14/08/2026
جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب
آج ریہبلیٹیشن سینٹر فار ڈرگ ایڈکٹس نوشہرہ میں یومِ آزادی، 14 اگست کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ نے زیرِ علاج مریضوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور ان کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔ بعد ازاں انہوں نے سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، رہائش، علاج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
مہمانِ خصوصی نے سینٹر میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کی بہتر نگہداشت اور بحالی کے لیے اسٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔