MEDiCo

Directions

MEDiCo Professional Doctor. DM for paid promotion.

26/08/2026

پاکستانیو! بچے پیدا نہ کرو۔
یہ اسپتالوں میں مر جائیں گے، یا گٹروں میں بہہ جائیں گے، یا اندھی ہوس کا نشانہ بن جائیں گے، یا کسی امیر زادے کی گاڑی تلے کچلے جائیں گے۔ یا بے روزگاری سے تنگ خود کشی کر لیں گے۔یا کسی احتجاج میں گولیوں سے بھون دئے جائیں گے۔

اس جہنم میں بچے پیدا نہ کرو

26/08/2026

اسلام اباد کے پیمز ہسپتال کے نرسری میں اگ لگنے سے 14 نومولود بچے جانب حق۔

آگ نرسری میں ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سےلگی،ریسکیو ذرائع۔۔

بندہ مرتا مر جائے، کوئی پوچھنے والا نہیں — انگلینڈ کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی سسٹم کا آج ایک تلخ تجربہ ہوا۔آج میرے ایک دوست...
23/08/2026

بندہ مرتا مر جائے، کوئی پوچھنے والا نہیں — انگلینڈ کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی سسٹم کا آج ایک تلخ تجربہ ہوا۔

آج میرے ایک دوست کو اچانک سانس لینے میں شدید دشواری محسوس ہونے لگی۔ ہم نے فوراً ایمرجنسی سروس کو کال کی۔ تقریباً آدھا گھنٹہ سوال جواب میں گزر گیا۔ ایسی حالت میں مریض اور اس کے ساتھ موجود لوگوں کے لیے ایک ایک منٹ بہت بھاری ہوتا ہے، اور آپ سے مسلسل سوالات کیے جا رہے ہوں تو دل میں یہی خیال آتا ہے کہ خدا نخواستہ اتنی دیر میں مریض کی حالت مزید خراب نہ ہو جائے۔

آخرکار ہمیں بتایا گیا کہ تمام ایمبولینسز 🚑 مصروف ہیں اور ایمبولینس آنے میں تقریباً 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ کہا گیا کہ اگر ممکن ہو تو کسی دوست یا ٹیکسی کے ذریعے ہسپتال پہنچ جائیں۔ ہم نے کہا کہ معاملہ ایمرجنسی کا ہے، اسی لیے ایمبولینس مانگ رہے ہیں، لیکن جواب یہی تھا کہ یا پانچ گھنٹے انتظار کریں یا خود ہسپتال پہنچیں۔

خیر، ہم ٹیکسی لے کر ہسپتال پہنچ گئے۔ ایمرجنسی سروس والوں نے کہا تھا کہ انہوں نے مریض کی تفصیلات ہسپتال کو بھیج دی ہیں اور وہاں جلدی دیکھ لیا جائے گا۔

ہسپتال پہنچ کر ریسیپشن پر موجود خاتون کو پوری صورتحال بتائی کہ مریض کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے اور ایمرجنسی سروس نے ہمیں یہاں بھیجا ہے۔ جواب ملا:
"آرام سے بیٹھ جائیں، پانچ گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں، سینکڑوں مریض انتظار کر رہے ہیں۔"

ہم نے دوبارہ کہا کہ یہ عام مسئلہ نہیں، سانس کا معاملہ ہے اور مریض کو فوری طبی امداد کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، لیکن جواب پھر یہی تھا کہ "ارجنٹ ہو یا کوئی اور، بیٹھ جائیں اور انتظار کریں۔"

میں واقعی سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ اگر کسی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریض کو ڈاکٹر تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑے تو پھر لفظ "ایمرجنسی" کا مطلب کیا رہ جاتا ہے؟

ہم اکثر پاکستان کے ہسپتالوں اور وہاں کے نظام پر تنقید کرتے ہیں، لیکن اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر کہوں تو پاکستان میں بہت سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں کم از کم مریض کو ابتدائی طور پر 10 سے 15 منٹ میں دیکھ لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب مسئلہ سانس یا سینے سے متعلق ہو۔

پردیس میں بیماری انسان کو ویسے ہی توڑ دیتی ہے، اور جب مشکل وقت میں بروقت طبی مدد بھی نہ ملے تو بے بسی اور بڑھ جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ پردیس میں کسی کو بیمار نہ کرے، اور دنیا کے ہر مریض کو بروقت علاج اور مدد نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَبنوں کی دھرتی ایک عظیم مسیحا، شفیق انسان اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر شہاب الدی...
21/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

بنوں کی دھرتی ایک عظیم مسیحا، شفیق انسان اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر شہاب الدین سے محروم ہو گئی ہے۔

تقریباً تین دہائیوں تک انہوں نے اپنے علم، خلوص اور خدمتِ خلق سے ہزاروں دلوں میں جگہ بنائی۔ ان کی انسان دوستی اور پیشہ ورانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

یہ ہے ڈاکٹر الفت عثمان لندن میں  کارڈیالوجی وارڈ کے سرجن ہیں اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ یہ خوبصورت منظر اس وقت ...
21/08/2026

یہ ہے ڈاکٹر الفت عثمان لندن میں کارڈیالوجی وارڈ کے سرجن ہیں اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ یہ خوبصورت منظر اس وقت سامنے آیا جب ایک مریض کامیاب سرجری کے بعد صحت یاب ہوا اور اس نے اپنے ڈاکٹر کی خدمات اور محبت کے اعتراف میں یہ خوبصورت تحفے پیش کر دۓ۔ ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد، احترام اور شکرگزاری کا یہ رشتہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ کاش پاکستان میں بھی ایسے خوبصورت اور مثبت رواج عام ہوں، جہاں مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے معالج کی محنت اور خلوص کو اسی طرح خراجِ تحسین پیش کریں۔ ❤️

کس میں وزن زیادہ ھے۔ وجہ بھی بتاۓ۔؟؟
20/08/2026

کس میں وزن زیادہ ھے۔
وجہ بھی بتاۓ۔؟؟

کونسی بوتل سب سے پہلے بھرے گی؟؟
20/08/2026

کونسی بوتل سب سے پہلے بھرے گی؟؟

چلڈرن وارڈ میں سفید ریش اردلی پر تشدد، ہسپتال کا تقدس پامال، خواتین کی شکایت پر وارڈ سے مردوں کو باہر جانے کا کہنے پر ان...
20/08/2026

چلڈرن وارڈ میں سفید ریش اردلی پر تشدد، ہسپتال کا تقدس پامال، خواتین کی شکایت پر وارڈ سے مردوں کو باہر جانے کا کہنے پر انعام اللہ تشدد کا نشانہ بن گئے، لہولہان حالت میں ایمرجنسی منتقل، دونوں ملزمان گرفتار۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کے چلڈرن وارڈ میں مبینہ طور پر دو افراد کی جانب سے سفید ریش اردلی انعام اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ہسپتال میں مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کا تحفظ پامال ہو گیا۔ ہسپتال عملے کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر گھنٹوں چلڈرن وارڈ میں موجود رہے، جسکے باعث خواتین کو اپنے بچوں کو فیڈ کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کی شکایت پر وارڈ نرس نے دونوں افراد کو وارڈ سے باہر جانے کا کہا اور اس مقصد کیلئے اردلی انعام اللہ کو بلایا گیا۔ سفید ریش اردلی انعام اللہ نے دونوں افراد کو وارڈ سے باہر جانے کی ہدایت کی تو وہ طیش میں آگئے اور اردلی کو وارڈ سے باہر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں اردلی لہولہان ہوگیا۔ واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا، جنہوں نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی اردلی کو طبی امداد کیلئے فورا ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا۔ واقعہ سے ہسپتال میں مریضوں اور خصوصا خواتین کی پرائیویسی، عملے کے تحفظ اور ہسپتال کے نظم و ضبط تشویشناک بن گئی۔ اگر چلڈرن وارڈ جیسے حساس شعبے میں غیر متعلقہ افراد گھنٹوں موجود رہیں اور عملے کی جانب سے انہیں باہر جانے کا کہنے پر سرکاری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے تو یہ محض ایک ملازم پر حملہ نہیں بلکہ ہسپتال کے نظم و نسق اور طبی ماحول کے تقدس پر بھی حملہ ہے۔ ہسپتال کے طبی عملے کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جائے اور چلڈرن وارڈ سمیت تمام وارڈز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے اور طویل قیام کی روک تھام کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

(رپورٹ: کفایت اللہ یوسفزئی)

18/08/2026

عمران خان صاحب کو ایل ار ایچ شفٹ کیا جائے تاکہ انکو اپنی حکومت کی تیرا سالہ کارکردگی اور چور وزیروں کا پتہ چلے

سوئٹزرلینڈ نے خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔  بغیر کسی درد...
18/08/2026

سوئٹزرلینڈ نے خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔ بغیر کسی درد کے اس میں انسان درد محسوس نہیں کرتا ۔۔یہ مشین ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مشین کو سارکو کہا جاتا ہے اور اس کی شکل تابوت جیسی ہے، جب کسی شخص کو اس میں ڈالا جاتا ہے تو بٹن دبانے سے نائٹروجن گیس پیدا ہوتی ہے اور آکسیجن کی سطح کم ہونے سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے ۔اور جان کی بازی ہار جاتا ہے۔ ہم سب کو اللّٰـــــہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک مسلمان کے گھر میں پیدا کیا۔۔۔۔ اللّٰـــــہ تعالیٰ ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ❤️
یار یہ کیا چل رہا ہے. دنیا نے خودکشی میں بھی ترقی کرلی

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MEDiCo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share