Balochistan Physiotherapy Association

Balochistan Physiotherapy Association We actively advocate for the rights and interests of Physio community in Balochistan.

06/06/2026

سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک اور انسانیت سوز واقعے کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن)

یہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ پورے طبی شعبے، انسانی اقدار اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے۔ ڈاکٹرز دن رات اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کی خدمت اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو معاشرے کے مسیحا اور خدمت گزار ہیں، ان پر تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔

ہم اس بزدلانہ اور سفاکانہ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اس واقعے نے طبی برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا کیا ہے اور یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنے فرائض محفوظ ماحول میں انجام دے سکتے ہیں؟

ہم حکومت بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے گھناؤنے جرم کی جرات نہ ہو۔ ساتھ ہی تمام ہسپتالوں، طبی مراکز اور صحت کے اداروں میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی حفاظت کے لیے مؤثر اور عملی سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہوتے ہیں۔ ان کی جان، عزت اور تحفظ کو یقینی بنانا ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر طبی عملہ خود غیر محفوظ ہوگا تو صحت کا نظام متاثر ہوگا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے، متاثرہ ڈاکٹر کو ہر ممکن طبی، قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع پالیسی مرتب کرے۔ طبی برادری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ہم ایک بار پھر اس دلخراش واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

ترجمان: بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

اہم اعلامیہبلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن (BPA) نجی شعبے میں کام کرنے والے فزیوتھراپسٹس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ک...
15/05/2026

اہم اعلامیہ

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن (BPA) نجی شعبے میں کام کرنے والے فزیوتھراپسٹس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو کم تنخواہوں، طویل اوقاتِ کار اور غیر منصفانہ ورک لوڈ پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

فزیوتھراپسٹس روزانہ 8 تا 10 گھنٹے مسلسل جسمانی محنت کے ساتھ مریضوں کی بحالی، ورزش اور ٹریننگ پر کام کرتے ہیں، جس کے باعث کئی پروفیشنلز خود بھی کمر درد، گردن کے مسائل، ذہنی دباؤ اور دیگر جسمانی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود نجی اداروں میں انہیں ان کی محنت، قابلیت اور تجربے کے مطابق مناسب تنخواہیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔

بی پی اے حکومت بلوچستان، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ نجی اسپتالوں، کلینکس اور ریہیبلیٹیشن سینٹرز کو پابند کیا جائے کہ وہ فزیوتھراپسٹس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو مناسب تنخواہیں، بہتر ورکنگ ماحول اور پیشہ ورانہ حقوق فراہم کریں۔

صحت کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز کا استحصال فوری طور پر بند کیا جائے۔
مرکزی ترجمان
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

09/05/2026

پریس ریلیز

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نومنتخب مرکزی
قیادت کو انتہائی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی نوجوان ڈاکٹرز کے اعتماد، آپ کی مسلسل جدوجہد، قائدانہ صلاحیتوں اور شعبۂ صحت کے لیے آپ کی خدمات کا واضح اعتراف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت بلوچستان کے صحت کے نظام میں مثبت، مؤثر اور دیرپا اصلاحات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بلوچستان اس وقت شعبۂ صحت کے حوالے سے بے شمار چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جہاں ہسپتالوں کی بہتری، طبی سہولیات کی فراہمی، ہیلتھ پروفیشنلز کے حقوق کے تحفظ اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنی نئی قیادت میں نہ صرف ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز ثابت ہوگی بلکہ پورے صوبے میں صحت کے نظام کو جدید، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے بھی عملی کردار ادا کرے گی۔
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہی ہے کہ صحت کے شعبے کی مضبوطی تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے اتحاد، باہمی احترام اور مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔ اسی جذبے کے تحت ہم یقین دلاتے ہیں کہ عوامی خدمت، طبی نظام کی بہتری اور ہیلتھ سیکٹر کے استحکام کے لیے ہم ہر مثبت اقدام میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم ذمہ داری کی
بہترین انداز میں ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے، آپ کی قیادت بلوچستان کے عوام اور طبی برادری کے لیے امید، بہتری اور ترقی کی علامت ثابت ہو، اور آپ خدمتِ انسانیت کے اس عظیم سفر میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ ۔

ترجمان : بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

پریس ریلیزبلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن (BPA)بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ص...
25/04/2026

پریس ریلیز
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن (BPA)
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں فوری طور پر فزیوتھراپسٹس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو بنیادی بحالیِ صحت (rehabilitation) کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان کے کئی اضلاع میں حادثات، فالج، معذوری اور دیگر جسمانی امراض میں مبتلا مریض مناسب فزیوتھراپی سہولیات نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اکثر مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف ان پر مالی بوجھ بڑھتا ہے بلکہ علاج میں تاخیر بھی ہوتی ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر فزیوتھراپسٹس کی تعیناتی سے نہ صرف مریضوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ صحت کے مجموعی نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس اقدام سے بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا اور دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
مزید کہا گیا کہ فزیوتھراپی کو بنیادی صحت کے نظام کا لازمی حصہ بنایا جائے اور نئی آسامیوں کا اعلان کرکے میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق اور اہل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا سکیں۔
آخر میں بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے اور فوری عملی اقدامات اٹھائے تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن

پریس اعلامیہ::بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشنبلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں فزیوتھراپسٹ کی آ...
22/04/2026

پریس اعلامیہ::
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں فزیوتھراپسٹ کی آسامیوں کے لیے منعقدہ انٹرویوز کے دوران پیدا ہونے والی شدید انتظامی بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔
انٹرویو کے لیے امیدواروں کو بروقت طلب کرنے کے باوجود طویل تاخیر، غیر واضح شیڈول اور غیر منظم طریقہ کار نے پورے عمل کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف امیدواروں کو ذہنی و عملی اذیت میں مبتلا کیا بلکہ سرکاری بھرتی کے نظام کی شفافیت اور ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن اس امر پر زور دیتی ہے کہ سرکاری اداروں میں اس نوعیت کی بدانتظامی معمول بنتی جا رہی ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ پیشہ ور افراد کے وقت اور وقار کو نظرانداز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر بھرتی کے عمل میں شفافیت، وقت کی پابندی اور واضح ایس او پیز کو فوری طور پر نافذ نہ کیا گیا تو ایسوسی ایشن خاموش نہیں رہے گی اور تمام متعلقہ حکومتی و انتظامی فورمز پر اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی فوری انکوائری کی جائے، ذمہ داران کا تعین ہو اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر انتظامی اصلاحات نافذ کی جائیں۔
جاری کردہ:
بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن

17/04/2026

پریس ریلیز
17 April 2026

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن (BPA) نیو ٹرامہ سینٹر میں حالیہ فزیوتھراپی تقرریوں کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔

فزیوتھراپی کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی، مایوسی اور اضطراب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات موجود ہیں۔ بدقسمتی سے تاحال متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی، جس سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ہم واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ ہمارا اعتراض کسی بھی فرد کے خلاف نہیں، بلکہ ہم ایک شفاف، منصفانہ اور خالصتاً میرٹ پر مبنی نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک ذمہ دار پیشہ ور تنظیم ہونے کے ناطے ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
ہم متعلقہ حکام کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر فوری طور پر شفافیت کو یقینی نہ بنایا گیا اور میرٹ لسٹ جاری نہ کی گئی تو فزیوتھراپی کمیونٹی اپنے آئینی حق کے تحت آواز بلند کرنے پر مجبور ہوگی۔
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن جلد ہی اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس منعقد کرے گی، جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پرامن احتجاج بھی شامل ہو سکتا ہے۔

اہم سوالات برائے سلیکشن کمیٹی (ٹراما سینٹر کوئٹہ)

اب تک باضابطہ میرٹ لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟

سلیکشن کے لیے کون سے معیار اور وزن (criteria & weightage) استعمال کیے گئے؟

کیا بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا؟ اگر ہاں تو اس کے شواہد فراہم کیے جائیں۔

کیا وجہ ہے کہ بعض امیدواروں کو غیر رسمی یا پسِ پردہ ذرائع سے اطلاع دی گئی؟

سلیکشن کمیٹی کے اراکین کون تھے اور شفافیت کو کیسے یقینی بنایا گیا؟

کیا اس عمل کی کوئی آزاد نگرانی (independent oversight) کی گئی؟

متاثرہ امیدواروں کے لیے شکایات کے ازالے کا کیا نظام موجود ہے؟
کیا سلیکشن کے عمل کا دوبارہ جائزہ لینے پر غور کیا جائے گا؟

ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف مستحق اور محنتی پروفیشنلز میں مایوسی اور بے چینی پیدا کرتے ہیں بلکہ پورے نظام پر اعتماد کو بھی متزلزل کرتے ہیں۔

ترجمان= بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی تقرریوں پر شدید تحفظات کا اظہارمیرٹ لسٹ جاری کیے بغیر فزیو...
17/04/2026

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی تقرریوں پر شدید تحفظات کا اظہار

میرٹ لسٹ جاری کیے بغیر فزیوتھراپسٹ تعینات کرنے سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔ فزیوتھراپی کمیونٹی آواز اٹھانے کا آئینی حق رکھتی ہے۔ BPA جلد پریس کانفرنس کرے گی۔

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن (BPA)

بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کا موقف شروع دن سے واضح ہے کہ بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن  فزیو کمیٹی کے حقوق کی ہ...
17/04/2026

بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کا موقف شروع دن سے واضح ہے کہ بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن فزیو کمیٹی کے حقوق کی ہر پلیٹ فارم پر دفاع کرتا رہے گا۔۔۔

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن
بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے دعوے اپنی جگہ، مگر نیو ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپسٹ کی بھرتیوں پر غیر شفافیت، سفارش اور مبینہ مالی لین دین کے سنگین خدشات نے ان دعوؤں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فزیوتھراپی ٹراما کیئر کا بنیادی ستون ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں میرٹ کے بجائے تعلقات اور پیسے کی باتیں زبانِ زدِ عام ہیں، جو عوامی اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔
ایک طرف بلوچستان میں پندرہ سو سے زائد ڈگری یافتہ فزیوتھراپسٹ بے روزگار ہیں، جبکہ دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں اور ٹراما سینٹرز میں اس شعبے کی شدید کمی ہے۔ ایسے میں اگر دستیاب آسامیاں بھی شفاف اور میرٹ پر نہ دی گئیں تو یہ نہ صرف نوجوان فزیوتھراپسٹ کے ساتھ ناانصافی ہوگی بلکہ مریضوں کی بروقت بحالی کے حق پر بھی ڈاکہ ہوگا۔
یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن برسوں سے پرامن جدوجہد، احتجاج، مذاکرات اور تحریری یقین دہانیوں کے باوجود عملی اقدامات کی منتظر ہے، مگر ہر بار تاخیر اور غیر سنجیدگی کا سامنا رہا ہے۔ اب مزید وعدوں اور یقین دہانیوں پر انحصار ممکن نہیں۔
ہم حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیو ٹراما سینٹر کی بھرتیوں کے پورے عمل کو فوری طور پر شفاف بنایا جائے، میرٹ لسٹس اور سلیکشن معیار عوام کے سامنے رکھا جائے، اور اگر مالی یا سفارشی مداخلت کے خدشات درست ہیں تو ان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ بصورتِ دیگر ہم آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ترجمان : بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

Address

Jinnah Road
Quetta Cantonment

Telephone

+923366226673

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Physiotherapy Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share