08/06/2026
How to attach baby to Breast?
🔹 اگر بچے کے منہ میں صرف نپلز جائیں گے تو دودھ کا بہاؤ کم ہوگا۔ ضروری ہے کہ نپل کے گرد گہرے رنگ کا حصہ جسے ایرولا کہتے ہیں، وہ بھی بچے کے منہ میں جائے۔ اس طرح دودھ کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔ اور بچے کی بھوک مٹتی ہے۔
🔹 جب بچے کا اوپری ہونٹ ٹھیک نپل کے نیچے ٹچ ہوتا ہے تو بچہ زیادہ Wide منہ کھولتا ہے۔ اس پوزیشن میں نپل بچے کے منہ کے اندر تالو کو لگتا ہے۔ اور اس طرح دودھ کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے۔
یہ Good Latch کی ظاہری شکل ہے۔ اور اسی سے نپلز کی تکلیف کم سے کم ہوتی ہے۔ اسی سے ہی زخم ہونے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں۔
اس طرح بچہ زیادہ دودھ پی سکتا ہے۔ اور جلدی بھوک مٹتی ہے۔
🔹 لیکن جب بچے کا ہونٹ یا منہ نپلز کے برابر ہو یا اوپر ہو تو بچے کو صرف نپلز تک رسائی ملتی ہے۔ نپلز کا کچھ حصہ بچے کے منہ میں نہیں جا پاتا (نپلز اور ایرولا کا حصہ) جس کی وجہ سے دودھ کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔
بہاؤ کم، دودھ کم اور یوں زیادہ دیر تک بچے کو دودھ پینے کی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس طرح کی Latch تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اور ایسے Latch کرنے سے ہی نپلز زخمی ہو سکتے ہیں۔
🔹 جب بچہ بھوک کے سگنلز شو کرے تب اس کو دودھ پلانے کی کوشش کامیاب ہوتی ہے۔ سگنلز: منہ میں ہاتھ ڈالنا، بار بار منہ کھولنا، منہ ادھر ادھر پھیر کر دودھ کی تلاش کرنا وغیرہ (رونا بہت بعد کا سگنل ہے)
🔹 بہت سی مائیں بچے کی طرف جھک کر خود نپل اس کے منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یا تب نپل منہ سے لگاتی ہیں جب بچہ ابھی منہ زیادہ نہیں کھول رہا ہوتا۔ یوں Latch ٹھیک سے نہیں ہو پاتا۔ ماں اور بچے دونوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
🔹 بچے کو سینے کے قریب لائیں۔ نپل کبھی بچے کے قریب لے کر مت جائیں۔ نپل قریب لے کر جانا نپل کے ساتھ ساتھ کمر، گردن اور آپ کے ٹانکوں کی جگہ کی تکلیف کا باعث بنے گا۔
اور ممکن ہے بچے کو یوں محسوس ہو کہ اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شدید بھوک میں بھی وہ نپلز سے منہ پھیرنا شروع کر سکتا ہے۔ چڑچڑا ہو سکتا ہے۔ رو سکتا ہے۔
🔹 بچے کے سر کے نیچے ہاتھ نہیں رکھنا۔ اپنے بازو کو اس طرح اس کے کندھوں کے نیچے سیٹ کریں۔ کہ اس کے اوپری جسم کو سپورٹ بھی مل جائے اور وہ دودھ ڈھونڈنے کی کوشش بھی جاری رکھے۔
🔹 پوزیشن کیلئے ویڈیو دیکھنا ضروری ہے۔ آپ دیکھ کر بچے کی پوزیشن سیٹ کرنا سیکھ پائیں گی۔
🔹دودھ پلاتے ہوئے کبھی نپل نہیں پکڑنی اور اگر بریسٹ کو پوزیشن دیں اپنے ہاتھوں سے تو اپنے ہاتھ بچے کے چہرے کو ٹچ نہیں ہونے دیں گی۔ نپلز بالکل نہیں پکڑنے۔ تاکہ بچے کو آزادانہ طور پر دودھ پینے کا موقع ملے۔
🔹بچے کی ناک آپ کے بریسٹ سے چپکی نہ ہو بلکہ اس کی ٹھوڑی chin آپ کے بریسٹ سے ٹچ کرے۔
For Consultations: (WhatsApp): 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ