YDA LRH

YDA LRH Long Live YDA KP

03/09/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ترجمان ڈاکٹر حفیظ اورکزئی آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق شاہ کی جانب سے جمعہ کی نماز کے دوران مساجد میں ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگانے کے نوٹیفکیشن پر اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا بنیادی فریضہ ہسپتالوں، مراکزِ صحت اور ایمرجنسی یونٹس میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اگر عوامی مقامات پر طبی سہولتوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تو اس کے لیے باقاعدہ پالیسی، وسائل اور متعلقہ اداروں کی مشاورت ضروری ہے

21/08/2026

ایل آر ایچ ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والے مریض کے اٹینڈنٹ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف روزنامچہ بھی درج کیا گیا ہے۔ مزید برآں، محکمانہ FIR/قانونی کارروائی بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر اسٹاف پر تشدد اور ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
محفوظ اور پُرامن ماحول میں طبی خدمات کی فراہمی ہر ڈاکٹر اور مریض کا حق ہے۔

21/08/2026

ایمرجنسی میں ڈاکٹروں پر مریض کے اٹینڈنٹس کا مبینہ حملہ

ایل آر ایچ ایمرجنسی میں مریض کے اٹینڈنٹس کی جانب سے ڈاکٹروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ واقعے کے دوران لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، دروازوں اور شیشوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ڈاکٹرز پر تشدد اور ہسپتال کی املاک کو نقصان ناقابلِ قبول ہے۔ متعلقہ حکام سے فوری کارروائی اور طبی عملے کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ۔

YDA KPK

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سمجھ سے یہ بات بالکل باہر ہے کہ ہاسٹل میں "سینئر وارڈن" اور " وارڈن" کی الگ الگ حیثیت آخر ہے ک...
07/08/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سمجھ سے یہ بات بالکل باہر ہے کہ ہاسٹل میں "سینئر وارڈن" اور " وارڈن" کی الگ الگ حیثیت آخر ہے کیا؟جب ہاسٹل میں پہلے سے ایک باقاعدہ وارڈن موجود تھا، جو انتظامی امور کی ذمہ داری بھی نبھا رہا تھا، تو پھر ایک نئے عہدے یا "سینئر وارڈن" کی ضرورت کیوں پیش آ گئی؟
کیا یہ نیا عہدہ کسی واضح پالیسی، قواعد و ضوابط یا انتظامی ضرورت کے تحت بنایا گیا ہے،
🎯یا پھر صرف مخصوص افراد کو نوازنے کے لیے نئی ذمہ داریاں تخلیق کی جا رہی ہیں؟

ایل آر ایچ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کی مکمل وضاحت کرے تاکہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو معلوم ہو سکے کہ سینئر وارڈن اور جونیئر وارڈن کے اختیارات، ذمہ داریاں اور تقرری کا قانونی جواز کیا ہے۔
شفافیت ہی مضبوط اداروں کی پہچان ہے، جبکہ غیر ضروری عہدے اور مبہم فیصلے صرف سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

ہاسٹل میں پہلے سے ایک وارڈن اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا اور ہاسٹل کے انتظامی امور بھی سنبھال رہا تھا۔ اس کے باوجود ...
07/08/2026

ہاسٹل میں پہلے سے ایک وارڈن اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا اور ہاسٹل کے انتظامی امور بھی سنبھال رہا تھا۔ اس کے باوجود سابق HD کے ایک قریبی رشتہ دار، جو تقریباً 75 سالہ ریٹائرڈ شخص ہیں، کو بغیر کسی شفاف اشتہار یا اوپن میرٹ کے "سینئر وارڈن" کے عہدے پر تعینات کیا گیا، جبکہ انہیں تقریباً دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی دی جا رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب پہلے سے ایک وارڈن موجود تھا تو دوسری پوسٹ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
اس تقرری کا مقصد کیا تھا؟

ڈاکٹروں کی جانب سے بارہا شکایت کی گئی ہے کہ ہاسٹل رومز کی الاٹمنٹ میرٹ اور شفافیت کے بجائے سفارش کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ جب بھی کسی ڈاکٹر کی جانب سے الاٹمنٹ آرڈر یا اس کی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں تو جواب ملتا ہے:

🎭"میرے پاس کوئی اختیار نہیں، میں صرف اوپر سے آنے والے احکامات پر عمل کرتا ہوں۔"

لیکن جب 2025-26 کے دوران ہونے والی بعض الاٹمنٹس کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو ابتدا میں ان سے انکار کیا جاتا ہے، اور ثبوت سامنے آنے پر یہی کہا جاتا ہے کہ:

🎭"یہ تو صاحب کے کہنے پر کیا گیا تھا۔"

اگر واقعی اس عہدے پر تعینات شخص کے پاس کوئی اختیار نہیں، تو پھر اس تقرری کا مقصد کیا ہے؟
اگر تمام الاٹمنٹس قانون، قواعد اور میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیں تو ہاسٹل الاٹمنٹ آرڈرز کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے میں آخر کیا رکاوٹ ہے؟

شفافیت ہر سرکاری ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر تمام فیصلے میرٹ کے مطابق کیے جا رہے ہیں تو انہیں متعلقہ ڈاکٹروں سے چھپانے کے بجائے کھلے عام سامنے لایا جانا چاہیے تاکہ ہر قسم کے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے۔

بدقسمتی سے آج LRH میں تقریباً ہر دوسرے دن ہاسٹل سے متعلق کوئی نہ کوئی نیا مسئلہ سامنے آ رہا ہے۔ امید ہے کہ انتظامیہ ان سوالات کے واضح، تسلی بخش اور حقائق پر مبنی جوابات دے گی، اور ہاسٹل کے نظام کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر استوار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بارہا LRH انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہاسٹل میں جن افراد کو بھی کمرے الاٹ کیے ...
05/08/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بارہا LRH انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہاسٹل میں جن افراد کو بھی کمرے الاٹ کیے جائیں، ان کے الاٹمنٹ آرڈرز ہاسٹل کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے جائیں تاکہ ہر کسی کو معلوم ہو سکے کہ کون سا کمرہ کس شخص کو الاٹ کیا گیا ہے۔

بدقسمتی سے LRH انتظامیہ ہر بار اس جائز اور شفاف مطالبے کو مسترد کر دیتی ہے۔ اس رویے سے یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ ہاسٹل الاٹمنٹ میں میرٹ اور شفافیت کے بجائے پسند و ناپسند کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور متعدد کمروں کی الاٹمنٹ ایسے افراد کو کی جاتی ہے جو ڈاکٹرز بھی نہیں ہیں۔

اسی طرح ایک ریٹائرڈ شخص کے لیے سینئر وارڈن کی نئی پوسٹ تخلیق کی گئی۔ اس کا بنیادی مقصد صرف بااثر، سیاسی اور انتظامیہ کے من پسند افراد کو ہاسٹل کے کمرے الاٹ کرنا بتایا جاتا ہے۔
وائی ڈی اے ایل آر ایچ ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ ہاسٹل الاٹمنٹ کا پورا نظام شفاف بنایا جائے، تمام الاٹمنٹ آرڈرز عوامی طور پر نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے جائیں، اور صرف میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔

27/07/2026

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں صبح سےصحت سہولت کارڈ نیٹ ورک/سسٹم کی خرابی کے باعث اس شدید گرمی میں مریضوں کو داخلے کے لیے مشکلات کا سامنا۔۔۔۔

ہسپتال انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر سسٹم جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج اور داخلے کی سہولت فراہم ہو سکے۔

22/07/2026

کل سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے تمام OPDs اور OTs بند رہیں گے۔

21/07/2026
21/07/2026

پریس ریلیز
21/07/2026

گزشتہ روز مختلف ڈاکٹر تنظیموں کے نمائندگان کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) کے میل TMOs کو ہاسٹل الاٹمنٹ نہ ملنے کے دیرینہ مسئلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس میٹنگ کے تسلسل میں آج ڈاکٹر تنظیموں کے وفد نے محکمۂ صحت کا دورہ کیا اور صوبائی وزیرِ صحت سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے وزیرِ صحت کو آگاہ کیا کہ طویل عرصے سے میل TMOs کو ہاسٹل میں رہائش فراہم نہیں کی جا رہی، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس مسئلے پر وزیرِ صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ ڈاکٹرز کا خصوصی خیال رکھا جائے، کیونکہ یہ ہمارے بچوں کی طرح ہیں اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر تنظیموں کے وفد نے واضح کیا کہ ہماری اولین ترجیح فی میل ڈاکٹرز کی رہائش ہے، کیونکہ وہ بھی ہماری بہنیں ہیں اور ان کی سہولت کا مکمل خیال رکھا جانا چاہیے۔ تاہم، اس کے ساتھ ساتھ میل TMOs کو بھی ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ وزیرِ صحت نے اس مثبت اور متوازن مؤقف کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ ہاسٹل الاٹمنٹ کے لیے میل TMOs کا بھی باقاعدہ کوٹہ مقرر کیا جائے، مثلاً 50:50 یا ضرورت کے مطابق کوئی مناسب تناسب، تاکہ فی میل اور میل TMOs دونوں کو مساوی مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو مناسب ہدایات دی جائیں گی۔

اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پہلے فی میل ڈاکٹرز کی ہاسٹل الاٹمنٹ مکمل کی جائے گی، جس کے فوراً بعد میل TMOs کو بھی مرحلہ وار ہاسٹل الاٹمنٹ فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ صحت نے مزید ہدایت کی کہ جب تک ہسپتال کے اندر مناسب رہائش دستیاب نہیں ہوتی، اس وقت تک میل TMOs کے لیے ہسپتال کے قریب ایک مناسب، محفوظ اور معیاری عمارت کرائے پر حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ انہیں بہتر رہائشی سہولیات میسر آ سکیں۔

ملاقات کے اختتام پر وزیرِ صحت نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ اپنی درخواست ہسپتال ڈائریکٹر کے دفتر میں جمع کروائیں اور انہیں آج ہونے والی میٹنگ اور جاری کردہ ہدایات سے باقاعدہ آگاہ کریں تاکہ اس معاملے پر فوری عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

ڈاکٹر تنظیموں کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میل TMOs کے ہاسٹل الاٹمنٹ کا مسئلہ حل ہونے تک وہ اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ نوجوان ڈاکٹرز کو ان کا جائز حق جلد از جلد مل سکے۔

Address

Lady Reading Hospital, Peshawar, Pakistan
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA LRH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share