18/11/2025
کیا آپ نے بھی اس سال اپنے گولز میں فٹنس کو پرائرٹی پر رکھا ہے؟ اگر ہاں تو آ جائیں صحت کے سفر میں اپنے جسم کی گاڑی کو ہیلدی فیول سے چارج کریں تاکہ آپ رہیں تندرست اور چاک و چوبند
یاد رکھیں صحت صرف ایک خوبصورت اور سمارٹ دیکھنے والے جسم کا نام نہیں، بلکہ آپ کے احساسات، آپ کی سوچ، آپکی پازیٹو انرجی ہی آپکو صحت کا ایک مکمل پیکج دیتی ہے
ہم اپنے جسم اور سوچ کو جیسی خوراک مہیا کریں گے ہمیں ہماری زات پر ویسے ہی اثرات مرتب ہوں گے، تو آہستہ آہستہ خود کو ہیلدی فوڈز اور مثبت سوچنے کا چیلنج دیجیے، زیادہ نہیں بس تیس دن تک ایک پازیٹو سوچ اور ایک ہیلدی فوڈ کو اپنی زندگی میں شامل کیجئے اور اثرات دیکھیے
مدر فوڈز کا ایک گول اپنے صارفین کو صاف ستھری اور صحت بخش پراڈکٹس فراہم کرنا تھا جو الحمدللہ ہم کر رہے ہیں ❤️
2020 میں جب مدرد فودز کا آغاز ہوا تب فرمنٹڈ اچار ہماری سب سے پہلی کامیاب پراڈکٹ تھا ، لیکن اس میں تب سرکہ بھی شامل کیا جاتا تھا جو اس کے زائقے میں ایک تیزی لاتا تھا، اس لئے کچھ لوگ اس کو استعمال کرنے میں کمفرٹ ایبل محسوس نہیں کرتے تھے
الحمدللہ ہم اب جو اچار تیار کرتے ہیں کرتے ہیں جو قدرتی طریقے سے خمیر کے عمل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے،جو نہ صرف ذائقے میں بے مثال ہوتا ہے بلکہ صحت کے بے شمار فوائد سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ یہ صدیوں سے مختلف ثقافتوں کا حصہ رہا ہے اور آج بھی غذائیت اور صحت مند طرز زندگی کے لیے اسے خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ فرمنٹڈ اچار کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:
فرمنٹڈ اچار میں موجود پروبائیوٹکس، جو قدرتی طور پر خمیر کے دوران پیدا ہوتے ہیں، نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ جسم میں مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں، جس سے غذائی اجزاء کا جذب بہتر ہوتا ہے اور ہاضمے کے مسائل جیسے قبض اور پیٹ کی سوجن سے نجات ملتی ہے۔
مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے
پروبائیوٹکس جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اچار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز جسم کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں، جو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ ایک قدرتی ڈیٹوکس خوراک ہے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود لیکٹک ایسڈ جسم کو صاف کرتا ہے اور جگر کو فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اچار میں استعمال ہونے والی سبزیاں اور چند بیسک مصالحے جیسے، سونف، کلونجی، زیرہ اور دھنیا قدرتی وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ فرمنٹیشن کے عمل کے دوران، ان کے غذائی اجزاء مزید موثر اور قابلِ جذب ہو جاتے ہیں، جو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
وزن میں کمی میں مددگار
فرمنٹڈ اچار کم کیلوریز کے باوجود ذائقہ دار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ کھانے کے ذائقے کو بڑھا کر کھانے کی کم مقدار میں پیٹ بھرنے کا احساس دیتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند
فرمنٹڈ اچار میں موجود پوٹاشیم اور دوسرے اہم اجزاء بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔
ذہنی صحت پر مثبت اثرات
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پروبائیوٹکس نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ ذہنی دباؤ، انگزائٹی اور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
استعمال کے چند مشورے
فرمنٹڈ اچار کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں، لیکن اعتدال سے،
اسے روٹی، سلاد یا سادہ کھانے کے ساتھ استعمال کریں۔
-گھر میں قدرتی اور صاف ماحول میں تیار کردہ فرمنٹڈ اچار کو ترجیح دیں
فرمنٹڈ اچار نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ ذائقے میں بھی لاجواب ہوتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے آپ اپنی صحت میں مثبت تبدیلی محسوس کریں گے
اس میں سیزن کی فریش سبزیاں شامل کہ جاتی ہیں
اجزاء
گاجر
شلجم
گوبھی
کدو
کھیرے
لیموں
فرنچ بینز
مرچی
اردک لہسن کا پانی
نمک
دھنیا
کلونجی
سونف
1 kg pack
Rs 1150
Dc free
WhatsApp your order
03228877500