03/07/2026
ڈپٹی کمشنر مری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے تحصیل مری کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے لیے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
سیشنز کے دوران طلبہ کو ڈینگی بخار کی علامات، اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور کہیں بھی صاف پانی کھڑا نہ ہونے دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ طلبہ کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول میں صفائی کو یقینی بنائیں اور ڈینگی کے خلاف آگاہی کو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
ڈینگی سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیں، مل کر ایک صحت مند اور ڈینگی سے پاک مری کی تعمیر کریں۔