Health Department Lower Kohistan

Health Department Lower Kohistan This is Official Page of Health department District Kohistan Lower

ڈی ایچ او لوئر کوہستان کا آر ایچ سی رانولیا کا اچانک دورہڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم نے 8 ستمبر 2026 کو ش...
08/09/2026

ڈی ایچ او لوئر کوہستان کا آر ایچ سی رانولیا کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم نے 8 ستمبر 2026 کو شام 6 بجے آر ایچ سی رانولیا کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی، جبکہ ادویات اور طبی آلات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایل ایچ وی کی غیر حاضری پر ڈی ایچ او نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی۔ انہوں نے انچارج آر ایچ سی رانولیا کو ہدایت کی کہ علاقے کے مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی زیرِ صدارت حالیہ پولیو مہم کی کارکردگی اور نومبر میں متوقع سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی و...
03/09/2026

ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی زیرِ صدارت حالیہ پولیو مہم کی کارکردگی اور نومبر میں متوقع سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم کی تیاریوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
​اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر رحیم اور ای پی آئی (EPI) کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شمس الحق نے حالیہ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، ویکسینیشن کوریج اور فیلڈ ٹیموں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
​اجلاس کے دوران آئندہ ماہ نومبر میں شروع ہونے والی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم کے انتظامات، عوامی آگاہی، محکموں کے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیو پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔
​ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایچ پی وی مہم کے لیے تمام ضروری اور جامع انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ہدف شدہ تمام بچیوں کو موثر انداز میں قطرے اور خوراکیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے تمام اداروں کے باہمی تعاون، مسلسل نگرانی اور فیلڈ کی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Hazara
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP

02/09/2026

سرویکل کینسر ایک خطرناک لیکن قابلِ تدارک بیماری ہے، اور بروقت ویکسینیشن مستقبل میں اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی بیٹیوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے درست معلومات حاصل کریں اور ویکسینیشن کی اہمیت کو سمجھیں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

الحمدللہ! تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن، ضلع کوہستان لوئر میں تمام طبی و صحت کی سہولیات معمول کے مطابق بحال ہیں۔تمام ڈاکٹرز...
28/08/2026

الحمدللہ! تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن، ضلع کوہستان لوئر میں تمام طبی و صحت کی سہولیات معمول کے مطابق بحال ہیں۔

تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹیاں باقاعدگی سے سرانجام دے رہا ہے، جبکہ ہسپتال کے تمام اہم شعبہ جات فعال ہیں اور عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے حاضر ہیں۔

ان شاء اللہ، THQ ہسپتال پٹن میں عوام کو بلا تعطل معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔

ضلعی محکمہ صحت، کوہستان لوئر عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Strengthening Public Health Services in Kohistan LowerToday, Dr. Daud Masih, Program Manager Health, PMS Head Office Isl...
27/08/2026

Strengthening Public Health Services in Kohistan Lower

Today, Dr. Daud Masih, Program Manager Health, PMS Head Office Islamabad, and Dr. Aqsa Baig, Project Manager, PMS Pattan, Kohistan Lower, visited the DHO Office Kohistan Lower and held a productive meeting with the Public Health Coordinator DHO office Kohistan Lower.

The guests were warmly welcomed and briefed on the current health services, key challenges, and ongoing public health priorities in the district. The discussion focused on strengthening healthcare delivery, improving coordination, and ensuring timely response to public health emergencies.

PMS assured its full support and cooperation for the health sector, while the Public Health Coordinator reaffirmed the commitment of the Health Department Kohistan Lower to provide every possible support and coordination for joint initiatives aimed at expanding and strengthening health services.

The meeting concluded with a shared commitment to work together in the best interest of the people of Kohistan Lower, particularly in strengthening public health services and ensuring an effective response to any future emergency situation.

Together for better health, stronger communities, and a healthier Kohistan Lower. 🤝🏥

اہم اطلاع — عوامی مفاد میں خوش آئند پیش رفتالحمدللہ! ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر کی م...
27/08/2026

اہم اطلاع — عوامی مفاد میں خوش آئند پیش رفت

الحمدللہ! ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر کی مؤثر مداخلت، مسلسل کاوشوں اور مثبت کردار کے نتیجے میں THQ ہسپتال کی ہڑتال خوش اسلوبی سے ختم کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور THQ ہسپتال کے عملے کے درمیان باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور اتفاقِ رائے سے معاملات خوشگوار انداز میں طے پا گئے ہیں۔ اس مثبت پیش رفت کے بعد ہسپتال کی تمام طبی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، DHO آفس، THQ ہسپتال کے عملے اور PDA کے ذمہ داران کے تعاون، تحمل، افہام و تفہیم اور مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

عوام کی صحت، جان و مال کا تحفظ اور معیاری طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

عوامی خدمت — ہماری ذمہ داری، صحتِ عامہ — ہماری ترجیح

جامعہ مسجد بیرّ کیال میں مفت طبی کیمپ — عوامی خدمت کا ایک اور عملی اقداممعزز ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایات اور ڈسٹرک...
17/08/2026

جامعہ مسجد بیرّ کیال میں مفت طبی کیمپ — عوامی خدمت کا ایک اور عملی اقدام

معزز ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر کی حکم پہ، کیال کی کمیونٹی کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست اور عوامی شکایت کے ازالے کے لیے آج جامعہ مسجد بیرّ کیال میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک dedicated طبی ٹیم نے خدمات انجام دی، جس میں 2 ڈاکٹرز، 3 نرسز اور 2 پیرا میڈیکس شامل تھے۔ کیمپ کے دوران 100 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ، تشخیص اور علاج کیا گیا جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

یہ طبی کیمپ اس عزم کا عملی اظہار ہے کہ عوام کی صحت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور کمیونٹی کی جائز ضروریات کو ان کی دہلیز پر پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

ہم کیال کی معزز کمیونٹی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے طبی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور بہترین مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔ آپ کی محبت، تعاون اور اعتماد ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔

کیمپ کے اختتام پر کیال کی کمیونٹی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر، معزز ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر اور پوری dedicated طبی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور عوامی صحت کے لیے کیے جانے والے ان اقدامات کو سراہا۔

ہم صرف وعدہ نہیں کرتے، ہم وعدہ نبھاتے ہیں۔
We deliver what we commit.

ڈپٹی کمشنر (DC) لوئر کوہستان جناب زوہیب حیات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم کی ہدایات کے مطابق، آج...
14/08/2026

ڈپٹی کمشنر (DC) لوئر کوہستان جناب زوہیب حیات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم کی ہدایات کے مطابق، آج مورخہ 14 اگست 2026ء کو بنیادی مرکزِ صحت (BHU) کیال کو ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ادویات کی فراہمی کا مقصد بی ایچ یو کیال میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا اور مرکزِ صحت میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ فراہم کردہ ادویات کو مناسب طریقے سے محفوظ رکھا جائے اور مریضوں کو طبی معائنے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات فراہم کی جائیں۔

یہ اقدام ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ صحت کی جانب سے عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Happy independence day 🫡
13/08/2026

Happy independence day 🫡

Address

Pattan District Kohistan Lower
Pattan

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+92998405184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department Lower Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Health Department Lower Kohistan:

Shortcuts

Share