13/05/2026
زوبیا سکول میں کیک کی تیاری:
زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن میرپور میں زیر تعلیم و تربیت ذھنی پسماندگی کا شکار بچیوں کو زندگی گزارنے کے لیے چھوٹے چھوٹے ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ ان کا گھر اور معاشرے میں ایک مقام ہو اور وہ بھی کارآمد شہری بن سکیں۔ آج ان خصوصی بچیوں میں سے 2 بچیوں کو کیک بنانا سکھایا گیا۔ کیک بنانے کے بعد گھر میں آئے مہمانوں کو پیش کرنے کا سلیقہ بھی سکھایا گیا۔ امید ہے آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی۔