Learn homeopathy With Dr.Sabir Hussain.

Learn homeopathy With Dr.Sabir Hussain. Homeopathic Dr. Sabir Hussain
Shahr Mahra, Muzaffargarh
Online Consultation Available
WhatsApp +92 311 3710676
آن لائن مشورہ کیلئے فیس کے ساتھ وٹس ایپ کریں)

Contact us on WhatsApp for online treatment and ordering medicines۔
whatsapp numbr 03113710676

25/08/2026

گیس، اپھارہ، بدہضمی یا تیزابیت؟
ہومیوپیتھی میں مختلف علامات کے مطابق مختلف ادویات زیرِ غور آ سکتی ہیں، مثلاً نکس وومیکا، لائیکوپوڈیم، کاربو ویج اور دیگر۔ درست دوا کا انتخاب مریض کی مکمل علامات اور کیفیت دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ خود سے دوا استعمال کرنے کے بجائے مستند معالج سے مشورہ کریں۔

سوریاسس (Psoriasis) صرف جلد کی بیماری نہیں!چنبل یا Psoriasis ایک دائمی مدافعتی بیماری ہے جس میں جلد پر سرخ، خشک، موٹے او...
25/08/2026

سوریاسس (Psoriasis)
صرف جلد کی بیماری نہیں!
چنبل یا Psoriasis ایک دائمی مدافعتی بیماری ہے جس میں جلد پر سرخ، خشک، موٹے اور چاندی جیسے چھلکوں والے دھبے بن سکتے ہیں۔ بعض مریضوں میں خارش، جلن، ناخنوں کی تبدیلی اور جوڑوں کا درد بھی ہو سکتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق.....
سوریاسس میں مدافعتی نظام، جینیاتی عوامل اور مختلف ماحولیاتی محرکات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ذہنی دباؤ، جلد کی چوٹ، بعض انفیکشنز، سرد و خشک موسم، تمباکو نوشی اور موٹاپا علامات کو بڑھا سکتے ہیں۔

⚠️ اہم بات.....
سوریاسس متعدی بیماری نہیں ہے، یعنی یہ ایک شخص سے دوسرے شخص کو نہیں لگتی۔
ہومیوپیتھک نقطۂ نظر میں مریض کی مجموعی علامات، جلد کی کیفیت، خارش و جلن، موسم سے تعلق اور دیگر انفرادی علامات کو سامنے رکھ کر دوا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
Materia Medica میں Arsenicum Album، Graphites، Sulphur اور Kali Arsenicosum جیسی ادویات کا ذکر ملتا ہے۔

بعض ہومیوپیتھک طریقۂ علاج میں...
Berberis Aquifolium Q،
Hydrocotyle Q،
Calendula Q اور Echinacea Q
کا بھی ذکر کیا جاتا ہے، لیکن مدر ٹنکچر یا کسی بھی دوا کا استعمال مناسب تشخیص اور مستند معالج کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔

❤️ روزمرہ احتیاط...
جلد کو باقاعدگی سے Moisturize کریں.

خارش اور جلد کو زخمی کرنے سے بچیں.

ذہنی دباؤ کم کرنے کی کوشش کریں.

سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں.

صحت مند وزن برقرار رکھیں.

اگر جوڑوں میں درد، سوجن یا اکڑاؤ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں.

یاد رکھیں....
Psoriasis
کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ یہ قابلِ کنٹرول بیماری ہے اور مناسب طبی تشخیص و علاج سے علامات کو بہتر طور پر Manage کیا جا سکتا ہے۔

یہ پوسٹ صرف تعلیمی و معلوماتی مقصد کے لیے ہے۔
کسی جاری طبی علاج یا prescribed medicine کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر بند نہ کریں۔

  🦵اکثر رات کو سوتے وقت اچانک ہماری پنڈلیوں میں درد کے ساتھ شدید کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ کھچاؤ اتنا شدید ہوتا ہے کہ مر...
25/08/2026

🦵
اکثر رات کو سوتے وقت اچانک ہماری پنڈلیوں میں درد کے ساتھ شدید کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ کھچاؤ اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض گہری نیند سے چونک کر اٹھ جاتا ہے بلکہ چیخنے اور بیڈ سے چھلانگ لگا کر کھڑا ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ یہ کیفیت چند سیکنڈ سے لے کر 10 منٹ تک جاری رہ سکتی ہے۔
یہ مسئلہ بوڑھے افراد میں زیادہ عام ہے لیکن نوجوان مرد، عورتیں اور بچے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

وجوہات ⚠️
Nerves کی abnormal activities رات کے وقت
بہت زیادہ hard work یا excessive exercise
Blood supply رک جانا muscles میں
عمر رسیدہ افراد میں Tendons میں سکڑاؤ
حمل کے دوران بچے کی نشوونما اور وزن بڑھنے سے ٹانگوں پر دباؤ
جگر یا گردوں کی خرابی جس سے toxins جسم سے خارج نہ ہوں
گردے فیل ہونے والے مریضوں میں
پانی کی کمی (Dehydration) سے electrolyte imbalance

ہومیوپیتھک علاج .....
ہومیوپیتھی میں cramps کے علاج کیلئے بہترین ادویات موجود ہیں، ان کے فزیکل میکنیزم سمیت درج ذیل ہیں:

1. Cuperm Ars.
استعمال....
گردے فیل ہونے والے مریضوں میں رات کو پنڈلیوں میں کڑل یا اینٹھن۔
یہ دوا nerve impulses کو calm کر کے muscles کے غیر ضروری contractions کو روکتی ہے، خاص طور پر renal toxins سے متاثر مریضوں میں۔

2. Cuperm Met.
استعمال....
سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا، ہاتھوں اور پاؤں کی اینٹھن میں بھی مؤثر۔
فزیکل میکنیزم: Muscle fibers میں calcium اور potassium ion balance بحال کر کے cramps کو کم کرتی ہے۔

3. Colocynth.
استعمال....
ٹانگوں کی اینٹھن جو دبانے اور گرمائش سے سکون پائے۔
یہ دوا spinal nerves پر اثر کر کے pain signals کو suppress کرتی ہے اور heat conduction بڑھا کر muscles کو relax کرتی ہے۔

4. Mag. Phos.
استعمال....
بائیوکیمک میں سب سے زیادہ فائدہ دینے والی دوا۔
Magnesium کی کمی کو پورا کر کے nerve-muscle junction پر relaxation induce کرتی ہے۔

5. Eupion.
استعمال....
بوڑھے لوگوں میں رات کو ہونے والی اینٹھن کیلئے بہترین۔
یہ دوا age-related degenerative changes میں muscles کے elasticity کو restore کرتی ہے۔

گھریلو نسخہ 🍌
روزانہ تین سے چار کیلے کھائیں (Potassium muscles کیلئے بہترین ہے)

صبح اور رات تانبے کے برتن میں پانی پئیں l
یہ muscles اور nerves
کیلئے مفید ہے۔

HomeoDoctor Sabir Hussain
مزید معلومات اور آنلائن ٹریٹمنٹ کیلئے رابطہ کریں.
وٹس ایپ نمبر 03113710676

  ۔۔۔؟اگر آپ کو اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے یا سیڑھیاں چڑھتے وقت گھٹنوں میں درد، اکڑن یا سوجن محسوس ہوتی ہے تو یہ تحریر آپ ...
24/08/2026

۔۔۔؟
اگر آپ کو اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے یا سیڑھیاں چڑھتے وقت گھٹنوں میں درد، اکڑن یا سوجن محسوس ہوتی ہے تو یہ تحریر آپ کے لیے مکمل رہنما ثابت ہو سکتی ہے۔

🦵 گھٹنوں کے درد کی عام وجوہات...

1. عمر بڑھنا
جوڑوں کی چکنائی گھس جاتی ہے اور ہڈیوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

2. چوٹ یا زخم
گرنا، موچ آنا یا کھیلوں کی چوٹ۔

3. زیادہ وزن
جسمانی وزن گھٹنوں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔

4. آرتھرائٹس
اوسٹیو آرتھرائٹس اور ریمیٹائڈ آرتھرائٹس جوڑوں کو متاثر کرتی ہیں۔

5. ہڈیوں کی کمزوری
کیلشیم یا وٹامن ڈی کی کمی۔

6. کمزور پٹھے
ران اور پنڈلی کے پٹھے گھٹنے کو سہارا نہیں دے پاتے۔

💊 ہومیوپیتھک دوائیں...

عام طور پر انہیں 30 پوٹینسی میں استعمال کیا جاتا ہے، لیکن مریض کی علامات کے مطابق طاقت مختلف ہو سکتی ہے۔

1. Rhus Toxicodendron 30

میٹیریا میڈیکا (Boericke/Kent)

جوڑوں میں اکڑن اور درد جو آرام کے بعد بڑھتا ہے اور حرکت کرنے سے کم ہوتا ہے۔
سردی، نمی اور بارش کے موسم میں تکلیف بڑھنا۔
صبح اٹھتے وقت گھٹنے سخت محسوس ہونا۔

2. Bryonia Alba 30

ذرا سی حرکت یا چھونے سے درد بڑھ جائے۔
مریض بالکل ساکت رہنا چاہتا ہے اور دباؤ سے آرام محسوس کرتا ہے۔
جوڑ خشک، گرم اور سوجے ہوئے محسوس ہوں۔

3. Arnica Montana 30

گرنے، چوٹ لگنے، ضرب یا موچ کے بعد کا درد۔
گھٹنے میں نیلاہٹ، سوجن اور چھونے پر شدید حساسیت۔
مریض کو لگتا ہے کہ بستر بھی سخت ہے۔

4. Ruta Graveolens 30

گھٹنے کی ہڈیوں، لگامنٹس اور پٹھوں کی چوٹ۔
سیڑھیاں چڑھنے یا زیادہ چلنے سے درد بڑھنا۔
جوڑوں میں کھنچاؤ اور کمزوری کا احساس۔

5. Ledum Palustre 30

گھٹنے چھونے پر ٹھنڈے لگیں۔
گرمی سے درد بڑھے اور ٹھنڈی پٹیوں سے آرام آئے۔
جوڑوں میں سوجن اور چوٹ کے بعد کا درد۔

🧂 بائیو کیمک نمک...

یہ نمک جسم میں معدنی توازن بحال کرکے جوڑوں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتے ہیں۔

1. Calcarea Phosphorica 6X

ہڈیوں کی کمزوری، جوڑوں کا درد، بڑھتی عمر یا کمزور جسم والے افراد کے لیے مفید۔

2. Calcarea Fluorica 6X

گھٹنوں میں کڑکڑاہٹ، ہڈیوں کے ابھار، دائمی گٹھیا اور جوڑوں کا سخت ہونا۔

3. Natrum Phosphoricum 6X

جوڑوں کی سوزش، یورک ایسڈ بڑھنے کی وجہ سے ہونے والا گٹھیا، تیزابیت والے افراد کے لیے بہترین۔

مفید مدر ٹنکچرز....

انہیں عام طور پر پانی میں ملا کر دن میں 2 سے 3 بار استعمال کیا جاتا ہے۔

مدر ٹنکچر اہم علامات
Rhus Toxicodendron Q
آرام کے بعد اکڑن، سردی میں درد، حرکت سے آرام.

Bryonia Alba Q
حرکت سے درد بڑھنا، دباؤ سے سکون.

Arnica Montana Q
چوٹ، موچ، ضرب کے بعد کا درد.

Ruta Graveolens Q
لگامنٹ اور پٹھوں کی چوٹ.

Ledum Palustre Q
گھٹنے ٹھنڈے، گرمی سے تکلیف.

Symphytum Q
ہڈیوں اور جوڑوں کی چوٹ کے بعد کا درد.

📌 استعمال کا طریقہ....
مدر ٹنکچر کی 10 سے 15 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر صبح و شام استعمال کریں۔ بیرونی مالش کے لیے مدر ٹنکچر کو ناریل یا زیتون کے تیل میں ملا کر لگائیں، خالص نہ لگائیں۔

⚠️ اہم ہدایات....

کسی بھی دوا کو خود سے استعمال نہ کریں، خاص طور پر پوٹینسی کا انتخاب اور خوراک کسی مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرکے کریں۔

اگر درد شدید ہو، بخار ہو، سوجن بہت زیادہ ہو یا چوٹ لگی ہو تو پہلے کسی جنرل فزیشن یا آرتھوپیڈک ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

حاملہ خواتین، بچے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں۔

📲 مشورہ اور علاج....

ہومیوپیتھک ڈاکٹر صابر حسین
WhatsApp: 03113710676

📢 یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاید کسی کے کام آ جائے!

🌿 سٹافی سیگیریا 30/200  اہم علامات اور عمومی تعارفسٹافی سیگیریا کو ہومیوپیتھی میں بعض مخصوص ذہنی، جذباتی اور جسمانی علام...
24/08/2026

🌿 سٹافی سیگیریا 30/200
اہم علامات اور عمومی تعارف

سٹافی سیگیریا کو ہومیوپیتھی میں بعض مخصوص ذہنی، جذباتی اور جسمانی علامات کے ساتھ زیرِ غور لایا جاتا ہے۔ اس پوسٹر میں اس کی نمایاں علامات کو آسان اور تصویری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
📌 دوا کا انتخاب ہمیشہ مکمل علامات اور مستند طبی مشورے کے مطابق کریں۔

24/08/2026

چکر آنے یا سر گھومنے کی تکلیف سے نجات حاصل کریں! 🌀
​روزمرہ کی زندگی میں چکر آنا یا ورٹیگو کا مسئلہ انسان کو نڈھال کر دیتا ہے۔ اس ویڈیو میں نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر عثمان غنی صاحب چکر آنے کی وجوہات اور اس کے مکمل علاج کے لیے انتہائی مؤثر ہومیوپیتھک ادویات بتا رہے ہیں۔ 🩺✨
​ویڈیو کو پورا دیکھیں اور اس مفید معلومات کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ 👇




24/08/2026

🧠 ایک علامت، ایک دوا
دماغ کی علامات

ذہنی کیفیت، توجہ، خوف، گفتگو اور دیگر علامات کو سمجھنے کے لیے ہومیوپیتھک میٹیریا میڈیکا میں مختلف ادویات کی علامات بیان کی گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں چند اہم علامات کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔

فیس بک پر پیچھلے چند ماہ سے ایلوپیتھک ڈاکٹرز نے ہومیوپیتھک اور دیسی یونانی طریقہ علاج اور انکی پریکٹس کرنے والے ہومیوپیت...
24/08/2026

فیس بک پر پیچھلے چند ماہ سے ایلوپیتھک ڈاکٹرز نے ہومیوپیتھک اور دیسی یونانی طریقہ علاج اور انکی پریکٹس کرنے والے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور حکیموں کے خلاف ایک محاذ کھڑا کیا ہوا ہے۔ یہ ایلوپیتھک ڈاکٹرز حکیموں اور ہومیو ڈاکٹرز کو عطائی Quack بھی قرار دے رہے ہیں۔ اور ان دونوں طریقہ علاج کو ٹوٹکے قرار دیکر عوام کو ان دونوں طریقہ علاج سے متنفر کر کے اپنے ایلوپیتھک طریقہ علاج کی طرف راغب کر رہے ہیں۔۔۔۔

ہمیں نہ ہومیوپیتھک یا حکمت کو PROTECT کرنے میں دلچسپی ہے۔ اور نہ ہم ایلوپیتھک کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم تو ایلوپیتھک ڈاکٹر کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ جو مرضی ان دونوں طریقہ علاج کے بارے رائے دیں، یا اپنے طریقہ علاج کی ترقی و ترویج Promotion کریں۔۔۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض۔ ہیں۔ جو مرضی بولیں اور جو مرضی کہیں۔۔۔۔ ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔

لیکن ہم ایک ریسرچ ورکر ہیں۔ ہمارا اب 40 سالہ مختلف 30 کے قریب طریقہ علاج کو پڑھنے، سمجھنے اور پڑھانے کا تجربہ ہے۔ ہم تینوں طریقہ علاج کے طالب علموں کو پڑھاتے ہیں۔۔۔۔

ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایلوپیتھک ڈاکٹرز عام سادہ لوح عوام کو ہومیوپیتھی اور یونانی دیسی طریقہ علاج کے خلاف بول کر، ان کو متنفر کرکے اپنے ایلوپیتھک طریقہ علاج کو اپنانے کی ترغیب تو دے رہے ہیں۔ ضرور دیں۔

لیکن ایلوپیتھک ڈاکٹرزعوام کو صرف نالج یا علم کیلئے کسی بیماری کا ایلوپیتھک طریقہ علاج کا طریقہ ضرور بتائیں کہ آپ کس طرح ایلوپیتھک ادویات سے ان بیماریوں کا علاج کرتے ہیں؟ اور کس طرح فیسیں وصول کر کے اور مختلف ٹیسٹ کروا کروا کے مریض کی مت مار دیتے ہیں، اور آخر میں مریض کا سب کچھ نچوڑ کر، کس طرح مریض کو مختلف بیماریوں کا مجموعہ بنا کر لاعلاج قرار دیکر پھر چھوڑ بھی دیتے ہیں۔۔۔

آئیں ایک بیماری شوگر یعنی Diabetes کی مثال لیکر اس سے بات شروع کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔ ایلوپیتھک ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کا علاج ایلوپیتھک ادویات سے کیسے کرتے ہیں۔۔۔۔؟

شوگر Diabetes کا ایلوپیتھی میں کوئی علاج نہیں۔ لیکن جب مریض ان کی ویڈیوز دیکھ کر اور انکے سبز باغ دیکھانے پر ان کے کلینک تک پہنچتا ہے تو ایلوپیتھک ڈاکٹرز عمومآ سب سے پہلے میٹفارمن (Metformin) دوا تجویز کرتے ہیں۔۔۔۔

جب شوگر کے مریضوں کو میٹفارمن (Metformin) دی جاتی ہے، تو اکثر انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ اس ایک دوا کے اثرات جسم کے اندر کتنی گہرائی تک جاتے ہیں اور مریض میں کتنے زیادہ مضر اثرات Side Effects پیدا ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا مرحلہ۔ بنیادی دوا: میٹفارمن (Metformin)
مقصد: یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں جگر کے اندر اضافی گلوکوز (شوگر) بننے کے عمل کو روکتی ہے اور خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔
اسی مرحلے میں میٹفارمن کے اپنے سائیڈ ایفیکٹس (The Initial Side Effects) ۔۔۔۔ جب مریض میٹفارمن کھانا شروع کرتا ہے، تو جسم میں یہ دو بڑے مسائل پیدا کرتی ہے:

معدے اور انتڑیوں کی الٹ پلٹ: شدید متلی، الٹی ہونا اور مروڑ کے ساتھ بار بار پتلے دست (Diarrhea) لگنا۔
وٹامن کی کمی: لمبے عرصے تک استعمال سے یہ انتڑیوں میں وٹامن B12 کو جذب ہونے سے روکتی ہے، جس سے پٹھوں اور اعصاب میں شدید کمزوری (Neuropathy) شروع ہو جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا مرحلہ: اب ایلوپیتھک ڈاکٹر میٹا فارمن کے سائیڈ ایفیکٹس کو دور کرنے کیلئے پھر ڈاکٹری فیس لیتے ہیں، ٹیسٹ کرواتے ہیں اور مزید معاون دوائیں (The Supporting Medicines) مریض کو تجویز کرتے ہیں:

دست اور مروڑ روکنے کے لیے: لوپیرامائیڈ (Loperamide) گولی۔
متلی اور الٹی روکنے کے لیے: اونڈانسیٹرون (Ondansetron) گولی۔
وٹامن B12 کی کمی پوری کرنے کے لیے: میکوبالامین (Mecobalamin / Vitamin B12) سپلیمنٹس۔

یاد رہے ابھی شوگر Cure نہیں ہوئی، صرف ہلکی سی کنٹرول ہوئی ہے۔ مگر میٹا فارمن دوا کے مضر اثرات مریض میں پیدا ہو چکے ہیں، جس کیلئے سپورٹنگ یا معاون تین ادویات میں کچھ ادویات تجویز کی جاتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسرا مرحلہ: اب معاون 3 ادویات جب مریض کھاتا ہے تو ان معاون ادویات کے اپنے بھی مضر اثرات ہوتے ہیں، جسے (Side Effects of Supporting Medicines) بھی کہا جاتا ہے۔۔۔۔

یہ سائیڈ ایفیکٹس جسم میں نئے مسائل کھڑے کر دیتے ہیں جن کیلئے مزید مندرجہ زیل ادویات میں سے کچھ نئی ادویات ایلوپیتھک ڈاکٹرز شوگر کے مریض کو تجویز کرتے ہیں۔ اپنی فیس لیتے ہیں۔ مگر اس مرحلے پر بھی شوگر Cure نہیں ہوتی۔ بس تھوڑی سی Manage یا کنٹرول ہو جاتی ہے۔ ساتھ ایلوپیتھک ڈاکٹرز یہ لمبا چوڑھا Diet Plan بھی دیتے ہیں۔ جس کے ذریعے زیادہ تر کیسسز میں ویسے ہی شوگر بغیر دوا بھی کنٹرول ہو جاتی ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ ان سپورٹنگ ادویات کے سائیڈ ایفکٹس کون کون سے ہیں؟
لوپیرامائیڈ Loperamide اور Ondansetron کا سائیڈ ایفیکٹ: یہ دونوں ادویات انتڑیوں کی حرکت کو اتنا سست کر دیتی ہیں کہ مریض کو شدید ترین قبض (Severe Constipation) ہو جاتی ہے اور معدے جام ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ اونڈانسیٹرون سے سر میں شدید درد بھی شروع ہو سکتا ہے۔
میکوبالامن Mecobalamin کا سائیڈ ایفیکٹ: کچھ مریضوں کے جسم پر عارضی طور پر الرجی، خارش یا سرخ دانے (Acne) نکل آتے ہیں۔

اب ان عارضی ادویات میکوبالامن اور لوپیرامائیڈ کے سائیڈ ایفیکٹس کا علاج شروع ہو جاتا ہے۔ جبکہ شوگر کی بیماری اپنی جگہ موجود ہے۔۔۔۔ وہ Cure نہیں ہوئی، صرف تھوڑی سی کنٹرولڈ ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
چوتھا مرحلہ: یہاں اب ایلوپیتھک ڈاکٹرز مریض کی تکالیف جو انہوں نے خود اپنی ادویات دے دے کر پیدا کہ ہوتیں ہیں۔ اب ان پر مزید اور دیگر ایلوپیتھک ادویات تجویز کرتے ہیں۔۔۔۔

معاون ادویات سے ہونے والی شدید قبض کا حل: ڈاکٹر انتڑیوں کو دوبارہ متحرک کرنے اور پاخانہ نرم کرنے کے لیے لیکٹولوز سیرپ (Lactulose Syrup) یا بیساکوڈل (Bisacodyl) گولی دیتے ہیں۔
اونڈینسٹرون Ondansetron سے ہونے والے سر درد کا حل: اس کے لیے ہلکی اور جگر پر محفوظ رہنے والی درد کش گولی پراسٹامول (Paracetamol) دی جاتی ہے۔
میکوبالامن Mecobalamin سے ہونے والی جلد کی الرجی/دانوں کا حل: جلد کی خارش اور دانوں کو دبانے کے لیے اینٹی الرجی گولی لوپراٹادین (Loratadine) یا سٹریزین (Cetirizine) تجویز کی جاتیں ہیں۔۔۔۔۔

ان الرجی میڈیسن کے اپنے بہت سارے سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔ جس سے مریض ہر وقت غنودگی میں رہتا ہے۔ بھوک مر جاتی ہے۔ بستر پر پڑا رہنے سے جسم کم حرکت کرتا ہے اور یوں شوگر لیول ایک دفعہ پھر بڑھ جاتا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچواں اور آخری مرحلہ: جس کے بعد مریض دوبارہ ایلوپیتھک ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے، جو اس مریض سے دوبارہ ڈاکٹری فیس چارج کرتا ہے، اور اب وہ پہلی شوگر کی دوا دینے کے بجائے انسولین لگوانے کا مشورہ دے دیتا ہے۔۔۔۔

مریض بے چارہ اب انسولین لگوانا شروع کرتا ہے۔ مگر اس وقت تک اس کی پرانی بیماری بڑھ گئی ہوتی ہے، اور بعض کیسسز مین گینگرین فٹ اور دیگر Complications پیدا ہوگئی ہوتی ہیں۔ ایلوپیتھک ڈاکٹر اس کیس کو سرجن کو ریفر کر دیتا ہے۔ یوں مریض اپنے پیر سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔۔۔۔ اور آخر کار لاعلاج ہو کر اللہ اللہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہے جی ایلوپیتھک میں شوگر کے علاج کا طریقہ کار۔۔۔۔۔ ہمیں اس طریقہ علاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ ظاہر ہے، ایلوپیتھک ڈاکٹرز مریض کی بہتری ہی کرتے ہوںگے۔۔۔
اگر ایلوپیتھک ڈاکٹرز مریضوں کو ہومیوپیتھک اور دیسی یونانی طریقہ علاج کے خلاف متنفر کر کے اپنے طریقہ علاج سے شوگر یا Diabetes کا علاج کرنا چاہتے ہیں تو ہم عوام کو کہتے ہیں جا کر اپنے پیر کٹوا لیں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔۔۔۔۔ 🥹
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ۔ مریض ہرگز ہرگز کوئی بھی دوا اپنے طور استعمال نہ کریں۔ اور اپنے علاج کیلئے اپنے کسی مستند قابل اور تجربہ کار کسی بھی معالج سے رجوع کریں۔ یہ میڈیکل فورم ہے۔ یہاں ڈاکٹرز میں میڈیکل Point of view کے حساب سے علمی ڈسکشن ہو رہی ہے۔۔۔۔
۔
خلاصہ تحریر۔ اصل بحث یہی ہے۔ ہمیں نہ ہومیوپیتھی کو بلاوجہ مقدس ثابت کرنا ہے اور نہ ایلوپیتھی کو بلاوجہ برا ثابت کرنا ہے۔ اگر ایلوپیتھک نظام کے حامی ہومیوپیتھک اور یونانی طریقہ علاج پر سوال اٹھاتے ہیں تو انہیں پورا حق ہے کہ وہ سائنسی بنیادوں پر ایلوپیتھک والوں پر سوال اٹھائیں۔ آپ عوام کو بتائیں۔

ذیابیطس کا management کیسے کیا جاتا ہے؟
ادویات کے فوائد اور risks کیا ہیں؟
کون سی دوا کس مریض کے لیے مناسب ہے؟
کب دوا تبدیل کی جاتی ہے؟
کب insulin کی ضرورت پڑتی ہے؟
اور diabetic foot، neuropathy، kidney disease، heart disease اور دوسری complications سے بچاؤ کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں؟

ہماری بحث کا مقصد کسی ایک طریقہ علاج کو بدنام کرنا نہیں بلکہ مریض کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ کیونکہ مریض کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آپ ایلوپیتھک والوں سے صرف یہ نہ سنے کہ: "یہ طریقہ علاج غلط ہے اور ہمارا طریقہ علاج بہترین ہے۔"۔ بلکہ اسے یہ بھی بتایا جائے: "ہمارے ایلوپیتھک علاج کے یہ فوائد ہیں، یہ حدود ہیں، ممکنہ نقصانات یہ ہیں، اور طویل مدت میں آپ کو کن چیزوں سے محتاط رہنا ہوگا۔"۔ ایویں منہ اُٹھا کر ہومیوپیتھی اور طب کو بدنام نہ کریں۔

🌟   مکمل رہنمائی برائے ہومیوپیتھک طالب علم و جونیئر ڈاکٹرز     🧠 موضوع کا تعارفمردانہ بانجھ پن (Male Infertility) کی سو ...
24/08/2026

🌟
مکمل رہنمائی برائے ہومیوپیتھک طالب علم و جونیئر ڈاکٹرز

🧠 موضوع کا تعارف
مردانہ بانجھ پن (Male Infertility) کی سو سے زائد وجوہات ہوتی ہیں، ان میں سے دو وجوہات کا تعلق براہِ راست مردانہ طاقت سے ہے:

1. Erectile Dysfunction (ED)
عضو تناسل میں سختی (Er****on) کا نہ ہونا یا برقرار نہ رہنا

2. Low Libido (کم جنسی خواہش)
نفسانی رغبت کا ختم یا کم ہوجانا

ہومیوپیتھک طلباء اور جونیئر ڈاکٹرز اکثر ان دونوں میں فرق سمجھے بغیر علاج کرتے ہیں، نتیجتاً کیس ناکامی کا شکار ہوتا ہے۔

💡 ED اور Libido میں بنیادی فرق

1️⃣ Erectile Dysfunction (ED)
اس میں Er****on یا تو ہوتی نہیں، یا جلد ختم ہوجاتی ہے۔
زیادہ تر وجوہات:
پیدائشی نقص
کسی حادثے یا چوٹ کی وجہ سے
عمر رسیدگی (خصوصاً 50 سال کے بعد)

2️⃣ Low Libido (کم جنسی خواہش)
اس میں مرد پہلے مکمل صحت مند ہوتا ہے، حتیٰ کہ بچے بھی ہوتے ہیں،
لیکن:
ذہنی دباؤ
دفتری مسائل
کاروباری نقصان
ازدواجی تناؤ
کی وجہ سے جنسی خواہش ختم یا کم ہوجاتی ہے۔

🧪 Erectile Dysfunction (ED) کے ہومیوپیتھک علاج

🔹 1. Baryta Carb
یہ دوا اعصابی کمزوری اور دورانِ خون کی کمی کو بہتر بناتی ہے، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد میں عضو تناسل میں خون کی روانی کو بڑھاتی ہے۔

🔹 2. Calcarea Carb
جسم میں کیلشیم میٹابولزم کو ریگولیٹ کرکے اعصاب و پٹھوں کو تقویت دیتی ہے، ہارمونی نظام کو متوازن کرتی ہے۔

🔹 3. Selenium
اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے ذریعے سپرم کی کوالٹی اور عضو تناسل کے ٹشوز کو بحال کرتی ہے، جلد انزال (Premature Ej*******on) میں بھی معاون۔

اگر Testosterone کم ہو
Avocado (Persea americana)
اینڈوکرائن سسٹم پر اثر ڈال کر ہارمونی توازن بحال کرتا ہے، ٹیسٹوسٹیرون میں قدرتی اضافہ کرتا ہے۔

Formica Rufa Q یا 3x
جنسی غدود کی فعالی کو بڑھاتا ہے اور اعصاب کی کمزوری دور کرتا ہے۔

Terebinthina 3x
اگر گردوں کی بیماری نمایاں ہو تو: گردوں کے فعل کو بہتر بناتی ہے، خون صاف کرتی ہے اور جنسی کمزوری کی وجہ دور کرتی ہے۔

❤️ Low Libido (کم جنسی خواہش) کے ہومیوپیتھک علاج

🔹 1. Agnus Castus 200 / 1M
ذہنی و نفسیاتی دباؤ کم کرتا ہے، پٹیوٹری گلینڈ اور جنسی غدود کے تعلق کو بہتر بناتا ہے۔

🔹 2. Lycopodium
جگر اور ہاضمہ بہتر کرکے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون اور ہارمونی بیلنس بحال کرتا ہے، اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔

🔹 3. Argentum Nitricum
اعصابی تناؤ کم کرتا ہے، پریشانی اور کارکردگی کے خوف کو دور کرتا ہے، جنسی تحریک میں اضافہ کرتا ہے۔

معاون ادویات

Avena Sativa
جسمانی و ذہنی توانائی بحال

Nuphar Luteum
جذباتی دباؤ کم

Damiana
جنسی توانائی میں فوری اضافہ

استعمال: 20 قطرے دن میں تین بار کھانے کے بعد

⚙️ اگر Low Libido کے ساتھ Testosterone بھی کم ہو

Sabal Serrulata
پروسٹیٹ گلینڈ کو فعال کرتا ہے، جنسی ہارمونز کو نارمل کرتا ہے۔

Selenium (Low Potency)
جنسی غدود کی کارکردگی بہتر کرتا ہے، اسپرم کوالٹی میں اضافہ۔

Acid Phos (Low Potency)
ذہنی تھکن اور اعصابی کمزوری دور کرتا ہے، جنسی خواہش بڑھاتا ہے۔

📌 اہم نکات (حاصلِ گفتگو)
مردانہ بانجھ پن کی سو سے زائد وجوہت ہیں،
لیکن اس تحریر میں صرف دو اہم وجوہات (ED اور Libido) پر فوکس کیا گیا ہے۔
دونوں کے علاج میں فرق سمجھنا سب سے اہم ہے۔
ہومیوپیتھک علاج علامات اور بنیادی وجوہات پر مبنی ہونا چاہیے۔

⚠️ اہم ہدایت
یہ ادویات خود سے استعمال نہ کریں، غلط دوا فائدے کے بجائے نقصان دے سکتی ہے۔
صرف کسی رجسٹرڈ، تجربہ کار، تعلیم یافتہ، معتبر ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

✍️ تحریر و تحقیق.
ڈاکٹر ماس گجرات، پاکستان

Address

Muzaffargarh
34200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn homeopathy With Dr.Sabir Hussain. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Learn homeopathy With Dr.Sabir Hussain.:

Shortcuts

Share