Disabled Welfare Association

Disabled Welfare Association "Empowering individuals with disabilities, promoting inclusivity, equality & accessibility. Raising awareness, providing resources & support.

Join us in creating a more inclusive society!"

گورنمنٹ آف پنجاب کی خدمت میں
01/06/2026

گورنمنٹ آف پنجاب کی خدمت میں

26/05/2026

The Honorable Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan
Islamabad

*Subject: Request to Increase Federal Employment Quota for Persons with Disabilities Affected by Terrorism to 8%*

*Respected Sir,*

With due respect, I submit that Pakistan has been a victim of terrorism for many years, with Khyber Pakhtunkhwa, the merged tribal districts and Baluchistan being the worst affected. During this period, a large number of highly educated youth, along with the general public, have become disabled. Many young people, including engineers, doctors, teachers, and other professionals, have lost their limbs in bomb blasts, su***de attacks, and security operations.

At the federal level, the current employment quota for persons with disabilities is only 3%, which is negligible compared to the actual number of individuals affected by terrorism. Although physically limited, these individuals are mentally fully capable and have the potential to contribute to national development. However, due to the low quota and weak implementation, these capable youth are facing unemployment and despair.

Therefore, I humbly request that:

1. *The quota for persons with disabilities in all federal, Khaiber Pakhtunkhwa, Baluchistan government jobs be increased from 2% to 8%*, so that youth affected by terrorism can earn a livelihood with dignity.
2. Highly educated persons with disabilities be given priority under this policy so that their skills are not wasted.
3. A monitoring mechanism be established in federal departments to ensure implementation of the quota, with mandatory reporting.

Respected Sir,
This favor to persons with disabilities will not only light up their homes but also allow the nation to benefit from their abilities in its development. This step will serve as practical relief and a message of state patronage for the people affected by terrorism.

I look forward to your immediate attention and positive action.

Muhammad Arif
President, Disabled Welfare Association Pakistan
Date: 26 May 2026

23/05/2026

محترمہ مریم نواز صاحب، وزیر اعلی پنجاب،

معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کے تحت جاری کی گئی قسط 10500 روپے کے بارے میں گزارش کرنا چاہتا ہوں۔ یہ قسط معذور افراد کے لیے کافی نہیں ہے اور ان کا گزر بسر بہت مشکل سے ہوتا ہے۔

میری درخواست ہے کہ اس قسط کو ہر ماہ بعد 10500 روپے معذور افراد کو جاری کیا جائے اور تین ماہ کے بعد اس قسط کو بڑھا کر 15 سے 20 ہزار روپے کیا جائے۔ یہ اقدام معذور افراد کے لیے بہت مفید ہوگا اور ان کے گھر کا نظام بہتر ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قسط 20 ہزار روپے کر دی ہے، جو کہ معذور افراد کے لیے ایک اچھی مثال ہے۔ معذور افراد بھی اسی طرح کی مدد کے مستحق ہیں۔

میری درخواست ہے کہ اس معاملے پر غور کیا جائے اور معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کی قسط کو بڑھایا جائے۔

شکریہ۔




23/05/2026

بخدمت
وزیراعظم / وزیراعلیٰ پاکستان
حکومتِ پاکستان

موضوع: معذور افراد کے حقوق، ماہانہ الاؤنس اور روزگار کے حوالے سے درخواست

جنابِ عالی!

گزارش ہے کہ میں پاکستان کے معذور افراد کی طرف سے آپ کی خدمت میں یہ درخواست پیش کر رہا ہوں۔ آج کے دور میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ایک عام انسان کیلئے بھی گزارا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ معذور افراد کیلئے زندگی ایک آزمائش بن چکی ہے۔ بہت سے معذور لوگ نہ صحیح علاج کروا سکتے ہیں، نہ وہیل چیئر خرید سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی روزمرہ ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔

حکومتِ پاکستان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ معذور افراد کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے اور ان کے کام جلد از جلد کیے جائیں۔ معذور افراد کو کم از کم 20 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ موجودہ امدادی رقم مہنگائی کے حساب سے بہت کم ہے۔ پاکستان میں مختلف امدادی اسکیمیں اور ہمت کارڈ جیسے پروگرام موجود ہیں لیکن بہت سے افراد تک مناسب سہولتیں نہیں پہنچ پاتیں۔

مزید گزارش ہے کہ حکومت معذور افراد کیلئے روزگار کے خصوصی مواقع پیدا کرے تاکہ وہ دوسروں پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ سرکاری اور نجی اداروں میں معذور افراد کیلئے نوکریوں کا کوٹہ بڑھایا جائے اور ان کیلئے آسان ماحول فراہم کیا جائے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان معذور افراد کی مشکلات کو سمجھے گی اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔

اللہ پاک آپ کو عوام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

درخواست گزار:
ایک پاکستانی معذور شہری

ضلع پشاور کے افراد باہم معذوری کیلئے اہم اطلاع۔۔۔
22/05/2026

ضلع پشاور کے افراد باہم معذوری کیلئے اہم اطلاع۔۔۔

📢 سندھ کے معذور سرکاری ملازمین کا پُرزور مطالبہمعذور سرکاری ملازمین جو مختلف سرکاری اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہ...
18/05/2026

📢 سندھ کے معذور سرکاری ملازمین کا پُرزور مطالبہ

معذور سرکاری ملازمین جو مختلف سرکاری اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے لیے اسپیشل کنوینس الاؤنس انتہائی اہم ضرورت ہے۔

اس وقت موجودہ الاؤنس 6,000 روپے ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور خصوصی سفری ضروریات کے مقابلے میں بالکل ناکافی ہو چکا ہے۔ بہت سے ملازمین کو روزانہ کام پر آنے جانے میں اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی کارکردگی اور معاشی حالات متاثر ہو رہے ہیں۔

ہم حکومتِ سندھ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ بجٹ میں اسپیشل کنوینس الاؤنس کو فوری طور پر 6,000 روپے سے بڑھا کر 15,000 روپے کیا جائے تاکہ معذور ملازمین باعزت طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں اور انہیں معاشی ریلیف حاصل ہو۔

یہ اقدام نہ صرف ایک فلاحی قدم ہوگا بلکہ حکومت کی جانب سے معذور افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کے حقوق کے تحفظ کا عملی ثبوت بھی ہوگا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس جائز اور ضروری مطالبے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔

17/05/2026

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا!!
انشاءاللّٰہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔
تمام اہلِ اسلام کو پیشگی عید مبارک

01/05/2026

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَطِيَّةَ السَّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ".

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2443]

23/04/2026

کتابوں کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے
نبی الرحمة صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ و بارک و سلم کا فرمان

تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا كِتَابَ اللهِ وَسُنَّةَ نَبِیِّهٖ.
موطا امام مالک: رقم الحدیث 2618
ترجمہ:
میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں جب تک تم ان کو تھامے رہو گے ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، اللہ تعالی ٰ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت۔ (صلی اللہ علیہ وسلم)

Address

Nowshera Cantonment
24040

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Disabled Welfare Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Disabled Welfare Association:

Share