اصل عید وہ نہیں جو صرف آپ کے گھر آئے…
اصل عید وہ ہے جو آپ کسی اور کے گھر لے کر جائیں۔
— Dr.Ayyaz Ashiq Meo