helt care.k

helt care.k اس فیج میں صیحت کے حوالے سے اپ کو کافی حد تک معلومات مل سکتی ہے
فیج کو ضرور فالو کریں

21/11/2022

صرف چند روپوں میں پیلے دانت چند لمحوں میں موتیوں جیسے سفید ، ایک چٹکی نمک میں کیا چیز ملاکر استعمال کرنی ہوگی ؟ جانیںکیا...
18/11/2022

صرف چند روپوں میں پیلے دانت چند لمحوں میں موتیوں جیسے سفید ، ایک چٹکی نمک میں کیا چیز ملاکر استعمال کرنی ہوگی ؟ جانیں

کیا آپ اس مسئلے کی بنا پر اپنے دوستوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ؟ جیسے کہ ہم جانتے ہیں آج کل دانتوں کی پیلاہٹ جیسے مسائل عام ہیں ۔ ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ہمارے دانتوں کی پیلاہٹ کے پیچھے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں ۔ تاہم دانتوں کی پیلاہٹ کی اہم وجوہات میں ضرورت سے ذیادہ مشروبات کا استعمال، شراب نوشی، چائے ، کافی ، سیگریٹ نوشی اور منہ کی صفائیکا خیال نہ رکھنا شامل ہیں ۔یاد رکھیں دانت ایسی چیز ہیں جن کو لوگ آپ سے ملاقات کے وقت سب سے پہلے نوٹس کرتے ہیں ۔ اگرچہ اچھی صحت اور اعتماد بھی ضروری چیزیں ہیں تاہم دانت بھی آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو سفید دانت اور خوبصورت مسکراہٹ پسند نہ کرتا ہو۔لوگ اکثر اوقات اپنے دانتوں کی سفیدی کیلئے کلینکل طریقے استعمال کرتے ہیں جو کافی مہنگے ہوتے ہیں ۔ پس اگر آپ اپنے گھر میں اپنے دانتوں کے پیلے پن سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں جو مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے دیکھیں ۔دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کیلئے پہلی تجویز کھانے کا سوڈا اور لیموں کا رس ہیں ۔ اس عمل کیلئے تھوڑا سا کھانے کا سوڈا لیں اور اس میں اتنا لیموں کا رس ملائیں جس سے پیسٹ بن جائے بعداز اس پیسٹ کو ٹوتھ برش پر لگا کر آرم سے دانت برش کریں ۔ اس پیسٹ کودانتوں پر 1منٹ تک لگا رہنے دیں پھر دھو ڈالیں ۔ لیکن ایک بات خیال رکھیں کھانے کے سوڈے کا استعمال بہت ذیادہ نہ کریں کیونکہ یہ دانتوں کے داغ صاف کرنے کے بعد دانتوں کی اوپری تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔دوسری اہم تجویز میں سٹرابیری اور نمک کا استعمال ہے ۔ سٹرابیریز میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دانتوں کیلئے بے حد مفید ہوتا ہے ۔ تاہم دانتوں کی صفائی کیلئے تین عدد بڑی سٹرابیریز لیں ان میں چٹکی بھر نمک ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس پیسٹ کی خاصی مقدار دانتوں پر لگا کر برش کریں اورپانچ منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے ۔ اس پیسٹ میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔تیسری اور سب سے اہم تجویز ناریل تیل کا استعمال ہے ۔جیسے کہ ہم جانتے ہیں ناریل تیل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ پس اس طریقے پر عمل کرنے کیلئے اتنا ناریل تیل لیں کہ آپکا منہ بھر جائے اور اسے ماؤتھ واش کی طرح منہ کے اندر حرکت دیتے رہیں اور دس سے پندرہ منٹ تک اسے منہ کے اندر رہنے بعد از پھینک دیں اور دانت برش کر لیں ۔ اس عمل کو ایک دن میں ایک مرتبہ دہرائیں ۔ ان تینوں تجاویز میں سے کسی ایک پر باقاعدہ عمل کرنے سے آپ چند دن میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے آسان طریقےخوبصورت اور شفاف جلد ہر عمر کی خواتین کا خواب ہوتی ہے لیکن بہت سے عوامل آپ ...
17/11/2022

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے آسان طریقے

خوبصورت اور شفاف جلد ہر عمر کی خواتین کا خواب ہوتی ہے لیکن بہت سے عوامل آپ کی جلد کی چمک کو کم کرنے، جلد کی ناہموار رنگت، جلد کے مردہ خلیات، سیاہ دھبوں اور چہرے کے بالوں کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ہر عورت کے چہرے پربال ہوتے ہیں، لیکن کچھ خواتین کے بالوں کی ، ساخت اور اگنے کی رفتار کہیں زیادہ تیز ہوتی ہے۔ اور چہرے پر موجود بال سکن کیئر پروڈکٹس اور میک اپ کو آسانی سے بلینڈ ہونے سے روکتے ہیں

۔چہرے کے بالوں سے نجات کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں، جیسے تھریڈنگ، ویکسنگ اور لیزر ٹریٹمنٹ، لیکن اس کے نتائج عارضی ہوتے ہیں یا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے گھریلو علاج یا طریقوں کے بارے میں بتائیں گے کئی دہائیوں پہلے، جب کوئی اور ماڈرن طریقے دستیاب نہیں تھے، تو خواتین چہرے کے بالوں کو ہٹانے کے لیے قدرتی گھریلو ٹوٹکے ہی استعمال کرتی تھیں۔

چہرے کے بالوں کو ہٹانے کے گھریلو ٹوٹکے
یہ طریقے ماڈرن طریقوں کی بنسبت سستے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں صرف چندایسے عام اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے باورچی خانے میں پہلے سے موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ آسان قدرتی علاج یاٹوٹکے محفوظ، موثر اور دیرپا نتائج دیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ سیلون کے بار بار کے چکروں سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل ٹوٹکوں میں سے کسی ایک کو آزمانے کے بارے میں ضرور سوچیں گے

شہد اور چینی
چینی جلد کے مردہ خلیات اور چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے جلد کی سطح کو ہلکے سے ایکسفولیئٹ کرتی ہے جبکہ شہد جلد کو شفا بخشتا ہے شہد اور چینی کی یہ خصوصیات ان کو چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک بناتا ہے

Home»Healthy Lifestyle»چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے آسان طریقے
HEALTHY LIFESTYLE
چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے آسان طریقے
Hareem UmairBy Hareem UmairFebruary 15, 20225 Mins Read
چہرے کے بالوں
Table of Content
خوبصورت اور شفاف جلد ہر عمر کی خواتین کا خواب ہوتی ہے لیکن بہت سے عوامل آپ کی جلد کی چمک کو کم کرنے، جلد کی ناہموار رنگت، جلد کے مردہ خلیات، سیاہ دھبوں اور چہرے کے بالوں کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ہر عورت کے چہرے پربال ہوتے ہیں، لیکن کچھ خواتین کے بالوں کی ، ساخت اور اگنے کی رفتار کہیں زیادہ تیز ہوتی ہے۔ اور چہرے پر موجود بال سکن کیئر پروڈکٹس اور میک اپ کو آسانی سے بلینڈ ہونے سے روکتے ہیں

۔چہرے کے بالوں سے نجات کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں، جیسے تھریڈنگ، ویکسنگ اور لیزر ٹریٹمنٹ، لیکن اس کے نتائج عارضی ہوتے ہیں یا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے گھریلو علاج یا طریقوں کے بارے میں بتائیں گے کئی دہائیوں پہلے، جب کوئی اور ماڈرن طریقے دستیاب نہیں تھے، تو خواتین چہرے کے بالوں کو ہٹانے کے لیے قدرتی گھریلو ٹوٹکے ہی استعمال کرتی تھیں۔

چہرے کے بالوں

اگر آپ حساس جلد کی مالک ہیں تو کسی قسم کے ٹوٹکے کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں مشورے کے لئےمرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں

چہرے کے بالوں کو ہٹانے کے گھریلو ٹوٹکے
یہ طریقے ماڈرن طریقوں کی بنسبت سستے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں صرف چندایسے عام اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے باورچی خانے میں پہلے سے موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ آسان قدرتی علاج یاٹوٹکے محفوظ، موثر اور دیرپا نتائج دیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ سیلون کے بار بار کے چکروں سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل ٹوٹکوں میں سے کسی ایک کو آزمانے کے بارے میں ضرور سوچیں گے

شہد اور چینی
چینی جلد کے مردہ خلیات اور چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے جلد کی سطح کو ہلکے سے ایکسفولیئٹ کرتی ہے جبکہ شہد جلد کو شفا بخشتا ہے شہد اور چینی کی یہ خصوصیات ان کو چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک بناتا ہے۔

چہرے کے بالوں

ان دو اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے ماسک تیار کرنے کے لیے، ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچ شہد دو کھانے کے چمچ چینی اور ایک کھانے کا چمچ پانی ساتھ مکس کریں۔ مکسچر کو ایک پیالے میں رکھیں اور اسے 30 سیکنڈ تک مائکروویو میں گرم کریں جب تک کہ چینی گھل نہ جائے۔ اس پیسٹ کو ان جگہوں پر لگائیں جہاں آپ کے چہرے کے ناپسندیدہ بال ہیں۔

سوتی کپڑے کی ایک پٹی کو پیسٹ کے اوپر رکھیں، ، اور بالوں کی نشوونما کے مخالف سمت میں کھینچ لیں

چنے کا آٹا اور عرق گلاب
چنے کے آٹے میں ایکسفولیٹنگ خصوصیات ہوتی ہیں اور جب اسے گلاب کے پانی کے ساتھ ملایا جائے تو یہ بالوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔ چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کا آسان طریقہ مندرجہ ذیل ہے

ایک پیالے میں 2 کھانے کے چمچ چنے کا آٹا 2 کھانے کے چمچ عرق گلاب اور 1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا دیں۔ اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اپنے چہرے پر لگائیں، اسے پوری طرح خشک ہونے دیں اور چہرے کے بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اسے اپنی انگلیوں سے رگڑیں۔ بہترین نتائج کے لیے اسے ہفتے میں تین سے چار بار دہرائیں۔

انڈہ اور کارن فلور
انڈے کی سفیدی سے جلد کے مردہ خلیوں اور چہرے کے بالوں سے نجات کے لیے ایک بہترین فیس ماسک بنایا جاسکتا ہے ۔ اس میں کارن اسٹارچ ڈالنے سے چہرے کے بالوں کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکا زیادہ موثر ہوجاتا ہے۔

اس ماسک کو تیار کرنے کے لیے ایک انڈے کی سفیدی کو ایک پیالے میں آدھا کھانے کا چمچ کارن اسٹارچ اور ایک کھانے کا چمچ چینی کے ساتھ ملا دیں۔ اپنی جلد پر پیسٹ کی ایک برابر تہہ لگائیں اور اسے مکمل طور پر خشک ہونے دیں۔ خشک ہونے کے بعد، چہرے کے بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماسک کے ایک سرے کو ڈھیلا کریں اور بالوں کی نشوونما کے مخالف سمت میں اسے چھیل دیں۔

پپیتا اور ہلدی
پپیتے میں ایک ایسا انزائم پایا جاتا ہے جو چہرے کے بالوں کو ہٹانے میں مدد دینے کے لیے جانا جاتا ہے، اور ہلدی جلد کو صحت مند اور چمکدار بنا دیتی ہے،

پپیتے کے ایک ٹکڑے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پیسٹ بنا لیں، پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال دیں۔ اچھی طرح مکس کریں اور صرف ان جگہوں پر لگائیں جہاں آپ کے بالوں کی غیر ضروری نشوونما ہو۔ چند منٹ تک مساج کریں اور پھر 15-20 منٹ تک لگےرہنے دیں۔ نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لیے چہرے کے بالوں کو ہٹانے کے لیے اس گھریلو ٹوٹکے کو ہفتے میں دو بار دہرائیں۔
لیموں اور چینی
چینی اور لیموں کا رس ایک کلاسک امتزاج ہے جو صدیوں سے چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو ختم کرنے کے لیے ایک موثر گھریلو علاج کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ چینی چہرے کے چھوٹے بالوں سے چپک جاتی ہے اور اسے مؤثر طریقے سے ہٹاتی ہے اور لیموں جلد کو چمکدار چمک دیتا ہے۔

لیموں کے رس اور بہت کم پانی کے ساتھ چینی کو مکس کریں، دانے دار پیسٹ بنانے کے لیے اچھی طرح مکس کریں ۔ آپ اسے ٹھنڈا استعمال کر سکتے ہیں یا جب یہ چپچپا پیسٹ بن جائے تو آپ اسے تھوڑا سا گرم کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے چہرے کے ناپسندیدہ بالوں پر برابر کی تہہ لگائیں، چند منٹ کے لیے مساج کریں پھر اسے 10-15 منٹ تک رہنے دیں۔ نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

چہرے کے داغ دھبے ااور چھائیوں سے صرف 3 دن میں نجات حاصل کریںداغ دھبے اور چھائیوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی...
16/11/2022

چہرے کے داغ دھبے ااور چھائیوں سے صرف 3 دن میں نجات حاصل کریں

داغ دھبے اور چھائیوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ۔ ان کے بننے کے اسباب بہت سارے ہو سکتے ہیں لیکن یہ ایک طے شدہ بات ہے کہ کوئی بھی انسان چہرے کے اوپر داغ دھبے اور چھائيوں کا بننا پسند نہیں کرتا اور ان کو دور کرنے کے لیۓ ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہو جاتا ہے

چہرے کے داغ دھبے اور چھائیوں کو دور کرنے کا طریقہ
چہرے کے داغ دھبوں کو فوری طور پر صرف تین دن میں دور کرنے کا طریقہ اگرچہ بہت آسان ہے مگر یاد رکھیں یہ مستقل حل نہیں ہے بلکہ اس کو دور کرنے کے لیۓ ان اسباب کو بھی دور کرنا ضروری ہے جو ان کا باعث بن رہے ہیں

اس نسخے میں آلو ، کھیرے اور لیموں کا رس شامل ہوں گے

آلو کا داغ دھبے دور کرنے میں استعمال

کچے آلو کے اندر ایک انزائم موجود ہوتا ہے جس کا نام کیٹیچولیس ہوتا ہے یہ چہرے کی جلد کے نیچے میلانن کی تیاری کے عمل کو روکتا ہے یہی میلانن کی زیادہ مقدار درحقیقت چہرے کی جلد پر داغ دھبے بننے کا سبب ہوتا ہے ۔ اس کے بننے کے عمل کو روک کر چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے

لیموں

لیموں کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے سبب ہونے والے جلد کے نقصان کو دور کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی تیزابی خصوصیات بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کر کے جلد کی قدرتی رنگت کو بھی بحال کرتا ہے اور داغ دھبے اور چھائيوں کو صاف کرتا ہے

کھیرا اور جلد
کھیرا جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات کو ختم کر کے ان کی جگہ نۓ خلیات کے بننے کا عمل تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے جلد کو ایک تازگی ملتی ہے اور داغ دھبے دور ہو کر جلد نرم و نازک اور بے داغ ہو جاتی ہے

صرف تین دن میں داغ دھبے دور کرنے کا طریقہ

اس کے لیۓ جو اشیا درکار ہوں گی ان میں ایک کچا درمیانے سائز کا آلو ، آدھا لیموں کا رس اور ایک کھیرا درکار ہو گا آلو کو چھیل لیں اسی طرح کھیرے کو بھی چھیل کر کاٹ لیں اس کے بعد ان کو ایک بلینڈر میں ڈال لیں اور آدھا لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر دیں

اس مکسچر کو آئس کیوب ٹرے میں ڈال لیں اور اس ٹرے کو اچھی طرح جمنے کے لیۓ فریزر میں چھ سے سات گھنٹوں کے لیۓ رکھ دیں اس کے بعد ایک آئس کیوب نکالیں اور اس کو اچھی طرح اپنے چہرے پر ملیں ۔

دن میں صبح اور رات کو سونے سے قبل ان کیوب کو چہرے کے ان حصوں پر اچھی طرح ملیں جہاں پر داغ دھبے اور چھائيوں کے نشانات موجود ہیں تین دن تک یہ عمل کرنے سے آہستہ آہستہ یہ داغ دھبے نہ صرف صاف ہو جائیں گے بلکہ ان کے بننے کا عمل بھی سست ہو جاۓ گا

چہرے پر داغ دھبے اور چھائیوں کے بننے کی وجوہات

چہرے پر موجود داغ دھبے مختلف وجوہات کی بنا پر بنتے ہیں ان سے مستقل نجات حاصل کرنے کےلیۓ ان وجوہات کا تدارک کرنا بہت ضروری ہے ان وجوہات میں سے کچھ اس طرح سے ہیں

مختلف ادیات مثال کے طور پر کمیوتھراپی کی ادویات کا استعمال
اگر آپ ایسی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ کینسر سے بچاؤ کے لیۓ ہیں تو اس کے اثرات کے طور پر چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کا بننا ممکن ہے ۔ بتاۓ گۓ نسخے سے عارضی طور پر ان اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے

حالت حمل میں ہارمون کی بے قاعدگی
حالت حمل میں انسان کے جسم میں موجود ہارمون کے نظام میں بڑی تبدیلی واقع ہوتی ہے جس کے اثرات کے طور پر چہرے پر داغ دھبے نمودار ہو سکتے ہیں ۔ دوران حمل بتاۓ گۓ نسخے کو استعمال کرنے سے بھی ان دھبوں کو ختم کیا جا سکتا ہے

سورج کی شعاعیں
بغیر کسی سن بلاک کے بار بار سورج کی شعاعوں کا سامنا کرنے کا نتیجہ چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کی صورت میں ہو سکتا ہے اس سے بچنے کے لیۓ اچھی کوالٹی کا سن بلاک مددگار ثابت ہو سکتا ہے

آلودگی
فضا میں موجود آلودگی کے اثرات جہاں جسم کے دیگر حصوں پر پڑتے ہیں وہیں وہ جلد کی چمک دمک کو بھی ماند کر دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میلانن کی مقدار کو بڑھا کر داغ دھبے اور چھائیوں کے بننے کا سبب بن سکتے ہیں جس کو روکنے کے لیۓ ایسے ماحول کی ضرورت ہے جو آلودگی سے پاک ہو

عمر کے بڑھتے اثرات
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم کا عمل سست ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مردہ خلیات کی جگہ پر نۓ خلیات کے آنے میں زیادہ وقت لگتا ہےیہی وجہ ہے کہ مردہ خلیات جلد پر داغ دھبے اور چھائیوں کی صورت میں نظر آنے لگتے ہیں

ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے
چہرے پر موجود داغ دھبے اور چھائیوں کے بننے کے عمل کو روکنے کے لیۓ ماہر جلد مختلف ٹریٹمنٹ کرتے ہیں جو کہ بہت بہتر ثابت ہوتی ہے اگر گھریلو ٹوٹکوں سے جلد کی قدرتی رنگت بحال نہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا مفید ہوتا ہے

بواسیر کے 7 علاج جو آپ کو تکلیف سے نجات دیںبواسیر کا شمار نہایت تکلیف دہ بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔ بڑی آنت اور مقعد میں ...
16/11/2022

بواسیر کے 7 علاج جو آپ کو تکلیف سے نجات دیں

بواسیر کا شمار نہایت تکلیف دہ بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔ بڑی آنت اور مقعد میں جب سوزش پیدا ہو جاتی ہے تو بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بواسیر ایک عام بیماری ہے جو لوگوں کی ایک کثیر تعداد کو متاثر کرتی ہے، اس کے علاج کی طرف اگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو اس کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں، جن پر قابو پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کا سامنا کرنے والے افراد میں بواسیر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جب کہ تیز مصالحے سے بھرپور غذائیں کھانے والے افراد کو بھی بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بواسیر کی دیگر وجوہات میں چاول، بینگن، فاسٹ فوڈز، اور بیکری کی پروڈکٹس کا زیادہ استعمال ہے۔

اس کے علاوہ کچھ بیماریوں کی وجہ سے بھی بواسیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان بیماریوں میں گردے و مثانے کی پتھری، دل کے امراض، دائمی قبض، موٹاپا، اور انتڑیوں کے مسائل شامل ہیں۔ کچھ خواتین کو حمل کی وجہ سے بھی بواسیر کا شکار ہو جاتی ہیں۔ عام طور پر بچے کو جنم دینے کے بعد بواسیر خود بخود ختم ہو جاتی ہے، لیکن اگر یہ ختم نہ ہو تو ادویات کا استعمال نا گزیر ہو جاتا ہے۔

سگریٹ نوشی اور خاص طور پر خالی پیٹ سگریٹ پینے والے بھی آسانی کے ساتھ بواسیر کا شکار ہو سکتے ہیں

بواسیر کا علاج
اگر آپ کی بواسیر کی علامات نارمل ہیں تو مندجہ ذیل گھریلو علاج آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال
فائبر سے بھرپور غذاؤں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ ہاضمہ کا نظام بھی بہتر طریقے سے افعال سر انجام دیتا ہے

فائبر کو متوازن مقدار میں حاصل کرنے کے لیے کیلے جیسے مفید پھل، گندم، پھلیاں، اور دیگر کئی سبزیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ان غذاؤں کے استعمال سے بواسیر کی وجہ سے بہنے والے خون کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جب کہ بڑی آنت کی سوزش میں بھی کمی آتی ہے۔

تاہم کچھ لوگوں کو فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے کی وجہ سے گیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگ ان غذاؤں کو پہلے تھوڑی مقدار میں استعمال کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس مقدار میں اضافہ کرتے جائیں۔

ناریل کا تیل
مختلف طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کے تیل میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی ہیں، اس لیے اگر اس تیل کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو سوزش کو آسانی کے ساتھ کم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ناریل کے تیل میں درد کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کو کم کر سکتی ہیں۔ ناریل کے تیل میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی بواسیر کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

اپسم نمک کے ساتھ غسل
نیم گرم پانی کے ساتھ نہانے سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والی بے چینی کو آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ ایک باتھ ٹب میں نیم گرم پانی بھر لیں جس میں آپ بیٹھ سکیں۔

ہر دفعہ پاخانہ کرنے کے بعد باٹھ ٹب میں نیم گرم پانی بھر لیں، اس میں تھوڑا سا اپسم نمک بھی شامل کر لیں اور اس میں بیس منٹ کے لیے بیٹھیں۔ اس سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کی شدت میں کمی آئے گی۔

ایلو ویرا کا استعمال
ایلو ویرا میں بھی سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والی سوزش کو کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید طبی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کیسے ایلو ویرا کے استعمال سے بواسیر کی شدت میں کمی آتی ہے۔

بواسیر سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایلو ویرا سے بنے ہوئے پروڈکٹس استعمال نہیں کرنے چاہیئں کیوں کہ ان کے استعمال سے بواسیر کی علامات بگڑ سکتی ہیں۔ طبی ماہرین یہ تجویز دیتے ہیں کہ ہمیشہ قدرتی ایلو ویرا کا استعمال یقینی بنانا چاہیئے۔

ورزش بھی فائدہ مند
بہت سارے لوگوں کو محدود جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بواسیر کے شکار مریضوں کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اپنی جسمانی سرگرمیوں کو بڑھائیں۔

بواسیر سے نجات حاصل کرنے کے لیے سخت ورزش کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہر روز، خاص طور پر صبح کے وقت، آدھے گھنٹے تک چلنے سے بھی بوسیر کے کے خلاف مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اگر باقاعدگی کے ساتھ ورزش کی جائے تو صحت بھی بہتر ہو گی اور بواسیر کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔

ورزش کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

پانی کا زیادہ استعمال
پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے نہ صرف صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ چہرے کی جِلد بھی خوشگوار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔ پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے قبض جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس سے بواسیر کی علامات شدت اختیار نہیں کرتیں۔

کیوں کہ اگر بواسیر کی بیماری کے دوارن قبض کا سامنا کرنا پڑے تو اس کی علامات شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

ٹی ٹری آئل
ٹی ٹری آئل میں اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہین جو کہ درد، خارش، اور بے چینی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹری آئل کے استعمال سے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور جِلد کو بے چین کرتے ہیں۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق ٹی ٹری آئل کو ادویات کے ساتھ دو ہفتوں کے استعمال کرنے کی وجہ سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد میں کمی آئی۔ اس آئل کو اگر دوسرے گھریلو نسخوں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بواسیر کی علامات کے یہ علاج اگر آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی ماہرِ امراضِ معدہ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ امراضِ معدہ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ

جلد پر رگیں نمایا ہونے کی وجوہات اور گھر بیٹھے علاجویریکوز وینز (Varicose Veins) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے وال...
15/11/2022

جلد پر رگیں نمایا ہونے کی وجوہات اور گھر بیٹھے علاج

ویریکوز وینز (Varicose Veins) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متاثر کرتی رہی ہیں۔ کچھ لوگ اپنی جابز کی وجہ سے مستقل بیٹھے رہنے یا کھڑے رہنے کے باعث اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور کچھ خواتین دوران حمل اس کا شکار ہو جاتی ہیں۔ خون کی نالیوں کی کمزوری سے جنم لینے والی یہ بیماری خاص طور پر خواتین اور ان افراد میں ذیادہ پائی جاتی ہے جن کے خاندان میں یہ بیماری پہلے سے موجود ہو۔ یہ دکھنے میں سوزش سے بھرپور پھولی ہوئی، ابھری ہوئی یا مڑی ہوئی نالیوں کی شکل کی ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں:

درد جو کہ اٹھنے یا بیٹھنے کی صورت میں بڑھ جائے •

پھولی ہوئی نالیوں کے ارد گرد خارش •

۔جلن اور دباؤ کا شدید احساس •

-آئیے ہم اس مرض کے گھریلو سطح پر علاج کے 5 طریقوں کا بغور جائزہ لیتے ہیں

1. ورزش
اس کو اپنی زندگی میں شامل کرنے سے ہمارے خون کی گردش میں نمایاں بہتری آتی ہے-

اس سے ہمارے خون کی نالیاں(Veins) مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کا وزن بھی آئڈیل رہتا ہے۔ چونکہ موٹاپا اس بیماری کی ایک اہم وجہ ہے اس لئے ورزش بے انتہا ضروری ہے۔



2. کمپریشن سٹوکنگز
یہ وہ مخصوص جرابیں ہیں جو ہماری ٹانگوں پر ایک خاص حد تک دباؤ برقرار رکھتی ہیں جس سے خون کی گردش موزوں رہتی ہے جس کے نتیجے میں درد کی شدت اور نالیوں کا سائز بھی کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ یہ جرابیں ہم بآسانی میڈیکل سٹور سے یا آن لائن بھی خرید سکتے ہیں ۔

3. کھلے پائنچوں والی شلوار پہن
تنگ شلوار اور Pents پنڈلیوں اور پاوءں تک خون کی منتقلی کو روک دیتی ہیں جس کی وجہ سے ویریکوز وینز کا مسئلہ مزید خراب ہو سکتا ہے۔ لہذا کھلے کپڑوں کا انتخاب بھی آرام پہنچا سکتا ہے۔

4. متحرک رہنا
اس مرض میں مبتلا لوگوں کو اپنی جگہ وقتا" فوقتا" تبدیل کرتے رہنا چاہیے کیونکہ مستقل ایک ہی پوزیشن میں موجود رہنے سے خون کا بہاوء متاثر ہوتا ہے۔ اپنے پاوءں کسی اونچی جگہ پر رکھ کر لیٹنے سے ٹانگوں میں موجود خون کا دل کی جانب بہاوء بحال ہوتا ہے اور Veins کی سوزش میں کمی آ سکتی ہے۔

اگر آپ کی جاب اس نوعیت کی ہے تو وقتا" فوقتا" چلتے پھرتے رہنے کا اہتمام یقینی بنائیں اور اپنی ٹانگوں پر مساج کر کے خون کی گردش بہتر کریں۔

5. سیب کا سرکہ اور وچ ہیزل کا استعمال
ان دو چیزوں کا استعمال درد کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نالیوں کی سوزش اور خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے۔ روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس پہ یہ دونوں اجزاء لگا کر رات کو سوتے ہوئے اور علی الصبح ٹانگوں پر لگائیں۔

اگر ان سب حربوں کے باوجود بھی آپکی بیماری میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑا تو آج ہی مشورہ لینے کیلئے رابطہ کریں شفا فار یو کے انتہائی قابل ڈاکٹرز سے اور جانئے کہ کہیں کوئی خون کا لوتھڑا تو آپکے خون کی گردش کو بحال ہونے سے روک تو نہیں رہا۔

اللہ آپ سب کا ہامی و ناصر ہو۔

ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں  کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ ...
11/11/2022

ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟

جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔

ویسے تو ناخنوں میں اکثر عمر بڑھنے سے تبدیلیاں آتی ہیں تاہم یہ اچانک اور بہت نمایاں ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ناخنوں کی رنگت پیلی ہوجانا

خواتین میں تو نیل پالش کا زیادہ استعمال اکثر ناخنوں کی رنگت کو بدلنے کا باعث بن جاتا ہے تاہم مرد یہ میک اپ پراڈکٹ استعمال نہیں کرتے اور ناخنوں کی رنگت اچانک زرد یا پیلی ہوجائے تو یہ پھیپھڑوں یا لمفائی بافتوں کے مسائل کی نشانی ہوسکتی ہے۔

سفید ہوجانا

اگر تو ناخن کا اوپری حصہ سفید ہوجائے تو یہ عام طور پر عمر بڑھنے کی علامت ہوتا ہے، تاہم آپ کسی اور مرض یا طبی مسئلے کا شکار ہیں تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں کیونکہ یہ سفید ناخن گردوں، جگر یا امراض قلب کا اشارہ ہوسکتے ہیں۔

کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیںآپ اس وقت کیسے پرسکون رہ سکتے ہیں اور چل پھر سکتے ہیں جب ک...
10/11/2022

کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں

آپ اس وقت کیسے پرسکون رہ سکتے ہیں اور چل پھر سکتے ہیں جب کوئی ناخن گوشت میں گھس جائے؟

ایسا ہونے پر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں جبکہ پیر میں انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اور یہ ایسا عام مسئلہ ہے جس کا سامنا ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو ہوتا ہے بلکہ برسوں تک ہوتا ہے حالانکہ اس سے نجات پانا اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔

پاؤں کے ناخن کا گوشت میں گڑ جانا ایک انتہائی تکلیف دہ مگر پیروں کا بہت عام مسئلہ ہے جو ناخن کے ایک یا دونوں جانب ہوسکتا ہے۔

تنگ جوتے، چوٹ، جینز اور غلط انداز سے ناخن کاٹنا اس کی وجہ بنتے ہیں اور ایسا ہونے پر درد، سوجن، سرخی یا انفیکشن کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

تاہم اگر اس کا سامنا ہو تو یہ گھریلو ٹوٹکے آرام پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پودینے کا تیل

پہلے اپنے پیروں کو کچھ دیر کے لیے پانی میں بھگو دیں یا متاثرہ حصے کی جلد کو صاف کریں، جلد خشک ہونے کے بعد 2 سے تین قطرے پودینے کے تیل کے لیں اور انہیں متاثرہ حصے پر لگالیں۔ یہ عمل دن میں 2 بار دہرائیں۔ پودینے کے تیل میں موجود منتھول درد میں کمی لائے گا جبکہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے یہ مزید انفیکشن سے بھی تحفظ فراہم کرے گا۔

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when helt care.k posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share