Global Insight

Global Insight .

23/01/2026

کل قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن نے نئے بورڈ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
یہ اظہارِ تشویش دراصل ایک ایسے عمل کا تسلسل ہے جس کے آثار بہت پہلے نمایاں ہوچکے تھے۔
چار ماہ قبل جب پاک–سعودی معاہدے پر مذہبی طبقے کے اکثر حلقے، بشمول بعض معروف شخصیات، مبارکبادیں دے رہے تھے، اسی وقت رہبرِ جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی مدظلہ العالیہ کوئٹہ میں قوم کو اس معاہدے کے پسِ پردہ اسٹیبلشمنٹ کی خفیہ حکمتِ عملی سے آگاہ کر رہے تھے۔
مولانا شیرانی صاحب نے برملا سوال اٹھایا تھا کہ:
کیا یہ پاک–سعودی معاہدہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ مخاصمت کا معاہدہ ہے؟
یا اسرائیل کے ساتھ مشترکہ مفاہمت کا؟
آج حالات جس سمت جا رہے ہیں، وہ اس خدشے کی تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ مفاہمت کی راہ ہموار کر رہا تھا۔
اسی تناظر میں، ایک ماہ قبل کراچی میں ایک معروف یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا شیرانی صاحب نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ:
امتِ مسلمہ مجموعی طور پر نفاق کا شکار ہے—ظاہر کچھ اور، پسِ پردہ کچھ اور۔
وقت گزرنے کے ساتھ حقائق سامنے آ رہے ہیں اور یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ جو بات کل کہی جا رہی تھی، وہ آج سچ ثابت ہو رہی ہے۔

05/01/2026

رہبرِ جمعیت، حضرت مولانا محمد خان شیرانی مدظلہ العالی
20 جنوری بروزِ منگل
دارالعلوم زرغون آباد کے زیرِ اہتمام
رائل پیلس ہال، ہنہ بائی پاس روڈ، نواں کلی، کوئٹہ میں
بعد از مغرب
دستارِ فضیلت و حفاظِ کرام کے عظیم الشان اجتماع سے
خصوصی اور ایمان افروز خطاب فرمائیں گے۔

Address

Quetta
98001

Telephone

+923337951877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Insight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share