Private Health Employees Kotli ,PHE

Private Health Employees Kotli ,PHE Private Health Emplyees Union AJK

05/06/2026

Health Employees federation protest in Muzaffarabad AJk.
Rights movement.
✊🚩
Telecommunications services in bann today AJK Due to reason on JAAC call for peaceful protest of 9 june 2026.

04/06/2026

رات گئے اولڈ سیکرٹریٹ، ڈی جی آفس مظفرآباد کے باہر ہیلتھ ملازمین کا احتجاجی دھرنا مسلسل جاری ہے۔ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کی اپیل پر پیرا میڈیکل، ٹیکنیکل، نرسنگ، MCH، نیشنل پروگرامز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی دھرنے میں شریک ہے۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود صحت ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے گئے، جس کے باعث انہیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے۔

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل اہم مطالبات درج ذیل ہیں:

🔹 پیرا میڈیکل، ٹیکنیکل، MCH اور دیگر کیڈرز کے سروس سٹرکچر اور پروموشن کے مسائل کا حل
🔹 خالی آسامیوں پر فوری اور شفاف بھرتیاں
🔹 نیشنل پروگرامز اور MCH پروگرام کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرنا
🔹 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر ملازمین کے لیے پنشن اور سوشل سکیورٹی کے حقوق
🔹 ہیلتھ فاؤنڈیشن کا قیام
🔹 ایکٹ 2016 اور آرڈیننس 2023 کا خاتمہ
🔹 کم از کم اجرت کے حکومتی نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد
🔹 اڈہاک، کنٹریکٹ اور عارضی ملازمین کی مستقلی
🔹 مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ
🔹 میڈیکل پریزنٹیشن الاؤنس اور دیگر مراعات میں بہتری
🔹 صحت کے مراکز اور ہسپتالوں میں عملے اور وسائل کی کمی کا خاتمہ
🔹 پاکستان طرز پر GP فنڈ، سروس بینیفٹس اور دیگر مالی حقوق کی فراہمی
🔹 پیرامیڈیکل کونسل اور دیگر پیشہ ورانہ اداروں کو فعال بنانا
🔹 ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم

مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاجی تحریک اور دھرنا جاری رہے گا۔

"صحت ملازمین کے حقوق کا تحفظ، عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی ضمانت ہے۔"











04/06/2026
03/06/2026

سرمایہ دار نظام نے انسان سے صرف روٹی نہیں چھینی، اس سے شعور بھی چھین لیا ہے۔
یہاں جہالت حادثہ نہیں، بلکہ ایک منصوبہ ہے۔
تعلیم کو جان بوجھ کر مہنگا کیا گیا تاکہ غریب کا بچہ ہمیشہ مزدور، ڈرائیور، چوکیدار اور فیکٹری کا غلام رہے، اور امیر کا بچہ حاکم، سرمایہ دار اور افسر بنے۔

آج یونیورسٹیاں علم کے مرکز نہیں، کاروبار کی منڈیاں بن چکی ہیں۔
ڈگریاں فروخت ہو رہی ہیں، کتابیں مہنگی ہیں، اسکول پرائیویٹ مافیاز کے قبضے میں ہیں، اور غریب نوجوان فیسوں کے بوجھ تلے اپنی زندگیاں دفن کر رہے ہیں۔
سرمایہ دار نظام نہیں چاہتا کہ مزدور کا بچہ سوچنا سیکھے، سوال کرنا سیکھے، یا اپنے حقوق مانگے۔
کیونکہ جس دن غریب باشعور ہو گیا، اس دن محلوں کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

یہ نظام نوجوانوں کو علم نہیں دیتا، بلکہ انہیں ٹک ٹاک، فضول مذہبی نفرت، قوم پرستی اور جھوٹے خوابوں میں الجھا دیتا ہے تاکہ وہ ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھا سکیں۔
غریب آدمی سارا دن محنت کرتا ہے، پھر بھی پریشان، مقروض اور ذلیل رہتا ہے، جبکہ چند سرمایہ دار اس کی محنت پر محلات تعمیر کرتے ہیں۔

ہمارا نظریہ یہی کہتا ہے کہ تعلیم اور علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، کاروبار نہیں۔
عدل و انصاف والےنظام میں علم چند امیروں کی جاگیر نہیں ہوتا بلکہ ہر مزدور، ہر کسان، ہر غریب بچے تک مفت پہنچتا ہے۔
وہ سماج جہاں انسان کی قدر اس کے پیسے سے نہیں بلکہ اس کی محنت اور انسانیت سے ہو وہی حقیقی آزادی ہے۔

یاد رکھو:
جہالت میں رکھا گیا انسان کبھی آزاد نہیں ہو سکتا۔
اور جو نظام انسان کو علم سے محروم رکھے، وہ انسانیت کا دشمن ہے۔

ان ق ل ا ب صرف بندوق سے نہیں آتا، شعور سے آتا ہے۔
کتاب اٹھاؤ، سوال کرو، منظم ہو جاؤ، کیونکہ سرمایہ دار تمہاری خاموشی سے طاقتور ہے، اور تمہارے شعور سے خوفزدہ۔

Rawalakot today protest

01/06/2026

Kotli
Health workers under the banner of Health Employees Federation (HEF) continue their strike action. 15000 health workers in AJK hold protest rallies for the implementation of their demands!

30/05/2026

Apathy or Consequence? Lenin on Politics

Can ordinary people safely ignore politics and focus only on private life…
or does political power inevitably shape your freedom, work, survival, rights, and future whether you participate or not?

Vladimir Lenin believed political systems fundamentally shape every aspect of society, from labor and economics to law, education, war, and individual freedom. This perspective argues that political disengagement does not create neutrality; it simply leaves decisions in the hands of others who will still exercise power over daily life.

The quote reflects a broader political reality:
laws, taxes, wages, surveillance, housing, healthcare, censorship, policing, and war continue operating regardless of whether citizens choose to pay attention to them.

Lenin’s warning feels increasingly relevant in societies where many people view politics as exhausting theater best avoided entirely.

Because politics has an extraordinary ability to reach directly into human life even when ignored:
it determines what you can say, what you can afford, what opportunities exist, what rights survive, what information you receive, and occasionally whether your country sends you to war.

And while many citizens retreat from politics hoping to preserve peace of mind, power rarely returns the favor by politely retreating from their lives in exchange.

When citizens abandon political engagement out of exhaustion or cynicism…
who quietly gains greater control over society in their absence?

29/05/2026

کسی بھی ادارے، فیکٹری، اسپتال یا کمپنی میں مختلف عہدے ہوتے ہیں،اأأا مگر اکثر سب سے زیادہ جسمانی اور عملی محنت ورکر کرتا ہے جبکہ سب سے کم تنخواہ بھی اسی کو ملتی ہے۔ دوسری طرف منیجر، ڈائریکٹر، بوس اور سربراہ کو زیادہ اختیار اور زیادہ آمدنی حاصل ہوتیم ہے۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ورکر اپنی بنیادی ضروریات پوری نہ کر سکے جبکہ اوپر کے عہدوں کی تنخواہیں کئی گنا زیادہ ہوں۔ یہی غیر مساوی تقسیم استحصال اور طبقاتی فرق کو جنم دیتی ہے۔

اس کی بڑی وجوہات کمزور لیبر قوانین، سرمایہ کا چند ہاتھوں میں ہونا، یونینز کی کمی اور منافع کو انسان پر ترجیح دینا ہیں۔ اس کا حل منصفانہ تنخواہیں، کم از کم اجرت کا حقیقی نفاذ، منافع میں ورکرز کا حصہ، مضبوط یونینز اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی ادارے کی اصل بنیاد ورکرز ہوتے ہیں، اس لیے محنت، عزت اور وسائل کی تقسیم میں انصاف ضروری ہے۔














تمام اہلِ ایمان کو عیدِ الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔اس بابرکت موقع پر ہم سب کو صرف جانوروں کی قربانی ہی نہیں بلکہ اپنی ا...
27/05/2026

تمام اہلِ ایمان کو عیدِ الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔

اس بابرکت موقع پر ہم سب کو صرف جانوروں کی قربانی ہی نہیں بلکہ اپنی انا، ضد اور نفرتوں کو بھی قربان کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انسانیت، محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں، خاص طور پر محنت کش اور ہیلتھ ملازمین کے حقوق اور مسائل کو سمجھیں۔ اگر واقعی قربانی دینی ہے تو اپنی انا کو قربان کریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اور ملازمین و محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑے ہوں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام ہیلتھ ورکرز، مزدوروں اور ملازمین کو صحت، کامیابی، عزت اور آسانیاں عطا فرمائے، اور ہمیں باہمی اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد کی توفیق دے۔
عید ہمیں یہی پیغام دیتی ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔
اتحاد • بھائی چارہ • مشترکہ جدوجہد ✊
منجانب:
پرائیویٹ ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد جموں کشمیر، ضلع کوٹلی

26/05/2026

مورخہ 25 مئی 2026 کو ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومتِ وقت کو متنبہ کیا کہ ہیلتھ ملازمین کے جائز اور طویل عرصے سے التواء کا شکار مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔احتجاج میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام نکات بنیادی اور جائز حقوق پر مشتمل ہیں، جن میں کم از کم اجرت کا نفاذ،ہیلتھ الاؤنس،سرماۓ کی منصفانہ تقسیم، اداروں میں سٹاف کی کمی کو فورا پورا کیا جائے ،ضروری مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،ٹریننگ پالیسی کی منظوری، ہیلتھ ایمپلائز کے لیے مستقل پالیسی کا قیام، ملازمین کی مستقلی، سروس اسٹرکچر اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔شہر میں کھلے عام کچرے کو جلایا جا رہا ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اس کا فورا بندوبست کیا جائے اور عوام کی صحت سے کیا جانے والا کھلواڑ بند کیا جائے ۔

ہیلتھ ملازمین نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو عید کے دن بھی احتجاج جاری رکھا جائے گا اور احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 4 جون سے پورے آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ مختلف اداروں اور دفاتر کی بندش بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Private Health Employees Kotli ,PHE Deputy Commissioner Kotli Ajk Directorate General Health Services HEO District Kotli Azad kashmir World Health Organization (WHO) Allied Health Organization Pakistan. District Headquarter Hospital DHQ-Kotli AJK ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی

🚨 کوٹلی شہر ماحولیاتی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے! 🚨کوٹلی شہر کے مختلف علاقوں شہید چوک، نکیال کراس، بلیاہ محلہ، ہوائی جہازگر...
24/05/2026

🚨 کوٹلی شہر ماحولیاتی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے! 🚨

کوٹلی شہر کے مختلف علاقوں شہید چوک، نکیال کراس، بلیاہ محلہ، ہوائی جہازگراؤنڈ، ہستال گلی، کچہری، جیل روڈ،منڈی،تھلیر کالونی اور ہائی وے میں جگہ جگہ کچرے کو آگ لگائی جا رہی ہے، جس سے زہریلا دھواں پورے ماحول کو آلودہ کر رہا ہے۔

یہ دھواں نہ صرف سانس، پھیپھڑوں اور جلد کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی گرمی، درجہ حرارت میں اضافے اور موسمی تبدیلیوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دوسری جانب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں، جو ماحول اور انسانی زندگی دونوں کے لیے خطرناک ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ محکمہ ماحولیات، محکمہ جنگلات اور میونسپل کارپوریشن کوٹلی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہر میں اسپتالوں اور نجی طبی مراکز کا خطرناک طبی فضلہ بھی عام کچرے کے ساتھ پھینکا جا رہا ہے، جس میں استعمال شدہ سرنجیں، خون آلود پٹیاں اور دیگر مضر مواد شامل ہیں۔ یہ انسانی جانوں کے ساتھ کھلا کھیل ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
✔️ کچرا جلانے پر فوری پابندی لگائی جائے
✔️ شہر میں جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے
✔️ طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے
✔️ جنگلات میں آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
✔️ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر فعال کیا جائے

اگر اب بھی خاموشی اختیار کی گئی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی







Deputy Commissioner Kotli Ajk Private Health Employees Kotli ,PHE Directorate General Health Services DGPR AJK Digital کوٹلی کی آواز kotli ki awaz World Health Organization (WHO)

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Private Health Employees Kotli ,PHE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share