23/04/2026
حکومتِ آزاد ریاست جموں و کشمیر نے معزز سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو باقاعدہ طور پر ریگولرائز کر دیا، جو کہ ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے۔
ضلع جہلم ویلی میں آج ڈی ایچ او جناب ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے تمام سپروائزرز کے ذریعے پروگرام سے وابستہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، ڈرائیورز اور دیگر عملے میں مستقل تقرری کے احکامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ملازمین میں خوشی کی لہر دیکھنے میں آئی۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز، سپروائزرز اور دیگر اسٹاف نے وزیر صحت جناب بازل نقوی، سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جناب ڈاکٹر آفتاب حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ اہم سنگِ میل حاصل ہوا۔