30/09/2026
انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نئی کابینہ کا اعلان
انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
صدر ڈاکٹر نعمان اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عباد آفریدی منتخب، نوٹیفکیشن جاری!
انصاف ڈاکٹر فورم کی قیادت نے نئی کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مریض دوست نظامِ صحت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انصاف ڈاکٹر فورم کا عزم ہے کہ چیئرمین عمران خان کے صحت کے شعبے سے متعلق وژن کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کے جائز حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔
انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل