11/05/2026
چترال نرسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے دنیا بھر کی تمام نرسز کو انٹرنیشنل نرسز ڈے 12 مئی 2026 کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن عظیم نرس فلورنس نائٹنگیل کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے نرسنگ کے شعبے کو انسانیت، خدمت اور ہمدردی کی نئی پہچان دی۔ ہم تمام نرسز کی بے لوث خدمات، قربانیوں، محنت اور انسانیت کے لیے ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ ہی وہ حقیقی ہیروز ہیں جو ہر مشکل وقت میں مریضوں کی امید، حوصلہ اور زندگی بنتے ہیں۔ چترال نرسنگ ایسوسی ایشن آپ کی خدمات پر فخر کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ آپ ہمیشہ اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔
“ہمیں آپ پر فخر ہے، ایسے ہی چمکتے رہیں اور انسانیت کی خدمت جاری رکھیں۔”
عرفان اللہ
انفارمیشن سیکرٹری
چترال نرسنگ ایسوسی ایشن